السنن الكبرى للبيهقي
كتاب النكاح— نکاح کا بیان
باب: ما جاء في نكاح المحلل باب: حلالہ کرنے والے کے نکاح کے متعلق وارد ہونے والی روایات کا بیان۔
حدیث نمبر: 14193
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو بَكْرٍ قَالَا: نا أَبُو الْعَبَّاسِ، ثنا مُحَمَّدٌ، ثنا أَبُو الْأَسْوَدِ، وَمُعَلَّى قَالَا: أنبأ ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ الْأَشَجِّ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ رُفِعَ إِلَيْهِ أَمْرُ رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَةً لِيُحِلَّهَا لِزَوْجِهَا فَفَرَّقَ بَيْنَهُمَا، وَقَالَ: " لَا تَرْجِعُ إِلَيْهِ إِلَّا بِنِكَاحِ رَغْبَةٍ غَيْرِ دَلِسَةٍ ".حافظ ثناء اللہ
حضرت سلیمان بن یسار رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے پاس ایک آدمی کا معاملہ لایا گیا، جس نے کسی عورت سے نکاح اس غرض سے کیا تھا کہ اس کے خاوند کے لیے حلال کر دے تو انہوں نے دونوں میں تفریق پیدا کر دی اور فرمایا: رغبت سے نکاح کرو اس کو اندھیرے میں رکھے بغیر۔