السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
باب: المسح على العصائب والجبائر باب: پٹیوں اور جبیرا (ٹوٹی ہڈی پر بندھی پٹی) پر مسح کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 1085
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا سَعِيدُ بْنُ عُثْمَانَ التَّنُوخِيُّ، حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا الْأَوْزَاعِيُّ، حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: سَمِعْتُ عَطَاءَ بْنَ أَبِي رَبَاحٍ، وَمُجَاهِدَ بْنَ جَبْرٍ، وَطَاوُسًا، يَقُولُونَ فِي رَجُلٍ أَصَابَ أُصْبُعَهُ جُرْحٌ، فَقَالُوا: " يَغْسِلُ مَا أَصَابَهُ مَنْ دَمِهِ، ثُمَّ يَعْصِبُهَا، ثُمَّ يَمْسَحُ عَلَى الْعِصَابِ إِذَا تَوَضَّأَ فَإِنْ نَفَذَ مَنْهُ الدَّمُ حَتَّى يَظْهَرَ فَلْيُبْدِلْهَا بِأُخْرَى ثُمَّ يَمْسَحُ عَلَيْهَا إِذَا تَوَضَّأَ ".حافظ ثناء اللہ
ابوبکر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے عطاء بن ابی رباح رحمہ اللہ، مجاہد بن جبر رحمہ اللہ اور طاؤس رحمہ اللہ سے اس شخص کے متعلق سوال کیا جس کی انگلی زخمی ہو چکی تھی، انہوں نے فرمایا: اس کو جو خون لگا ہے اس کو دھوئے گا، پھر اس پر پٹی باندھے گا، پھر پٹی پر مسح کرے گا جب وضو کرے گا اور اگر اس سے خون جاری ہو جائے اور ظاہر ہو جائے تو دوسری پٹی بدل دے گا، پھر اس پر مسح کرے گا جب وضو کرے گا۔