السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصداق— مہر کا بیان۔
باب: النكاح على تعليم القرآن باب: قرآن مجید سکھانے پر (بطورِ مہر) نکاح کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 14400
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ الْمَالِينِيُّ، أنبأ أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِيٍّ الْحَافِظُ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَحْيَى الرَّازِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ حَفْصِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ حَفْصِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، حَدَّثَنِي أَبِي حَفْصُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ، عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ الْحَجَّاجِ الْبَاهِلِيِّ، عَنْ عَسَلٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ نَحْوَ قِصَّةِ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ لَمْ يَذْكُرِ الْإِزَارَ وَالْخَاتَمَ، فَقَالَ: مَا تَحْفَظُ مِنَ الْقُرْآنِ؟ قَالَ: سُورَةُ الْبَقَرَةِ وَالَّتِي تَلِيهَا قَالَ: قُمْ فَعَلِّمْهَا عِشْرِينَ آيَةً وَهِيَ امْرَأَتُكَ لَفْظُ حَدِيثِ أَبِي دَاوُدَ، وَفِي رِوَايَةِ الرَّازِيِّ" وَقَدْ زَوَّجْتُكَهَا" وَرَوَاهُ شُعْبَةُ عَنْ عَسَلٍ فَأَرْسَلَهُ.حافظ ثناء اللہ
عطاء بن ابی رباح رحمہ اللہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کے قصے کی طرح ہی نقل فرماتے ہیں، لیکن اس میں چادر اور انگوٹھی کا تذکرہ نہیں ہے۔ آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”کیا تجھے قرآن یاد ہے؟“ اس نے کہا: ﴿سورة البقرة﴾ اور اس سے ملی ہوئی سورت۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کھڑے ہو جاؤ، اسے بیس آیات کی تعلیم دے دو، یہ آپ کی بیوی ہے“ اور رازی کی روایت میں ہے کہ ”میں نے تیرا نکاح اس عورت سے کر دیا ہے“۔