حدیث نمبر: 12296
وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدٍ، أنا أَبُو عَبْدِ اللهِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ، ثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، أنا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ سِيرِينَ، أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ ابْنَ عُمَرَ عَنْ رَجُلٍ تَرَكَ أُمَّهُ وَأَخَوَيْهِ، فَقَالَ: انْطَلِقْ إِلَى زَيْدٍ فَاسْأَلْهُ، ثُمَّ ارْجِعْ إِلِيَّ فَأَخْبِرْنِي مَا يَقُولُ زَيْدٌ، فَأَتَى زَيْدًا، فَقَالَ: " حُجِبَتِ الْأُمُّ عَنِ الثُّلُثِ، لَهَا سُدُسُهَا ".
حافظ ثناء اللہ

انس بن سیرین سے منقول ہے کہ ایک آدمی نے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے ایسے آدمی کے متعلق سوال کیا جو اپنی ماں اور دو بھائی چھوڑ گیا تو انہوں نے کہا: ”زید رضی اللہ عنہ کے پاس جاؤ اور ان سے سوال کرو، پھر مجھے بھی خبر دینا کہ زید کیا کہتے ہیں۔“ وہ زید رضی اللہ عنہ کے پاس گئے، انہوں نے کہا: ”ماں ثلث سے روک دی گئی ہے، اس کے لیے سدس ہے۔“

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الفرائض / حدیث: 12296
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «صحيح»