السنن الكبرى للبيهقي
كتاب النكاح— نکاح کا بیان
جماع أبواب إتيان المرأة -- باب: إتيان الحائض باب: یہ جامع ابواب ہیں جن میں عورت (بیوی) کے پاس جانے (ہم بستری کرنے) کے مسائل کا بیان ہے۔ -- باب: حائضہ عورت کے پاس جانے کے متعلق بیان۔
حدیث نمبر: 14084
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي الطَّاهِرِ الدَّقَّاقُ بِبَغْدَادَ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَيُّوبَ بْنِ مَاسِي، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، ثنا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ الضَّبِّيُّ، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا عَبْدُ الْوَاحِدِ، ثنا سُلَيْمَانُ الشَّيْبَانِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ شَدَّادٍ، عَنْ مَيْمُونَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " إِذَا أَرَادَ أَنْ يُبَاشِرَ الْمَرْأَةَ مِنْ نِسَائِهِ وَهِيَ حَائِضٌ أَمَرَهَا فَأْتَزَرَتْ " ⦗٣١٠⦘ رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ أَبِي النُّعْمَانِ، عَنْ عَبْدِ الْوَاحِدِ، وَقَدْ ذَكَرْنَا سَائِرَ مَا رُوِيَ فِي كِتَابِ الْحَيْضِ، قَالَ الشَّافِعِيُّ رَحِمَهُ اللهُ: فَخَالَفَنَا بَعْضُ النَّاسِ فِي مُبَاشَرَةِ الرَّجُلِ امْرَأَتَهُ وَإِتْيَانِهِ إِيَّاهَا وَهِيَ حَائِضٌ، فَقَالَ: قَدْ رُوِّينَا خِلَافَ مَا رُوِّيتُمْ فَرُوِّينَا أَنْ يُخَلِّفَ مَوْضِعَ الدَّمِ ثُمَّ يَنَالَ مَا شَاءَ وَذَكَرَ حَدِيثًا لَا يُثْبِتُهُ أَهْلُ الْعِلْمِ بِالْحَدِيثِ، قَالَ الشَّيْخُ رَحِمَهُ اللهُ: قَدْ رَوَيْنَا تِلْكَ الْأَحَادِيثَ بِأَسَانِيدِهَا فِي كِتَابِ الْحَيْضِ.حافظ ثناء اللہ
حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جب اپنی حائضہ عورت سے مباشرت کرنا (یعنی ساتھ لیٹنا) چاہتے تو حکم فرماتے کہ ”وہ اپنی لنگوٹ کس لے۔“
امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: بعض لوگوں نے حالتِ حیض میں مرد کے اپنی بیوی سے مباشرت کرنے اور اس کے پاس آنے کے بارے میں ہم سے اختلاف کیا اور کہا: ہم نے تمہاری روایت کے خلاف روایت کیا ہے، ہم نے یہ روایت کیا ہے کہ وہ خون والی جگہ کو چھوڑ دے پھر جو چاہے حاصل کرے، اور انہوں نے ایک ایسی حدیث ذکر کی جسے حدیث کا علم رکھنے والے ثابت نہیں مانتے۔