السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصداق— مہر کا بیان۔
باب: النكاح على تعليم القرآن باب: قرآن مجید سکھانے پر (بطورِ مہر) نکاح کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 14399
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ إِمْلَاءً ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ الْفَرَّاءُ، أنبأ مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو، أنبأ زَائِدَةُ، ح قَالَ: وَأَخْبَرَنِي أَبُو أَحْمَدَ الْحَافِظُ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْبَغَوِيُّ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ، عَنْ زَائِدَةَ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: جَاءَتِ امْرَأَةٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِبَعْضِ مَعْنَى حَدِيثِ مَالِكٍ. وَحَدِيثُ مَالِكٍ أَتَمُّ وَقَالَ فِي آخِرِهِ: " هَلْ تَقْرَأُ مِنَ الْقُرْآنِ شَيْئًا؟ " قَالَ: نَعَمْ قَالَ: " انْطَلِقْ فَقَدْ زَوَّجْتُكَهَا بِمَا تُعَلِّمُهَا مِنَ الْقُرْآنِ" ⦗٣٩٦⦘ رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ وَقَالَ: انْطَلِقْ فَقَدْ زَوَّجْتُكَهَا فَعَلِّمْهَا مِنَ الْقُرْآنِ.حافظ ثناء اللہ
ابو حازم حضرت سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک عورت نبی ﷺ کے پاس آئی، انہوں نے مالک رحمہ اللہ کی حدیث کے ہم معنی بیان کی اور مالک رحمہ اللہ کی حدیث مکمل ہے، اس کے آخر میں ہے: ”کیا تو نے قرآن سے کچھ پڑھا ہوا ہے؟“ اس نے کہا: ہاں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جاؤ میں نے تیرا نکاح اس عورت سے کر دیا ہے، آپ اس کو قرآن کی تعلیم دیں گے۔“
(ب) ابوبکر بن ابی شیبہ کی روایت میں ہے کہ ”جاؤ میں نے تیرا نکاح اس عورت سے کر دیا ہے، تو اس کو قرآن کی تعلیم دے دینا۔“