السنن الكبرى للبيهقي
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے مسائل و احکام
جماع أبواب بيوع الكلاب وغيرها مما لا يحل -- باب: النهي عن ثمن الكلب باب: کتوں اور ان کے علاوہ دیگر ناجائز اشیاء کی بیع پر مشتمل جامع ابواب۔ -- باب: کتے کی قیمت (وصول کرنے) کی ممانعت کا بیان۔
حدیث نمبر: 11014
أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ، ثنا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، أَنَّهُ " قَضَى فِي كَلْبِ صَيْدٍ قَتَلَهُ رَجُلٌ بِأَرْبَعِينَ دِرْهَمًا، وَقَضَى فِي كَلْبِ مَاشِيَةٍ بِكَبْشٍ " هَذَا مَوْقُوفٌ، وَابْنُ جُرَيْجٍ لَا يَرَوْنَ لَهُ سَمَاعًا مِنْ عَمْرٍو، قَالَ الْبُخَارِيُّ رَحِمَهُ اللهُ: لَمْ يَسْمَعْهُ.حافظ ثناء اللہ
سیدنا عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے شکاری کتا قتل کرنے والے پر چالیس درہم کا جرمانہ لگایا تھا اور جانوروں کی رکھوالی کرنے والے کتے کو قتل کرنے پر ایک مینڈھا دینے کا فیصلہ کیا تھا، یہ روایت موقوف ہے۔