السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الحج— کتاب الحج
باب: ما يقول إذا خرج من بيته باب: جب شخص اپنے گھر سے نکلے تو کیا پڑھے۔
حدیث نمبر: 10310
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ قَتَادَةَ، أنا أَبُو عَلِيٍّ الرَّفَّاءُ، ثنا إِبْرَاهِيمُ الْحَرْبِيُّ، ثنا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى، ثنا أَبِي، ثنا ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ قَالَ: بِاسْمِ اللهِ تَوَكَّلْتُ عَلَى اللهِ، لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ يُقَالُ: وُقِيتَ وَكُفِيتَ "، وَرَوَاهُ حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، وَزَادَ فِيهِ: إِذَا خَرَجَ مِنْ بَيْتِهِ.حافظ ثناء اللہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے کہا: اللہ کے نام کے ساتھ، میں نے اللہ پر بھروسہ کیا اور اللہ کی مدد کے بغیر نہ کسی گناہ سے بچنے کی طاقت ہے اور نہ (کچھ نیکی کرنے کی) قوت، تو (اسے) کہا جاتا ہے: تو بچا لیا گیا اور تیری کفایت کر دی گئی۔“
حجاج بن محمد نے بھی اسے ابن جریج سے روایت کیا ہے اور اس میں یہ اضافہ کیا ہے: جب وہ اپنے گھر سے نکلے۔