السنن الكبرى للبيهقي
كتاب النكاح— نکاح کا بیان
باب: تخصيص الوجه والكفين بجواز النظر إليها عند الحاجة باب: بوقتِ ضرورت عورت کو دیکھنے کے جواز میں چہرے اور دونوں ہتھیلیوں کے خاص ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 13495
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ الْقَطَّانُ، أنبأ أَبُو الْأَزْهَرِ، ثنا رَوْحٌ، ثنا حَمَّادٌ، حَدَّثَتْنَا أُمُّ شَبِيبٍ قَالَتْ: سَأَلْتُ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا عَنِ الزِّينَةِ الظَّاهِرَةِ فَقَالَتْ: " الْقُلْبُ وَالْفُتْخَةُ وَضَمَّتْ طَرَفَ كُمِّهَا ".حافظ ثناء اللہ
ام شبیب رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: ﴿ظاہری زینت﴾ [سورة النور: 31] سے کیا مراد ہے؟ تو انہوں نے کہا: کنگن اور چھلا اور اپنی دونوں آستینوں کو ہلایا۔