السنن الكبرى للبيهقي
كتاب النكاح— نکاح کا بیان
باب: ما يستدل به على قصر الآية على ما نزلت فيه أو نسخها باب: اس بات پر دلالت کرنے والی روایات کا بیان کہ یہ آیت اپنے شانِ نزول تک محدود ہے یا منسوخ ہو چکی ہے۔
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ دَاوُدَ الرَّزَّازُ الْبَغْدَادِيُّ بِهَا أنبأ أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الشَّافِعِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْجَهْمِ السَّمُرِيُّ، أنبأ يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ عَامِرٍ قَالَ: قَالَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا فِي رَجُلٍ يَفْجُرُ بِامْرَأَةٍ، ثُمَّ يَتَزَوَّجُهَا لَا يَزَالِانِ زَانِيَيْنِ قَالَ: وَسُئِلَ عَنْ ذَلِكَ ابْنُ عَبَّاسٍ، فَقَالَ: هَذَا سِفَاحٌ، وَهَذَا نِكَاحٌ "، وَيُذْكَرُ عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ نَحْوُ قَوْلِ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا وَقَدْ عُورِضَ بِقَوْلِ ابْنِ عَبَّاسٍ كَمَا عُورِضَ بِقَوْلِهِ قَوْلُ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا وَمَعَ مَنْ رَخَّصَ فِيهِ دَلَائِلُ الْكِتَابِ وَالسُّنَّةِ وَبِاللهِ التَّوْفِيقُ.حضرت عامر، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے نقل فرماتے ہیں کہ مرد عورت سے زنا کرنے کے بعد شادی کرے تو وہ فرماتی تھیں: ”وہ دونوں ہمیشہ زانی ہی رہیں گے۔“
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے اس کے بارے میں سوال کیا گیا تو وہ فرمانے لگے: ”وہ زنا اور یہ نکاح ہے۔“ اور حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ نے بھی حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے قول کی مانند ذکر کیا ہے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے قول کا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے قول سے معارضہ کیا گیا ہے، جیسے ان کے قول کا سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے قول سے معارضہ کیا گیا ہے، اور جو اس کی اجازت دیتے ہیں ان کے ساتھ کتاب و سنت کے دلائل ہیں۔ وباللہ التوفیق