السنن الكبرى للبيهقي
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے مسائل و احکام
باب: ما جاء في كراهية بيع المصاحف باب: قرآن مجید (مصاحف) کی بیع کی کراہت کے متعلق جو وارد ہوا ہے۔
حدیث نمبر: 11073
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا أَبُو بِشْرٍ، ثنا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ، ثنا سَعِيدٌ قَالَ: كَلَّمْتُ مَطَرًا الْوَرَّاقَ فِي بَيْعِ الْمَصَاحِفِ، فَقَالَ: " أَتَنْهَوْنِي عَنْ بَيْعِ الْمَصَاحِفِ وَقَدْ كَانَ حَبْرَا هَذِهِ الْأُمَّةِ، أَوْ قَالَ: فَقِيهَا هَذِهِ الْأُمَّةِ، لَا يَرَيَانِ بِهِ بَأْسًا: الْحَسَنُ وَالشَّعْبِيُّ ".حافظ ثناء اللہ
سعید رحمہ اللہ فرماتے ہیں: میں نے مطر ورّاق رحمہ اللہ سے مصحف کی بیع کے بارے میں بات کی تو انہوں نے فرمایا: کیا تم مجھے مصحف کی بیع سے روکتے ہو؟ حالانکہ اس امت کے بڑے عالم یا بڑے فقیہ یعنی حسن رحمہ اللہ اور شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اس میں کوئی حرج نہیں۔