حدیث نمبر: 13818
قَالَ الشَّافِعِيُّ رَحِمَهُ اللهُ: قَالَ اللهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى لِنَبِيِّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: {فَلَمَّا قَضَى زَيْدٌ مِنْهَا وَطَرًا زَوَّجْنَاكَهَا} [الأحزاب: 37]، وَقَالَ تَعَالَى: {وَامْرَأَةً مُؤْمِنَةً إِنْ وَهَبَتْ نَفْسَهَا لِلنَّبِيِّ إِنْ أَرَادَ النَّبِيُّ أَنْ يَسْتَنْكِحَهَا خَالِصَةً لَكَ مِنْ دُونِ الْمُؤْمِنِينَ} [الأحزاب: 50] مَعَ آيَاتٍ سِوَاهُمَا ذَكَرَهَا، قَالَ الشَّافِعِيُّ رَحِمَهُ اللهُ: سَمَّى اللهُ النِّكَاحَ اسْمَيْنِ النِّكَاحَ، وَالتَّزْوِيجَ وَأَبَانَ أَنَّ الْهِبَةَ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دُونَ الْمُؤْمِنِينَ.
حافظ ثناء اللہ

امام شافعی رحمہ اللہ نے فرمایا: ”اللہ تبارک و تعالیٰ نے اپنے نبی ﷺ سے فرمایا: ﴿فَلَمَّا قَضَى زَيْدٌ مِنْهَا وَطَرًا زَوَّجْنَاكَهَا﴾ ”پھر جب زید نے اس سے اپنی حاجت پوری کر لی (یعنی طلاق دے دی) تو ہم نے اس کا نکاح آپ سے کر دیا۔“ [سورة الأحزاب: 37]
اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿وَامْرَأَةً مُؤْمِنَةً إِنْ وَهَبَتْ نَفْسَهَا لِلنَّبِيِّ إِنْ أَرَادَ النَّبِيُّ أَنْ يَسْتَنْكِحَهَا خَالِصَةً لَكَ مِنْ دُونِ الْمُؤْمِنِينَ﴾ ”اور کوئی مومن عورت اگر اپنے آپ کو نبی کے لیے ہبہ کر دے، اگر نبی اس سے نکاح کرنا چاہیں، (یہ حکم) خاص آپ کے لیے ہے، دوسرے مومنوں کے لیے نہیں۔“ [سورة الأحزاب: 50]“ ان دونوں کے علاوہ کچھ اور آیات کے ساتھ جو انہوں نے ذکر کیں۔
امام شافعی رحمہ اللہ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے نکاح کے دو نام رکھے ہیں: نکاح اور تزویج، اور یہ واضح فرما دیا کہ ہبہ (کے ذریعے نکاح) صرف رسول اللہ ﷺ کے لیے ہے، دوسرے مومنوں کے لیے نہیں۔“

أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ أَبِي حَازِمِ بْنِ دِينَارٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَاءَتْهُ امْرَأَةٌ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنِّي قَدْ وَهَبْتُ نَفْسِي لَكَ، فَقَامَتْ قِيَامًا طَوِيلًا، فَقَامَ رَجُلٌ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ زَوِّجْنِيهَا إِنْ لَمْ يَكُنْ لَكَ بِهَا حَاجَةٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " هَلْ عِنْدَكَ مِنْ شَيْءٍ تُصْدِقُهَا إِيَّاهُ؟ " فَقَالَ: مَا عِنْدِي إِلَّا إِزَارِي هَذَا، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّكَ إِنْ أَعْطَيْتَهَا إِزَارَكَ جَلَسْتَ لَا إِزَارَ لَكَ، فَالْتَمِسْ شَيْئًا " قَالَ: لَا أَجِدُ شَيْئًا قَالَ: " فَالْتَمِسْ وَلَوْ خَاتَمًا مِنْ حَدِيدٍ " فَالْتَمَسَ فَلَمْ يَجِدْ شَيْئًا، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " هَلْ مَعَكَ مِنَ الْقُرْآنِ شَيْءٌ؟ " قَالَ: نَعَمْ سُورَةُ كَذَا وَسُورَةُ كَذَا لِسُوَرٍ سَمَّاهَا، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " قَدْ زَوَّجْتُكَهَا بِمَا مَعَكَ مِنَ الْقُرْآنِ " رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ يُوسُفَ، عَنْ مَالِكٍ، وَكَذَلِكَ رَوَاهُ زَائِدَةُ بْنُ قُدَامَةَ، وَفُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ، وَعَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِيُّ وَغَيْرُهُمْ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " قَدْ زَوَّجْتُكَهَا "، وَقَالَ ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ فِي إِحْدَى الرِّوَايَتَيْنِ عَنْهُ: " قَدْ أَنْكَحْتُكَهَا عَلَى مَا مَعَكَ مِنَ ⦗٢٣٣⦘ الْقُرْآنِ "، وَقَالَ فِي رِوَايَةٍ أُخْرَى عَنْهُ: " قَدْ زَوَّجْتُكَهَا بِمَا مَعَكَ مِنَ الْقُرْآنِ ".
حافظ ثناء اللہ

سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس ایک عورت آئی اور کہنے لگی: ”اے اللہ کے رسول! میں نے اپنا نفس آپ کے لیے ہبہ کر دیا ہے“، وہ بہت دیر کھڑی رہی تو ایک شخص کھڑا ہوا، اس نے کہا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! اگر آپ کو اس کی ضرورت نہیں تو میرا نکاح اس سے کر دیں“، آپ ﷺ نے پوچھا: ”کیا مہر دینے کے لیے کچھ ہے؟“ اس نے کہا: ”میری یہ چادر ہے“، آپ ﷺ نے فرمایا: ”اگر یہ چادر اس کو دے دو گے تو تمہارے پاس کوئی چادر نہ ہوگی، کوئی اور چیز تلاش کرو“، اس نے کہا: ”میں کچھ بھی نہیں پاتا“، آپ ﷺ نے فرمایا: ”لوہے کی انگوٹھی ہی تلاش کرو“، اس کو تلاش کے باوجود کچھ نہ ملا، آپ ﷺ نے پوچھا: ”کیا قرآن کا کوئی حصہ یاد ہے؟“ اس نے کہا: ”فلاں فلاں سورت“، اس نے ان کا نام لیا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”قرآن کے عوض میں نے تیرا اس سے نکاح کر دیا (یعنی قرآن اس کو یاد کروا دینا)“
(ب) سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ دو روایتوں میں سے ایک سے نقل فرماتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں نے تیرا نکاح اس سے کر دیا ہے اس کے عوض جو تجھے قرآن یاد ہے“
(ج) ایک دوسری روایت میں ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں نے تیرا نکاح اس کے ساتھ کر دیا ہے، اس کے عوض جو تیرے پاس قرآن ہے“۔

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب النكاح / حدیث: 13818
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «صحيح۔ مسلم 1425»