السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
باب: المسح على العصائب والجبائر باب: پٹیوں اور جبیرا (ٹوٹی ہڈی پر بندھی پٹی) پر مسح کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 1086
وَأَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، ثنا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ، ثنا مَعْمَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ عَبْدِ الْأَعْلَى بْنِ عَبْدِ الْأَعْلَى الْبَصْرِيِّ، أَنَّ هِشَامَ بْنَ حَسَّانَ، حَدَّثَهُ أَنَّ رَجُلًا أَتَى الْحَسَنَ فَسَأَلَهُ وَأنا أَسْمَعُ، فَقَالَ: انْكَسَرَتْ فَخِذُهُ أَوْ سَاقُهُ فَتُصِيبُهُ الْجَنَابَةُ فَأَمَرَهُ أَنْ يَمْسَحَ عَلَى الْجَبَائِرِ، قَالَ: وَحَدَّثَنَا سَعْدَانُ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ، ثنا عِمْرَانُ بْنُ الْحُدَيْرِ، قَالَ: كَانَ بِي جُرْحٌ شَدِيدٌ مَنَ الطَّاعُونِ وَأَصَابَتْنِي جَنَابَةٌ فَسَأَلْتُ أَبَا مِجْلَزٍ، فَقَالَ: " امْسَحْ فَإِنَّهُ يَكْفِيكَ ".حافظ ثناء اللہ
(الف) ہشام بن حسان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص حسن رحمہ اللہ کے پاس آیا اور سوال کیا، میں سن رہا تھا، کہنے لگا: اس کی ران یا پنڈلی ٹوٹ گئی ہے اور وہ جنبی ہو گیا ہے تو (کیا کرے؟) آپ نے اس کو پٹیوں پر مسح کرنے کا حکم دیا۔
(ب) عمران بن حصین رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ مجھے طاعون کا شدید زخم تھا اور میں جنبی ہو گیا، میں نے ابو مجلز رحمہ اللہ سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا: مسح کر تجھے یہی کافی ہے۔