السنن الكبرى للبيهقي
كتاب النكاح— نکاح کا بیان
باب: مساواة المرأة الرجل في حكم الحجاب والنظر إلى الأجانب باب: پردے کے حکم اور اجنبیوں کو دیکھنے میں عورت کا مرد کے برابر ہونے کا بیان
قَالَ اللهُ تَعَالَى: {وَقُلْ لِلْمُؤْمِنَاتِ يَغْضُضْنَ مِنْ أَبْصَارِهِنَّ وَيَحْفَظْنَ فُرُوجَهُنَّ} [النور: 31] الْآيَةَ.اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿وَقُلْ لِلْمُؤْمِنَاتِ يَغْضُضْنَ مِنْ أَبْصَارِهِنَّ وَيَحْفَظْنَ فُرُوجَهُنَّ﴾ ”اور مومن عورتوں سے کہہ دیجیے کہ وہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں۔“ [سورة النور: 31] (الآیة)
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ دُرُسْتَوَيْهِ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، أنبأ نَافِعُ بْنُ يَزِيدَ، حَدَّثَنِي عُقَيْلُ بْنُ خَالِدٍ، أَخْبَرَنِي ابْنُ شِهَابٍ، عَنْ نَبْهَانَ، مَوْلَى أُمِّ سَلَمَةَ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ: دَخَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا وَمَيْمُونَةُ جَالِسَتَانِ، فَجَلَسَ، فَاسْتَأْذَنَ ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ الْأَعْمَى، فَقَالَ: " ⦗١٤٨⦘ احْتَجِبَا مِنْهُ "، فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللهِ أَلَيْسَ بِأَعْمَى لَا يُبْصِرُنَا؟ قَالَ: " فَأَنْتُمَا لَا تُبْصِرَانِهِ؟ ".سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ آپ ﷺ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں داخل ہوئے، میں اور سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا وہاں بیٹھی تھیں، سیدنا عبداللہ بن ام مکتوم رضی اللہ عنہ نے اجازت طلب کی جو کہ نابینا تھے، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم دونوں ان سے پردہ کر لو“، ہم نے عرض کی: اے اللہ کے رسول ﷺ! کیا وہ نابینا نہیں ہیں؟ وہ ہمیں دیکھ بھی نہیں سکتے، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تم دونوں بھی انہیں نہیں دیکھ رہیں؟“