حدیث نمبر: 14427
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْأَرْدَسْتَانِيُّ، أنبأ أَبُو نَصْرٍ الْعِرَاقِيُّ، ثنا سُفْيَانُ الْجَوْهَرِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْوَلِيدِ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيِّ، وَهِشَامٌ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، أَنَّ الْأَشْعَثَ بْنَ قَيْسٍ، تَزَوَّجَ امْرَأَةً عَشِقَهَا عَلَى حُكْمِهَا فَاحْتَكَمَتْ عَلَيْهِ مَمْلُوكَيْنِ لَهُ فَأَتَى عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَقَالَ: عَشِقْتُ امْرَأَةً قَالَ: ذَاكَ مِمَّا لَمْ تَمْلِكْ قَالَ: جَعَلْتُ لَهَا حُكْمَهَا قَالَ: " حُكْمُهَا لَيْسَ بِشَيْءٍ، لَهَا سُنَّةُ نِسَائِهَا ".
حافظ ثناء اللہ

ابن سیرین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اشعث بن قیس رضی اللہ عنہ نے ایک عورت سے عشق کرتے ہوئے اس کے فیصلے کے مطابق شادی کر لی، تو اس عورت نے ان کے ذمہ دو غلام ڈال دیے، تو اشعث رضی اللہ عنہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور کہنے لگے: میں نے عشق کی وجہ سے عورت سے شادی کی، انہوں نے پوچھا: جب تک تو اس کا مالک نہیں بنا؟ اشعث رضی اللہ عنہ کہنے لگے: میں نے اس کے حکم کو مانا جو لاگو کیا ہوا ہے، حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس کے لیے کچھ نہیں سوائے اس کے قبیلے کی عورتوں کے حقِ مہر کے۔

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الصداق / حدیث: 14427
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف
تخریج حدیث «ضعيف۔ تقدم قبله»