السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
باب: المسح على العصائب والجبائر باب: پٹیوں اور جبیرا (ٹوٹی ہڈی پر بندھی پٹی) پر مسح کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 1083
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِيهُ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ عَمْرٍو، أَظُنُّهُ ابْنَ مُرَّةَ، عَنْ يُوسُفَ الْمَكِّيِّ، قَالَ: احْتَلَمَ صَاحِبٌ لَنَا وَبِهِ جِرَاحَةٌ وَقَدْ عَصَبَ صَدْرَهُ فَسَأَلْنَا عُبَيْدَ بْنَ عُمَيْرٍ، فَقَالَ: " يَغْتَسِلُ وَيَمْسَحُ الْخِرْقَةَ أَوْ قَالَ: يَمْسَحُ صَدْرَهُ ".حافظ ثناء اللہ
یوسف مکی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ہمارے ایک ساتھی کو احتلام ہو گیا اور وہ زخمی تھا، اس نے اپنے سینے پر پٹی باندھی ہوئی تھی، ہم نے عبید بن عمیر رحمہ اللہ سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا: غسل کرے اور کپڑے پر مسح کرے، یا فرمایا: سینے پر مسح کرے۔