السنن الكبرى للبيهقي
كتاب قسم الصدقات— صدقات کا بیان
باب: من قال: لا يخرج صدقة قوم منهم من بلدهم وفي بلدهم من يستحقها باب: اس شخص کے قول کے بیان میں جس نے کہا: کسی قوم کا صدقہ ان کے شہر سے باہر نہیں نکالا جائے گا جبکہ ان کے شہر میں اس کے مستحق موجود ہوں
حدیث نمبر: 13141
وَفِيمَا أَجَازَ لِي أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأنبأ عَنْهُ، عَنْ أَبِي الْعَبَّاسِ، أنبأ الرَّبِيعُ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، أنبأ مُطَرِّفُ بْنُ مَازِنٍ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَضَى " أَيُّمَا رَجُلٍ انْتَقَلَ مِنْ مِخْلَافِ عَشِيرَتِهِ إِلَى غَيْرِ مِخْلَافِ عَشِيرَتِهِ، فَعُشْرُهُ وَصَدَقَتُهُ إِلَى مِخْلَافِ عَشِيرَتِهِ ".حافظ ثناء اللہ
طاؤس رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے فیصلہ کیا کہ جو آدمی اپنے قبیلے کے ضلع سے کسی دوسرے ضلع کی طرف منتقل ہو جائے تو اس کا عشر اور صدقہ اس کے قبیلے کے ضلع ہی کے لیے ہے۔