حدیث نمبر: 13788
حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الزَّاهِدُ الصَّفَّارُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِيسَى الْقَاضِي، ثنا عَارِمُ بْنُ الْفَضْلِ، ثنا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ، ثنا عَمْرُو بْنُ مَيْمُونٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، أَنَّ أَخًا لِبِلَالٍ كَانَ يَنْتَمِي فِي الْعَرَبِ، وَيَزْعُمُ أَنَّهُ مِنْهُمْ، ⦗٢٢٣⦘ فَخَطَبَ امْرَأَةً مِنَ الْعَرَبِ، فَقَالُوا: إِنْ حَضَرَ بِلَالٌ زَوَّجْنَاكَ قَالَ: فَحَضَرَ بِلَالٌ، فَقَالَ: أَنَا بِلَالُ بْنُ رَبَاحٍ، وَهَذَا أَخِي وَهُوَ " امْرُؤُ سُوءٍ سِيِّئُ الْخُلُقِ وَالدِّينِ، فَإِنْ شِئْتُمْ أَنْ تُزَوِّجُوهُ، فَزَوِّجُوهُ وَإِنْ شِئْتُمْ أَنْ تَدَعُوهُ فَدَعُوهُ، فَقَالُوا: مَنْ تَكُنْ أَخَاهُ نُزَوِّجْهُ، فَزَوَّجُوهُ ".
حافظ ثناء اللہ

عمرو بن میمون رحمہ اللہ فرماتے ہیں: مجھے میرے والد نے بیان کیا کہ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کا ایک بھائی تھا جو اپنی نسبت عرب کی طرف کرتا تھا اور اپنے آپ کو عرب ہی خیال کرتا تھا۔ اس نے عرب کی ایک عورت کو پیغامِ نکاح دیا۔ انہوں نے کہا: اگر سیدنا بلال رضی اللہ عنہ آ جائیں تو ہم آپ کی شادی کر دیں گے۔ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ آ گئے تو انہوں نے کہا: میں بلال بن رباح ہوں اور یہ میرا بھائی جو دین و اخلاق کے اعتبار سے برا ہے۔ اگر تم چاہو تو شادی کر دو اور شادی کرا دو۔ اگر تم چھوڑنا چاہو تو چھوڑ دو۔ انہوں نے کہا: جس کے آپ بھائی ہوں ہم اس کی شادی کر دیتے ہیں، تو انہوں نے شادی کر دی۔

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب النكاح / حدیث: 13788
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «صحيح»