السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الحج— کتاب الحج
باب: تجليل الهدايا وما يفعل بجلالها وجلودها باب: قربانی کے جانوروں پر جھولیں ڈالنے اور ان کی جھولوں اور کھالوں کے ساتھ جو کیا جائے اس کا بیان۔
حدیث نمبر: 10185
أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْمِهْرَجَانِيُّ، أنا أَبُو بَكْرِ بْنُ جَعْفَرٍ الْمُزَكِّي، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا ابْنُ بُكَيْرٍ، ثنا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّهُ كَانَ يُجَلِّلُ بُدْنَهُ بِالْقَبَاطِي وَالْأَنْمَاطِ وَالْحُلَلِ ثُمَّ يَبْعَثُ بِهَا إِلَى الْكَعْبَةِ فَيَكْسُوهَا إِيَّاهَا.حافظ ثناء اللہ
نافع، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ وہ اپنی قربانیوں کو قباطی (مصری کتان کے کپڑوں)، قالینوں اور جوڑوں کے جھول پہناتے، پھر انہیں کعبہ کی طرف بھیج دیتے اور کعبہ کو وہ پہنا دیتے تھے۔