السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
باب: ما ورد في المسح على النعلين باب: جوتوں پر مسح کرنے کے بارے میں وارد احادیث کا بیان
حدیث نمبر: 1363
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ عَلِيٍّ الْحَافِظُ، أنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ، ثنا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنِ الْعَلَاءِ، ثنا سُفْيَانُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَجْلَانَ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: قِيلَ لِابْنِ عُمَرَ: رَأَيْنَاكَ تَفْعَلُ شَيْئًا لَمْ نَرَ أَحَدًا يَصْنَعُهُ غَيْرُكَ قَالَ: وَمَا هُوَ؟ قَالَ: رَأَيْنَاكَ تَلْبَسُ هَذِهِ النِّعَالَ السِّبْتِيَّةَ قَالَ: " إِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَلْبَسُهَا وَيَتَوَضَّأُ فِيهَا وَيَمْسَحُ عَلَيْهَا " وَهَذِهِ الزِّيَادَةُ إِنْ كَانَتْ مَحْفُوظَةً فَلَا يُنَافِي غَسْلَهُمَا فَقَدْ يَغْسِلُهُمَا فِي النَّعْلِ وَيَمْسَحُ عَلَيْهِمَا كَمَا مَسَحَ بِنَاصِيَتِهِ وَعَلَى عِمَامَتِهِ وَاللهُ أَعْلَمُ.حافظ ثناء اللہ
عبید بن جریح فرماتے ہیں کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا گیا: ہم نے آپ کو کچھ ایسا کرتے ہوئے دیکھا ہے جو آپ کے علاوہ ہم نے کسی کو ایسے کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔ انہوں نے کہا: وہ کیا ہے؟ لوگوں نے کہا: ہم نے آپ کو دیکھا کہ آپ سبتی جوتیاں پہنتے ہو۔ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو پہنتے ہوئے دیکھا ہے اور آپ ﷺ ان میں وضو کرتے تھے اور ان پر مسح کرتے تھے۔