السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
باب: من لم يجد ماء ولا ترابا باب: اس شخص کا بیان جسے نہ پانی ملے اور نہ مٹی
حدیث نمبر: 1030
أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْأَدِيبُ، أنا أَبُو بَكْرٍ الْإِسْمَاعِيلِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُمَرَ، ثنا أَبُو الْحُسَيْنِ يَعْنِي الْجُرْجَانِيَّ، ثنا بِشْرٌ يَعْنِي ابْنَ خَالِدٍ الْفَارِضُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ سُلَيْمَانَ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، قَالَ: قَالَ أَبُو مُوسَى، لِعَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ: إِنْ لَمْ يَجِدِ الْمَاءَ لَا يُصَلِّي؟ فَقَالَ عَبْدُ اللهِ: " نَعَمْ، إِنْ لَمْ أَجِدِ الْمَاءَ شَهْرًا لَمْ أُصَلِّ لَوْ رَخَّصْتُ لَهُمْ فِي هَذَا كَانَ إِذَا وَجَدَ أَحَدُهُمُ الْبَرْدَ قَالَ هَكَذَا - يَعْنِي التَّيَمُّمَ - وَصَلَّى " قُلْتُ: وَأَيْنَ قَوْلُ عَمَّارٍ لِعُمَرَ، قَالَ: " إِنِّي لَمْ أَرَ عُمَرَ قَنَعَ بِقَوْلِ عَمَّارٍ ". رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ بِشْرِ بْنِ خَالِدٍ.حافظ ثناء اللہ
سیدنا ابو وائل رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے کہا: اگر وہ پانی نہ پائے وہ نماز نہیں پڑھے گا، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا: جی ہاں، اگر میں ایک ماہ بھی پانی نہ پاؤں تو نماز نہیں پڑھوں گا۔ اگر میں ان کو اس میں رخصت دوں تو جب ان میں سے کوئی ایک سردی محسوس کرے یعنی اس طرح تیمم کرے گا اور نماز پڑھ لے گا۔ میں نے کہا: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کا قول کہاں گیا؟ انہوں نے کہا: میں نہیں دیکھتا کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کے قول پر قناعت کی ہو۔