السنن الكبرى للبيهقي
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے مسائل و احکام
باب: لا يجوز السلف حتى يكون بثمن معلوم في كيل معلوم أو وزن معلوم إلى أجل ولا يختلف إن كان إلى أجل معلوم باب: بیعِ سلم اس وقت تک جائز نہیں جب تک کہ معلوم قیمت کے بدلے معلوم ماپ یا معلوم وزن میں ایک مقررہ مدت تک کے لیے نہ ہو، اور اگر یہ معلوم مدت تک کے لیے ہو تو اس میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 11116
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ النَّجَّارُ الْمُقْرِئُ بِالْكُوفَةِ، ثنا أَبُو جَعْفَرِ بْنُ دُحَيْمٍ، ثنا الْقَاضِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا قَبِيصَةُ، عَنْ سُفْيَانَ هُوَ الثَّوْرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ " أَنَّهُ كَرِهَ السَّلَمَ إِلَى الْحَصَادِ وَالْقَصِيلِ وَالْبَيْدَرِ، وَلَكِنْ سَمِّهِ شَهْرًا ".حافظ ثناء اللہ
عکرمہ رحمہ اللہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے بارے میں فرماتے ہیں کہ وہ اس بیعِ سلم کو جو کھیتی کے کاٹے جانے تک ہو، یا مکمل اگ آنے پر، یا جب فصل کھلیان میں ہوگی، اس وقت تک کی بیعِ سلم کو مکروہ سمجھتے تھے اور فرماتے تھے کہ مہینے کا نام لے کر مدت مقرر کی جائے۔