❮
❯
حدیث نمبر: 13525
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ، أنبأ ابْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، حَدَّثَنِي نَبْهَانُ مَوْلَى أُمِّ سَلَمَةَ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ: كُنْتُ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعِنْدَهُ مَيْمُونَةُ، فَأَقْبَلَ ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ وَذَلِكَ بَعْدَ أَنْ أُمِرْنَا بِالْحِجَابِ فَدَخَلَ عَلَيْنَا، فَقَالَ: " احْتَجِبَا "، فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللهِ أَلَيْسَ أَعْمَى، لَا يُبْصِرُنَا وَلَا يَعْرِفُنَا؟ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَفَعَمْيَاوَانِ أَنْتُمَا أَلَسْتُمَا تُبْصِرَانِهِ؟ ".
حافظ ثناء اللہ

سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نبی ﷺ کے پاس تھی اور آپ ﷺ کے پاس سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا بھی تھیں، تو ابن ام مکتوم رضی اللہ عنہ آئے، اور یہ ہمیں پردے کا حکم دیے جانے کے بعد کی بات ہے، وہ ہمارے پاس اندر آ گئے، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم دونوں ان سے پردہ کرو۔“ ہم نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! کیا وہ نابینا نہیں ہیں؟ نہ وہ ہمیں دیکھ سکتے ہیں اور نہ پہچانتے ہیں۔ تو نبی ﷺ نے فرمایا: ”کیا تم دونوں بھی نابینا ہو؟ کیا تم انہیں نہیں دیکھ رہیں؟“

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب النكاح / حدیث: 13525
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف
تخریج حدیث «ضعيف»