باب: ایمان کے بڑھنے اور گھٹنے، اور اہلِ ایمان کے اپنے ایمان میں ایک دوسرے سے فضیلت رکھنے کا بیان۔

باب القول في زيادة الإيمان ونقصانه ، وتفاضل أهل الإيمان في إيمانهم

وَهَذَا يَتَفَرَّعُ عَلَى قَوْلِنَا فِي الطَّاعَاتِ إِنَّهَا إِيمَانٌ ، وَهُوَ أَنَّهَا إِذَا كَانَتْ إِيمَانًا كَانَ تَكَامُلُهَا تَكَامُلَ الْإِيمَانِ ، وَتَنَاقُصُهَا تَنَاقُصَ الْإِيمَانِ ، وَكَانَ الْمُؤْمِنُونَ مُتَفَاضِلِينَ فِي إِيمَانِهِمْ كَمَا هُمْ يُتَفَاضَلُونَ فِي أَعْمَالِهِمْ ، وَحَرُمَ أَنْ يَقُولَ قَائِلٌ : إِيمَانِي وَإِيمَانُ الْمَلَائِكَةِ وَالنَّبِيِّينَ صَلَوَاتُ اللَّهِ عَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ وَاحِدٌ قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ : ( لِيَزْدَادُوا إِيمَانًا مَعَ إِيمَانِهِمْ ) .
وَقَالَ : ( وَإِذَا تُلِيَتْ عَلَيْهِمْ آيَاتُهُ زَادَتْهُمْ إِيمَانًا ) .
وَقَالَ : ( وَإِذَا مَا أُنْزِلَتْ سُورَةٌ فَمِنْهُمْ مَنْ يَقُولُ أَيُّكُمْ زَادَتْهُ هَذِهِ إِيمَانًا فَأَمَّا الَّذِينَ آمَنُوا فَزَادَتْهُمْ إِيمَانًا وَهُمْ يَسْتَبْشِرُونَ ) .
وَقَالَ : ( وَيَزْدَادَ الَّذِينَ آمَنُوا إِيمَانًا ) فَثَبَتَ بِهَذِهِ الْآيَاتِ أَنَّ الْإِيمَانَ قَابِلٌ لِلزِّيَادَةِ ، وَإِذَا كَانَ قَابِلًا لِلزِّيَادَةِ فَعُدِمَتِ الزِّيَادَةُ كَانَ عَدَمُهَا نُقْصَانًا عَلَى مَا مَضَى بَيَانُهُ ، وَدَلَّتِ السُّنَّةُ عَلَى مِثْلِ مَا دَلَّ عَلَيْهِ الْكِتَابُ " .
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ بْنِ حَفْصٍ الزَّاهِدُ حَدَّثَنَا السَّرِيُّ بْنُ خُزَيْمَةَ الْأَبِيوَرْدِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ هُوَ الْمُقْرِئُ ، حَدَّثَنَا سَعِيدٌ هُوَ ابْنُ أَبِي أَيُّوبَ ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَجْلَانَ ، عَنِ الْقَعْقَاعِ بْنِ حَكِيمٍ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " أَكْمَلُ الْمُؤْمِنِينَ إِيمَانًا أَحْسَنُهُمْ خُلُقًا " .
ترجمہ
”یہ (مسئلہ) ہمارے اس قول پر متفرع ہے کہ نیک اعمال ایمان ہیں۔ جب وہ ایمان ہیں تو ان کا کامل ہونا ایمان کا کامل ہونا ہے اور ان کا کم ہونا ایمان کا کم ہونا ہے، اور اہلِ ایمان اپنے ایمان میں ایک دوسرے سے بڑھ کر ہوں گے جیسا کہ وہ اپنے اعمال میں ایک دوسرے سے بڑھ کر ہوتے ہیں۔ اور کسی کے لیے یہ کہنا حرام ہے کہ میرا ایمان اور فرشتوں اور انبیاء علیہم الصلوات اللہ اجمعین کا ایمان ایک برابر ہے۔ اللہ عزوجل نے فرمایا: ﴿لِيَزْدَادُوا إِيمَانًا مَعَ إِيمَانِهِمْ﴾۔
اور فرمایا: ﴿وَإِذَا تُلِيَتْ عَلَيْهِمْ آيَاتُهُ زَادَتْهُمْ إِيمَانًا﴾۔
اور فرمایا: ﴿وَإِذَا مَا أُنْزِلَتْ سُورَةٌ فَمِنْهُمْ مَنْ يَقُولُ أَيُّكُمْ زَادَتْهُ هَذِهِ إِيمَانًا فَأَمَّا الَّذِينَ آمَنُوا فَزَادَتْهُمْ إِيمَانًا وَهُمْ يَسْتَبْشِرُونَ﴾۔
اور فرمایا: ﴿وَيَزْدَادَ الَّذِينَ آمَنُوا إِيمَانًا﴾۔ پس ان آیات سے ثابت ہوا کہ ایمان زیادتی کو قبول کرتا ہے، اور جب وہ زیادتی کو قبول کرتا ہے اور زیادتی نہ پائی جائے تو اس کا نہ ہونا کمی ہے، جیسا کہ اس کا بیان گزر چکا۔ اور سنت بھی اسی بات پر دلالت کرتی ہے جس پر کتاب اللہ دلالت کرتی ہے۔“
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مومنوں میں سب سے کامل ایمان والا وہ ہے جو ان میں اخلاق کے اعتبار سے سب سے اچھا ہو۔“
حوالہ حدیث شعب الإيمان / مقدمة / حدیث: 26
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: حسن
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: حسن (شعب الإيمان ط الرشد: 1/ 128) . »
«أخرجه أبو داود فى (سننه) برقم: 4682، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1162، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7354، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2792، والحاكم فى (المستدرك) برقم: 1، 2، 178، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 708، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 479، والضياء المقدسي فى (الأحاديث المختارة) برقم: 2353، والنسائي فى (السنن الكبرى) برقم: 9418، والبزار فى (مسنده) برقم: 7945، والطحاوي فى (شرح مشكل الآثار) برقم: 4430»
وَأَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ حَاجِبُ بْنُ أَحْمَدَ الطُّوسِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الذُّهْلِيُّ ، حَدَّثَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ أَكْمَلَ الْمُؤْمِنِينَ إِيمَانًا أَحْسَنُهُمْ خُلُقًا ، وَخِيَارُكُمْ خِيَارُكُمْ لِنِسَائِكُمْ " .
قَالَ الْحَلِيمِيُّ - رَحِمَهُ اللَّهُ تَعَالَى - : " فَدَلَّ هَذَا الْقَوْلُ عَلَى أَنَّ حُسْنَ الْخُلُقِ إِيمَانٌ ، وَأَنَّ عَدَمَهُ نُقْصَانُ إِيمَانٍ ، وَأَنَّ الْمُؤْمِنِينَ مُتَفَاوِتُونَ فِي إِيمَانِهِمْ ، فَبَعْضُهُمْ أَكْمَلُ إِيمَانًا مِنْ بَعْضٍ " .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مومنوں میں سب سے کامل ایمان والا وہ ہے جو ان میں سب سے اچھے اخلاق والا ہو، اور تم میں سب سے بہتر وہ لوگ ہیں جو اپنی عورتوں (بیویوں) کے حق میں سب سے بہتر ہوں۔“
امام حلیمی رحمہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ”یہ فرمان اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ حسنِ اخلاق ایمان (کا حصہ) ہے، اور اس کا نہ ہونا ایمان کی کمی ہے، نیز یہ کہ مومن اپنے ایمان میں ایک دوسرے سے کم و بیش ہوتے ہیں، چنانچہ ان میں سے بعض بعض سے ایمان میں زیادہ کامل ہوتے ہیں۔“
حوالہ حدیث شعب الإيمان / مقدمة / حدیث: 27
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن صحيح، الصحيحة (284) (سنن الترمذي 1162) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده حسن, مشكوة المصابيح (3264) (سنن الترمذي 1162) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: حسن:
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: حسن: (شعب الإيمان ط الرشد: 1/ 128) . »
«أخرجه أبو داود فى (سننه) برقم: 4682، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1162، وأحمد فى (مسنده) برقم: 9756، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2792، والحاكم فى (المستدرك) برقم: 1، 2، 178، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 708، 1120، وابن المنذر فى (الأوسط) برقم: 7517، والبغوي فى (شرح السنة) برقم: 2341، 3495»
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بِشْرَانَ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَفَّانَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ رَجَاءٍ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : أَخْرَجَ مَرْوَانُ الْمِنْبَرَ ، وَبَدَأَ بِالْخُطْبَةِ قَبْلَ الصَّلَاةِ ، فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ : يَا مَرْوَانُ ! خَالَفْتَ السُّنَّةَ ، أَخْرَجْتَ الْمِنْبَرَ ، وَلَمْ يَكُنْ يُخْرَجُ وَبَدَأْتَ بِالْخُطْبَةِ قَبْلَ الصَّلَاةِ ، فَقَالَ أَبُو سَعِيدٍ : مَنْ هَذَا ؟ فَقَالُوا : فُلَانٌ ، فَقَالَ أَبُو سَعِيدٍ : قَدْ قَضَى هَذَا الَّذِي عَلَيْهِ . إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " مَنْ رَأَى أَمْرًا مُنْكَرًا فَلْيُغَيِّرْهُ بِيَدِهِ ، فَإِنْ لَمْ يَسْتَطِعْ فَبِلِسَانِهِ ، فَإِنْ لَمْ يَسْتَطِعْ فَبِقَلْبِهِ ، وَذَلِكَ أَضْعَفُ الْإِيمَانِ " .
أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ ، مِنْ حَدِيثِ الْأَعْمَشِ .
ترجمہ
رجاء رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ مروان نے (عید کے موقع پر) منبر نکالا اور نماز سے پہلے خطبہ شروع کر دیا، تو ایک آدمی کھڑا ہوا اور کہنے لگا: ”اے مروان! تم نے سنت کی مخالفت کی ہے، تم نے منبر نکالا حالانکہ (پہلے) اسے نہیں نکالا جاتا تھا، اور تم نے نماز سے پہلے خطبہ شروع کر دیا۔“ تو سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ نے پوچھا: ”یہ کون ہے؟“ لوگوں نے کہا: ”فلاں شخص ہے۔“ تو سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اس شخص نے اپنی ذمہ داری پوری کر دی۔ بلاشبہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے جو شخص کوئی برائی دیکھے تو اسے اپنے ہاتھ سے بدل دے، اگر اس کی طاقت نہ ہو تو اپنی زبان سے، اور اگر اس کی بھی طاقت نہ ہو تو اپنے دل سے (اسے برا جانے)، اور یہ سب سے کمزور ایمان ہے۔““
اسے امام مسلم رحمہ اللہ نے ”الصحیح“ میں اعمش رحمہ اللہ کی حدیث سے روایت کیا ہے۔
حوالہ حدیث شعب الإيمان / مقدمة / حدیث: 28
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (سنن أبي داود 4340) , شیخ زبیر علی زئی: صحيح مسلم (49) (سنن أبي داود 4340) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: رجاله ثقات
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: رجاله ثقات (شعب الإيمان ط الرشد: 1/ 129) . »
«أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 49، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1140، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2172، والنسائي فى (سننه) برقم: 5008، 5009، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1275، 4013، وأحمد فى (مسنده) برقم: 10689، 10766، 11068، 11100، 11122، 11466، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 307»
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِيهُ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مِلْحَانَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ بُكَيْرٍ ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ ، عَنِ ابْنِ الْهَادِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " يَا مَعْشَرَ النِّسَاءِ تَصَدَّقْنَ ، وَأَكْثِرْنَ الِاسْتِغْفَارَ ، فَإِنِّي رَأَيْتُكُنَّ أَكْثَرَ أَهْلِ النَّارِ " . قَالَتِ امْرَأَةٌ مِنْهُنَّ : وَمَا لَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ قَالَ : " تُكْثِرْنَ اللَّعْنَ ، وَتَكْفُرْنَ الْعَشِيرَ ، وَمَا رَأَيْتُ مِنْ نَاقِصَاتِ عَقْلٍ وَدِينٍ أَغْلَبَ لِذِي اللُّبِّ مِنْكُنَّ " . قَالَتْ : يَا رَسُولَ اللَّهِ! وَمَا نُقْصَانُ الْعَقْلِ وَالدِّينِ ؟ قَالَ : " أَمَّا نُقْصَانُ الْعَقْلِ فَشَهَادَةُ امْرَأَتَيْنِ تَعْدِلُ شَهَادَةَ رَجُلٍ فَهَذَا نُقْصَانُ الْعَقْلِ ، وَتَمْكُثُ اللَّيَالِيَ مَا تُصَلِّي ، وَتُفْطِرُ فِي رَمَضَانَ فَهَذَا نُقْصَانُ الدِّينِ " رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ رُمْحٍ ، عَنِ اللَّيْثِ وَأَخْرَجَاهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي سَعِيدٍ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اے عورتوں کی جماعت! صدقہ کرو اور کثرت سے استغفار کیا کرو، کیونکہ میں نے تمہیں اکثر اہلِ جہنم میں دیکھا ہے۔“ ان میں سے ایک عورت نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! ہمارا کیا قصور ہے (کہ ہم اکثر جہنمی ہیں)؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم لعنت بہت کرتی ہو اور شوہر کی ناشکری کرتی ہو، اور میں نے عقل اور دین میں ناقص ہونے کے باوجود کسی کو تم سے بڑھ کر عقلمند آدمی کی عقل پر غالب آنے والا نہیں دیکھا۔“ اس نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! عقل اور دین کا نقصان کیا ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”عقل کا نقصان تو یہ ہے کہ دو عورتوں کی گواہی ایک مرد کی گواہی کے برابر ہے، یہ ہے عقل کا نقصان؛ اور (دین کا نقصان یہ ہے کہ) عورت کئی راتیں ایسی گزارتی ہے کہ نماز نہیں پڑھتی اور رمضان میں روزہ چھوڑ دیتی ہے، یہ ہے دین کا نقصان۔“
اسے امام مسلم رحمہ اللہ نے ”الصحیح“ میں محمد بن رمح رحمہ اللہ سے، انہوں نے لیث رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے، اور (امام بخاری و امام مسلم) دونوں نے اسے سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ کی حدیث سے بھی روایت کیا ہے۔
حوالہ حدیث شعب الإيمان / مقدمة / حدیث: 29
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (سنن ابن ماجه 4003) , شیخ زبیر علی زئی: صحيح مسلم (سنن ابن ماجه 4003) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: صحيح
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: صحيح (شعب الإيمان ط الرشد: 1/ 130) . »
«أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 80، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4679، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 4003، وأحمد فى (مسنده) برقم: 5321، والحاكم فى (المستدرك) برقم: 1142، 8819، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2461، 2462، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 1178، والطحاوي فى (شرح مشكل الآثار) برقم: 2724، والبيهقي فى (معرفة السنن والآثار) برقم: 19871»
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو مَنْصُورٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ الْعَتَكِيُّ ، أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الشَّعْرَانِيُّ ، أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ ، حَدَّثَنِي مَالِكٌ ، حَ وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَدِيبُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ الْإِسْمَاعِيلِيُّ ، أَخْبَرَنِي الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الْأَيْلِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، حَدَّثَنِي مَالِكٌ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى الْمَازِنِيِّ ، أَخْبَرَنِي أَبِي ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " يُدْخِلُ اللَّهُ أَهْلَ الْجَنَّةِ الْجَنَّةَ ، وَيُدْخِلُ مَنْ يَشَاءُ بِرَحْمَتِهِ ، وَيُدْخِلُ أَهْلَ النَّارِ النَّارَ ، ثُمَّ يَقُولُ : انْظُرُوا مَنْ وَجَدْتُمْ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالَ حَبَّةِ خَرْدَلٍ مِنْ إِيمَانٍ فَأَخْرِجُوهُ ، فَيُخْرَجُونَ مِنْهَا حُمَمًا قَدِ امْتُحِشُوا ، وَيُلْقَوْنَ فِي نَهَرِ الْحَيَاةِ أَوِ الْحَيَا فَيَنْبُتُونَ فِيهِ كَمَا تَنْبُتُ الْحِبَّةُ إِلَى جَانِبِ السَّيْلِ أَلَمْ تَرَوْهَا تَخْرُجُ صَفْرَاءَ مُلْتَوِيَةً " . هَذَا لَفْظُ حَدِيثِ ابْنِ وَهْبٍ . رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ ، عَنِ ابْنِ أَبِي أُوَيْسٍ ، وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ ، عَنْ هَارُونَ بْنِ سَعِيدٍ قَالَ الْحَلِيمِيُّ رَحِمَهُ اللَّهُ تَعَالَى : " وَوَجْهُ هَذَا أَنْ يَكُونَ فِي قَلْبٍ وَاحِدٍ تَوْحِيدٌ لَيْسَ مَعَهُ خَوْفٌ غَالِبٌ عَلَى الْقَلْبِ فَيُرْدَعَ وَلَا رَجَاءَ حَاضِرٌ لَهُ ، فَيَطْمَعَ بَلْ يَكُونُ صَاحِبُهُ سَاهِيًا قَدْ أَذْهَلَتْهُ الدُّنْيَا عَنِ الْآخِرَةِ ، فَإِنَّهُ إِذَا كَانَ بِهَذِهِ الصِّفَةِ انْفَرَدَ التَّوْحِيدُ فِي قَلْبِهِ عَنْ قَرَائِنِهِ الَّتِي لَوْ كَانَتْ لَكَانَتْ أَبْوَابًا مِنَ الْإِيمَانِ تَتَكَثَّرُ بِالتَّوْحِيدِ ، وَيَتَكَثَّرُ التَّوْحِيدُ بِهَا إِذْ كَانَتْ تَصْدِيقًا وَالتَّصْدِيقُ مِنْ وَجْهٍ وَاحِدٍ أَضْعَفُ مِنَ التَّصْدِيقِ مِنْ وُجُوهٍ كَثِيرَةٍ ، فَإِذَا كَانَتْ كَذَلِكَ خَفَّ وَزْنُهُ ، وَإِذَا تَتَابَعَتْ شَهَادَاتُهُ ثَقُلَ وَزْنُهُ
وَلَهُ وَجْهٌ آخَرُ : وَهُوَ أَنْ يَكُونَ إِيمَانُ وَاحِدُ فِي أَدْنَى مَرَاتِبِ الْيَقِينِ حَتَّى إِنْ شُكِّكَ يُشَكَّكُ ، وَإِيمَانٌ آخَرُ فِي أَقْصَى غَايَاتِ الْيَقِينِ ، فَهَذَا يَثْقُلُ وَزْنُهُ وَالْأَوَّلُ يَخِفُّ وَزْنُهُ ، وَلَهُ وَجْهٌ آخَرُ وَهُوَ أَنْ يَكُونَ إِيمَانٌ وَاحِدٌ نَاشِئًا عَنِ اسْتِدْلَالٍ قَوِيٍّ وَنَظَرٍ كَامِلٍ ، وَإِيمَانٌ آخَرُ وَاقِعٌ عَنِ الْخَبَرِ وَالرُّكُونِ إِلَى الْمُخْبَرِ بِهِ عَلَى مَا نَذْكُرُهُ ، فَيَكُونُ الْأَوَّلُ أَثْقَلَ وَزْنًا ، وَالثَّانِي أَخَفَّ وَزْنًا ، وَهَذَا الْخَبَرُ يَدُلُّ عَلَى تَفَاوُتِ النَّاسِ فِي إِيمَانِهِمْ " .
قَالَ الْإِمَامُ أَحْمَدُ - رَحِمَهُ اللَّهُ تَعَالَى - : وَقَدْ رُوِيَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ بُزُرْجٍ قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَا أَخَافُ عَلَى أُمَّتِي إِلَّا ضَعْفَ الْيَقِينِ " .
ترجمہ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ اہلِ جنت کو جنت میں داخل فرمائے گا، اور جسے چاہے گا اپنی رحمت سے (بھی) داخل فرما دے گا، اور اہلِ جہنم کو جہنم میں داخل کرے گا، پھر فرمائے گا: دیکھو جس کے دل میں رائی کے دانے کے برابر بھی ایمان پاؤ اسے (جہنم سے) نکال لو۔ چنانچہ وہ لوگ اس حال میں نکالے جائیں گے کہ کوئلہ ہو چکے ہوں گے اور جل بھن گئے ہوں گے، پھر انہیں نہرِ حیات (یا فرمایا: نہرِ حیا) میں ڈالا جائے گا تو وہ اس میں اس طرح اگ آئیں گے جیسے سیلاب کے کنارے دانہ اگ آتا ہے۔ کیا تم نے نہیں دیکھا کہ وہ زرد اور مڑی ہوئی نکلتی ہے؟“ یہ ابن وہب رحمہ اللہ کی حدیث کے الفاظ ہیں۔ اسے امام بخاری رحمہ اللہ نے ”الصحیح“ میں ابن ابی اویس رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے، اور امام مسلم رحمہ اللہ نے ہارون بن سعید رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔
امام حلیمی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس (حدیث) کی توجیہ یہ ہے کہ ایک ہی دل میں توحید ہو مگر اس کے ساتھ نہ کوئی ایسا خوف ہو جو دل پر غالب ہو کہ اسے (گناہ سے) روک دے، اور نہ کوئی ایسی امید حاضر ہو جو اسے (رحمتِ الٰہی کی) طمع دلائے، بلکہ اس کا حامل غافل ہو، دنیا نے اسے آخرت سے بھلا رکھا ہو۔ جب اس کی یہ کیفیت ہو تو اس کے دل میں توحید اپنے ان ساتھیوں سے الگ تنہا رہ جاتی ہے جو اگر موجود ہوتے تو ایمان کے ایسے ابواب بن جاتے جو توحید کے ساتھ مل کر بڑھتے اور توحید ان کے ساتھ مل کر بڑھتی، کیونکہ وہ سب تصدیق ہی ہیں، اور ایک ہی پہلو سے تصدیق کرنا کئی پہلوؤں سے تصدیق کرنے کی نسبت کمزور ہوتا ہے۔ چنانچہ جب ایسا ہو تو اس (ایمان) کا وزن ہلکا ہو جاتا ہے، اور جب اس کی شہادتیں پے در پے ہوں تو اس کا وزن بھاری ہو جاتا ہے۔
اور اس کی ایک اور توجیہ بھی ہے: وہ یہ کہ ایک شخص کا ایمان یقین کے سب سے ادنیٰ درجے میں ہو، یہاں تک کہ اگر اسے شک میں ڈالا جائے تو شک میں پڑ جائے، اور دوسرے کا ایمان یقین کے انتہائی درجے میں ہو؛ تو یہ (دوسرا) بھاری وزن والا ہوگا اور پہلا ہلکے وزن والا۔ اور اس کی ایک اور توجیہ یہ ہے کہ ایک شخص کا ایمان قوی استدلال اور کامل غور و فکر سے پیدا ہوا ہو، اور دوسرے کا ایمان محض خبر اور خبر دینے والے پر اعتماد سے حاصل ہوا ہو، جیسا کہ ہم آگے ذکر کریں گے؛ تو پہلا وزن میں زیادہ بھاری ہوگا اور دوسرا ہلکا۔ اور یہ حدیث اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ لوگ اپنے ایمان میں ایک دوسرے سے متفاوت ہوتے ہیں۔“
امام احمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: عبدالرحمن بن بزرج رحمہ اللہ سے بھی روایت کیا گیا ہے کہ انہوں نے کہا: میں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے سنا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مجھے اپنی امت پر یقین کی کمزوری کے سوا کسی چیز کا خوف نہیں۔“
حوالہ حدیث شعب الإيمان / مقدمة / حدیث: 30
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: صحيح رجاله ثقات
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: صحيح رجاله ثقات (شعب الإيمان ط الرشد: 1/ 131) . »
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 22، والنسائي فى (سننه) برقم: 1140، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7660، 10633، 10693، 10767، 10816، 11049، 11139، 11324، 11337، 11445، 11488، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2817، وعبد الرزاق فى (مصنفه) برقم: 20856، والحاكم فى (المستدرك) برقم: 3400، 8730، 8775، 8776، 8777، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 182، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 8864»
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ بِشْرٍ الْمَرْثَدِيُّ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ بُزُرْجٍ . . . ، فَذَكَرَهُ " وَهَذَا أَيْضًا يَدُلُّ عَلَى تَفَاوُتِهِمْ فِي الْيَقِينِ .
وَأَمَّا قَوْلُهُ عَزَّ وَجَلَّ : ( الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ ) وَمَا وَرَدَ فِي مَعْنَاهُ فَإِنَّهُ لَا يَمْنَعُ مِنْ قَوْلِنَا بِزِيَادَةِ الْإِيمَانِ وَنُقْصَانِهِ ؛ لِأَنَّ مَعْنَى قَوْلِهِ ( الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ ) أَيْ أَكْمَلْتُ لَكُمْ وَضْعَهُ فَلَا أَفْرُضُ عَلَيْكُمْ مِنْ بَعْدِ مَا لَمْ أَفْرُضْهُ عَلَيْكُمْ إِلَى الْيَوْمِ ، وَلَا أَضَعُ عَنْكُمْ بَعْدَ الْيَوْمِ مَا قَدْ فَرَضْتُهُ قَبْلَ الْيَوْمِ فَلَا تَغْلِيظَ مِنَ الْآنَ وَلَا تَخْفِيفَ ، وَلَا نَسْخَ وَلَا تَبْدِيلَ ، وَلَيْسَ مَعْنَاهُ أَنَّهُ أَكْمَلَ لَنَا دِينَنَا مِنْ قَبْلِ أَفْعَالِنَا ؛ لِأَنَّ ذَلِكَ لَوْ كَانَ كَذَلِكَ لَسَقَطَ عَنِ الْمُخَاطَبِينَ بِالْآيَةِ الدَّوَامُ عَلَى الْإِيمَانِ ؛ لِأَنَّ الدِّينَ قَدْ كَمُلَ ، وَلَيْسَ بَعْدَ الْكَمَالِ شَيْءٌ ، فَإِذَا كَانَ الدَّوَامُ عَلَى الْإِيمَانِ مُسْتَقْبَلًا وَهُوَ إِيمَانٌ فَكَذَلِكَ الطَّاعَاتُ الْبَاقِيَةُ الَّتِي تَجِبُ شَيْئًا فَشَيْئًا كُلُّهَا إِيمَانٌ ، وَالْكَمَالُ رَاجِعٌ إِلَى إِكْمَالِ الشَّرْعِ وَالْوَضْعِ لَا إِلَى إِكْمَالِ أَدَاءِ الْمُؤَدِّينَ لَهُ وَقِيَامِ الْقَائِمِينَ بِهِ وَاللَّهُ أَعْلَمُ " .
ترجمہ
عبدالرحمن بن بزرج رحمہ اللہ سے روایت ہے ... پھر راوی نے اسے (یعنی حدیث کو) ذکر کیا۔ اور یہ بھی اس پر دلالت کرتی ہے کہ لوگ یقین میں ایک دوسرے سے متفاوت ہیں۔
رہا اللہ عزوجل کا یہ فرمان: ﴿الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ﴾ ”آج میں نے تمہارے لیے تمہارا دین مکمل کر دیا“ اور جو اس مفہوم میں وارد ہوا ہے، تو وہ ہمارے اس قول سے مانع نہیں کہ ایمان بڑھتا اور گھٹتا ہے؛ کیونکہ ﴿الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ﴾ کا مطلب یہ ہے کہ میں نے تمہارے لیے اس (دین) کی تشریع مکمل کر دی، لہٰذا آج کے بعد میں تم پر کوئی ایسی چیز فرض نہیں کروں گا جو آج تک فرض نہیں کی تھی، اور آج کے بعد تم سے وہ چیز ساقط نہیں کروں گا جو آج سے پہلے فرض کر چکا ہوں؛ چنانچہ اب نہ مزید سختی ہے نہ تخفیف، نہ نسخ ہے نہ تبدیلی۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہمارے اعمال سے پہلے ہی ہمارا دین ہمارے لیے مکمل کر دیا گیا؛ کیونکہ اگر ایسا ہوتا تو آیت کے مخاطبین سے ایمان پر ہمیشہ قائم رہنے کی ذمہ داری ساقط ہو جاتی، اس لیے کہ دین تو مکمل ہو چکا اور کمال کے بعد کچھ باقی نہیں رہتا۔ جب (آئندہ) ایمان پر ہمیشہ قائم رہنا — جو خود ایمان ہے — ضروری ہے، تو اسی طرح باقی ماندہ وہ تمام طاعات بھی جو بتدریج واجب ہوتی رہتی ہیں سب ایمان ہی ہیں۔ اور کمال کا مرجع شریعت اور احکام کی تشریع کی تکمیل ہے، نہ کہ ان کو ادا کرنے والوں کی ادائیگی اور ان پر عمل کرنے والوں کے عمل کی تکمیل۔ واللہ اعلم۔
حوالہ حدیث شعب الإيمان / مقدمة / حدیث: 31
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: لا بأس به
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: لا بأس به (شعب الإيمان ط الرشد: 1/ 134) . »
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَحْبُوبٍ الدَّهَّانُ ، أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ هَارُونَ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نَصْرٍ ، حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ بِلَالٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَرْوَانَ ، عَنِ الْكَلْبِيِّ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، فِي هَذِهِ الْآيَةِ ( الْيَوْمَ يَئِسَ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ دِينِكُمْ ) يَقُولُ : " يَئِسَ أَهْلُ مَكَّةَ أَنْ تَرْجِعُوا إِلَى دِينِهِمْ - عِبَادَةِ الْأَوْثَانِ - أَبَدًا " ، ( فَلَا تَخْشَوْهُمْ ) " فِي اتِّبَاعِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " ( وَاخْشَوْنِ ) " فِي عِبَادَةِ الْأَوْثَانِ ، وَتَكْذِيبِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " ، فَلَمَّا كَانَ وَاقِفًا بِعَرَفَاتٍ نَزَلَ عَلَيْهِ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ وَهُوَ رَافِعٌ يَدَهُ وَالْمُسْلِمُونَ يَدْعُونَ اللَّهَ تَعَالَى ( الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ ) يَقُولُ : " حَلَالُكُمْ ، وَحَرَامُكُمْ فَلَمْ يَنْزِلْ بَعْدَ هَذَا حَلَالٌ وَلَا حَرَامٌ " ، ( وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي ) قَالَ : " مِنَّتِي فَلَمْ يَحُجَّ مَعَكُمْ مُشْرِكٌ " ، ( وَرَضِيتُ ) يَقُولُ : " وَاخْتَرْتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا ، ثُمَّ مَكَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدَ نُزُولِ هَذِهِ الْآيَةِ إِحْدَى وَثَمَانِينَ يَوْمًا ، ثُمَّ قَبَضَهُ اللَّهُ تَعَالَى إِلَيْهِ وَإِلَى رَحْمَتِهِ " .
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے اس آیت ﴿الْيَوْمَ يَئِسَ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ دِينِكُمْ﴾ کے بارے میں روایت ہے، وہ فرماتے ہیں: ”اہلِ مکہ اس بات سے مایوس ہو گئے کہ تم کبھی ان کے دین — یعنی بتوں کی عبادت — کی طرف لوٹو گے“، ﴿فَلَا تَخْشَوْهُمْ﴾ ”محمد ﷺ کی پیروی کے معاملے میں ان سے نہ ڈرو“، ﴿وَاخْشَوْنِ﴾ ”اور بتوں کی عبادت اور محمد ﷺ کو جھٹلانے کے معاملے میں مجھ سے ڈرو“۔ پھر جب نبی ﷺ عرفات میں وقوف فرما رہے تھے اور آپ ﷺ ہاتھ اٹھائے ہوئے تھے اور مسلمان اللہ تعالیٰ سے دعا کر رہے تھے تو آپ ﷺ پر جبریل علیہ السلام نازل ہوئے (اور یہ آیت لائے) ﴿الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ﴾، فرماتے ہیں: ”یعنی تمہارے حلال اور تمہارے حرام (بیان کر دیے)، چنانچہ اس کے بعد نہ کوئی حلال نازل ہوا نہ حرام“، ﴿وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي﴾ فرمایا: ”یعنی میرا احسان (پورا کر دیا)، چنانچہ (اب) تمہارے ساتھ کوئی مشرک حج نہیں کرے گا“، ﴿وَرَضِيتُ﴾ فرماتے ہیں: ”یعنی میں نے تمہارے لیے دین کے طور پر اسلام کو پسند کر لیا۔“ پھر رسول اللہ ﷺ اس آیت کے نازل ہونے کے بعد اکیاسی دن ٹھہرے، پھر اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کو اپنی طرف اور اپنی رحمت کی طرف اٹھا لیا۔“
حوالہ حدیث شعب الإيمان / مقدمة / حدیث: 32
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: ضعيف
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: ضعيف (شعب الإيمان ط الرشد: 1/ 135) . »
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عِيسَى الدِّهْقَانُ بِالْكُوفَةِ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَازِمِ بْنِ أَبِي غَرَزَةَ الْغِفَارِيُّ ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ ، عَنْ أَبِي الْعُمَيْسِ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ ، أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْيَهُودِ قَالَ لِعُمَرَ : يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ ، آيَةٌ فِي كِتَابِكُمْ تَقْرَؤُنَهَا لَوْ عَلَيْنَا مَعْشَرَ الْيَهُودِ نَزَلَتْ لَاتَّخَذْنَا ذَلِكَ الْيَوْمَ عِيدًا قَالَ : " أَيُّ آيَةٍ ؟ " قَالَ : ( الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا ) .
فَقَالَ عُمَرُ : " قَدْ عَرَفْنَا ذَلِكَ الْيَوْمَ وَالْمَكَانَ الَّذِي نَزَلَتْ فِيهِ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعَرَفَاتٍ يَوْمَ جُمُعَةٍ " رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ الصَّبَّاحِ ، وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ ، عَنْ عَبْدِ بْنِ حُمَيْدٍ كِلَاهُمَا ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ عَوْنٍ .
وَذَهَبَ بَعْضُ مَنْ قَالَ بِزِيَادَةِ الْإِيمَانِ وَنُقْصَانِهِ إِلَى أَنَّهُ إِذَا ارْتَكَبَ مَعْصِيَةً فَإِنَّهَا تُحْبِطُ مِمَّا يُقَدِّمُهَا مِنَ الطَّاعَاتِ بِقَدْرِهَا ، وَحَتَّى ارْتَقَى بَعْضُهُمْ إِلَى أَصْلِ الْإِيمَانِ غَيْرَ أَنَّهُ لَا يَقُولُ بِالتَّخْلِيدِ ، وَأَمْرُهُ مَوْكُولٌ إِلَى اللَّهِ تَعَالَى إِنْ شَاءَ عَفَا عَنْهُ بِرَحْمَتِهِ ، أَوْ بِشَفَاعَةِ الشَّافِعِينَ ، وَإِنْ شَاءَ عَاقَبَهُ بِذُنُوبِهِ ، ثُمَّ أَدْخَلَهُ الْجَنَّةَ بِرَحْمَتِهِ .
وَاحْتَجَّ بَعْضُ مَنْ قَالَ بِقَوْلِهِمْ بِقَوْلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ : ( يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَرْفَعُوا أَصْوَاتَكُمْ فَوْقَ صَوْتِ النَّبِيِّ وَلَا تَجْهَرُوا لَهُ بِالْقَوْلِ ) الْآيَةَ إِنَّمَا أَرَادَ بِذَلِكَ أَنَّ رَفْعَ الصَّوْتِ فَوْقَ صَوْتِهِ يَقَعُ مَعْصِيَةً ، فَيَخْرُجُ إِيمَانُ الْرَافِعِ وَيَحْبَطُ بَعْضُ عَمَلِهِ ، وَاحْتَجَّ أَيْضًا بِقَوْلِهِ : ( يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تُبْطِلُوا صَدَقَاتِكُمْ بِالْمَنِّ وَالْأَذَى ) " قَالَ الْحَلِيمِيُّ رَحِمَهُ اللَّهُ تَعَالَى : " وَقَدْ يَخْرُجُ هَذَا عَلَى غَيْرِ مَا قَالَهُ الْمُحْتَجُّ بِهِ ، وَهُوَ أَنْ يَكُونَ الْمَعْنَى لَا يَحْمِلَنَّكُمْ أَيُّهَا الْمُهَاجِرُونَ هِجْرَتُكُمْ مَعَهُ ، وَلَا أَيُّهَا الْأَنْصَارُ إِيوَائُكُمْ إِيَّاهُ عَلَى أَنْ تُضَيِّعُوا حُرْمَتَهُ ، وَتَرْفَعُوا أَصْوَاتَكُمْ فَوْقَ صَوْتِهِ ، فَتَكُونُوا بِذَلِكَ صَارِفِينَ مَا تَقَدَّمَ مِنْكُمْ مِنَ الْهِجْرَةِ وَالْإِيوَاءِ وَالنُّصْرَةِ مِنَ ابْتِغَاءِ وَجْهِ اللَّهِ بِهِ ، إِلَى غَرَضٍ غَيْرِهِ وَوَجْهٍ سِوَاهُ فَلَا تَسْتَوْجِبُوا بِهِ مَعَ ذَلِكَ أَجْرًا .
وَيَخْرُجُ عَلَى وَجْهٍ آخَرَ وَهُوَ أَنْ يُقَالَ : ( وَلَا تَجْهَرُوا لَهُ بِالْقَوْلِ كَجَهْرِ بَعْضِكُمْ لِبَعْضٍ ) .
فَإِنَّ ذَلِكَ قَدْ يَبْلُغُ بِكُمْ حَدَّ الْإِزْرَاءِ بِهِ وَالِاسْتِخْفَافِ لَهُ فَتَكْفُرُوا ، وَتَحْبَطُ أَعْمَالُكُمْ إِلَّا أَنْ تَتُوبُوا وَتُسْلِمُوا ، وَكَذَلِكَ قَوْلُهُ : ( لَا تُبْطِلُوا صَدَقَاتِكُمْ بِالْمَنِّ وَالْأَذَى ) فَلَيْسَ عَلَى أَنَّ الْمَنَّ يُحْبِطُ الصَّدَقَةَ ، وَإِنَّمَا وَجْهُهُ أَنَّ الصَّدَقَةَ يُبْتَغَى بِهَا وَجْهُ اللَّهِ تَعَالَى جَدُّهُ ، وَهُوَ الْمَأْمُولُ مِنْهُ ثَوَابُهَا ، فَإِذَا مَنَّ الْمُتَصَدِّقُ عَلَى السَّائِلِ وَآذَاهُ بِالتَّعْيِيرِ فَقَدْ صَرَفَهَا عَنِ ابْتِغَاءِ وَجْهِ اللَّهِ بِهَا إِلَى وَجْهِ السَّائِلِ فَحَبِطَ أَجْرُهُ عِنْدَ اللَّهِ لِهَذَا وُوصِلَتْ عِنْدَ الْمُتَصَدِّقِ عَلَيْهِ مَعَ ذَلِكَ ؛ لِأَنَّهُ إِنْ كَانَ حَبَاهُ فَقَدْ آذَاهُ ، وَإِنْ كَانَ أَعْطَاهُ فَقَدْ أَخْزَاهُ ، وَلَوْ كَانَ ذَلِكَ عَلَى مَعْنَى إِفْسَادِ الطَّاعَةِ بِالْمَعْصِيَةِ لَمْ تَخْتَصَّ بِالْبُطْلَانِ صَدَقَتُهُ . وَبَسَطَ الْكَلَامَ فِيهِ - إِلَى أَنْ قَالَ - وَإِنَّ مِنَ الطَّعْنِ عَلَى هَذَا الْقَوْلِ أَنَّ سَيِّئَاتِ الْمُؤْمِنِ مُتَنَاهِيَةُ الْجَزَاءِ ، وَحَسَنَاتِهِ لَيْسَتْ بِمُتَنَاهِيَةٍ ؛ لِأَنَّ مَعَ ثَوَابِهَا الْخُلُودُ فِي الْجَنَّةِ ، فَلَا يُتَوَهَّمُ أَنْ تَكُونَ التَّبَعَةُ الْمُتَنَاهِيَةُ الَّتِي يَسْتَحِقُّهَا الْمُؤْمِنُ بِسَيِّئَةٍ تَأْتِي عَلَى ثَوَابِ حَسَنَةٍ لَا نِهَايَةَ لَهُ ، فَأَمَّا قَوْلُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنِ اقْتَنَى كَلْبًا إِلَّا كَلْبَ صَيْدٍ أَوْ مَاشِيَةٍ فَإِنَّهُ يَنْقُصُ مِنْ عَمَلِهِ كُلَّ يَوْمٍ قِيرَاطَانِ " . فَإِنَّمَا هُوَ عَلَى مَعْنَى أَنَّهُ يَنْقُصُ مِنْ أَجْرِ عَمَلِهِ كُلَّ يَوْمٍ قِيرَاطَانِ ، وَهُوَ فِي أَكْثَرِ الرِّوَايَةِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ فِي هَذَا الْحَدِيثِ " مِنْ أَجْرِهِ " .
وَفِي بَعْضِهَا مِنْ عَمَلِهِ " قَالَ الْحَلِيمِيُّ : " وَهُوَ عَلَى مَعْنَى أَنَّهُ يُحْرَمُ لِأَجْلِ هَذِهِ السَّيِّئَةِ بَعْضَ ثَوَابِ عَمَلِهِ ، وَلَسْنَا نُنْكِرُ جَوَازَ أَنْ يُحْرِمَ اللَّهُ تَعَالَى الْمُؤْمِنَ بَعْضَ جَزَاءِ إِحْسَانِهِ وَيُقَلِّلَ ثَوَابَهُ لِأَجْلِ سَيِّئَةٍ ، أَوْ سَيِّئَاتٍ تَكُونُ مِنْهُ ، وَإِنَّمَا أَنْكَرْنَا قَوْلَ مَنْ يَقُولُ : إِنَّ السَّيِّئَةَ قَدْ تُحْبِطُ الطَّاعَةَ ، أَوْ تُوجِبُ إِبْطَالَ ثَوَابِهَا أَصْلًا ، وَذَلِكَ أَنَّهُ لَمْ يَأْتِ بِهِ كِتَابٌ ، وَلَا خَبَرٌ ، وَلَا يُمْكِنُ أَنْ يَكُونَ مَعَ ثُبُوتِ الْخُلُودِ لِلْمُؤْمِنِينَ فِي الْجَنَّةِ ، وَاللَّهُ تَعَالَى أَعْلَمُ " قَالَ الْإِمَامُ أَحْمَدُ رَحِمَهُ اللَّهُ : " وَأَمَّا قَوْلُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَتَدْرُونَ مَا الْمُفْلِسُ ؟ " قَالُوا : الْمُفْلِسُ فِينَا مَنْ لَا دِرْهَمَ لَهُ وَلَا مَتَاعَ . قَالَ : " إِنَّ الْمُفْلِسَ مِنْ أُمَّتِي يَأْتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِصَلَاةٍ وَصِيَامٍ وَزَكَاةٍ ، وَيَأْتِي وَقَدْ شَتَمَ هَذَا وَقَذَفَ هَذَا ، وَأَكَلَ مَالَ هَذَا ، وَسَفَكَ دَمَ هَذَا ، وَضَرَبَ هَذَا فَيُعْطَى هَذَا مِنْ حَسَنَاتِهِ ، وَهَذَا مِنْ حَسَنَاتِهِ فَإِنْ فَنِيَتْ حَسَنَاتُهُ قَبْلَ أَنْ يُقْضَى مَا عَلَيْهِ أُخِذَ مِنْ خَطَايَاهُمْ فَطُرِحَتْ عَلَيْهِ ، ثُمَّ طُرِحَ فِي النَّارِ " فَهَذَا إِنَّمَا يَحْتَجُّ بِهِ مَنْ قَالَ : بِإِحْبَاطِ السَّيِّئَةِ الْحَسَنَةِ ، وَوَجْهُهُ عِنْدِي - وَاللَّهُ أَعْلَمُ - أَنَّهُ يُعْطَى خُصَمَاؤُهُ مِنْ أَجْرِ حَسَنَاتِهِ ، مَا يُوَازِي عُقُوبَةَ سَيِّئَاتِهِ ، فَإِنْ فَنِيَتْ حَسَنَاتُهُ أَيْ أَجْرُ حَسَنَاتِهِ الَّذِي قُوبِلَ بِعُقُوبَةِ سَيِّئَاتِهِ أُخِذَ مِنْ خَطَايَاهُمْ فَطُرِحَتْ عَلَيْهِ ، ثُمَّ طُرِحَ فِي النَّارِ حَتَّى يُعَذَّبَ بِهَا إِنْ لَمْ يُغْفَرْ لَهُ حَتَّى إِذَا انْتَهَتْ عُقُوبَةُ تِلْكَ الْخَطَايَا رُدَّ إِلَى الْجَنَّةِ بِمَا كُتِبَ لَهُ مِنَ الْخُلُودِ ، وَلَا يُعْطَى خُصَمَاؤُهُ مَا زَادَ مِنَ الْأَجْرِ عَلَى مَا قَابَلَ عُقُوبَةَ سَيِّئَاتِهِ ؛ لِأَنَّ ذَلِكَ فَضْلٌ مِنَ اللَّهِ تَعَالَى يَخُصُّ بِهِ مَنْ وَافَى الْقِيَامَةَ مُؤْمِنًا ، وَاللَّهُ تَعَالَى أَعْلَمُ " .
ترجمہ
طارق بن شہاب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ایک یہودی نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے کہا: ”اے امیر المومنین! آپ لوگوں کی کتاب میں ایک آیت ہے جسے آپ پڑھتے ہیں، اگر وہ ہم یہودیوں پر نازل ہوتی تو ہم اس دن کو عید بنا لیتے۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے پوچھا: ”کون سی آیت؟“ اس نے کہا: ﴿الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا﴾۔
تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”ہمیں وہ دن بھی معلوم ہے اور وہ جگہ بھی جہاں یہ آیت رسول اللہ ﷺ پر نازل ہوئی، یعنی عرفات میں جمعہ کے دن۔“
اسے امام بخاری رحمہ اللہ نے «الصحیح» میں حسن بن صباح رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے، اور امام مسلم رحمہ اللہ نے عبد بن حمید رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے، دونوں (حسن بن صباح اور عبد بن حمید) جعفر بن عون رحمہ اللہ سے روایت کرتے ہیں۔
ایمان کی کمی و زیادتی کے قائل بعض حضرات اس طرف گئے ہیں کہ جب آدمی کسی گناہ کا ارتکاب کرتا ہے تو وہ اس سے پہلے کی نیکیوں میں سے اسی قدر کو ضائع کر دیتا ہے، یہاں تک کہ ان میں سے بعض اصلِ ایمان تک جا پہنچے، تاہم وہ (گناہگار کے) ہمیشہ جہنم میں رہنے کے قائل نہیں، اور اس کا معاملہ اللہ تعالیٰ کے سپرد ہے، اگر چاہے تو اپنی رحمت سے یا سفارش کرنے والوں کی سفارش سے اسے معاف کر دے، اور اگر چاہے تو اسے اس کے گناہوں کی سزا دے، پھر اپنی رحمت سے جنت میں داخل فرما دے۔
ان کے قول کے قائل بعض لوگوں نے اللہ عزوجل کے اس فرمان سے استدلال کیا ہے: ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَرْفَعُوا أَصْوَاتَكُمْ فَوْقَ صَوْتِ النَّبِيِّ وَلَا تَجْهَرُوا لَهُ بِالْقَوْلِ﴾ (آخر آیت تک)، کہ اس سے مراد یہی ہے کہ آپ ﷺ کی آواز سے اوپر آواز بلند کرنا گناہ ہے، چنانچہ آواز بلند کرنے والے کا ایمان نکل جاتا ہے اور اس کا کچھ عمل ضائع ہو جاتا ہے۔ اور انہوں نے اللہ کے اس فرمان سے بھی استدلال کیا: ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تُبْطِلُوا صَدَقَاتِكُمْ بِالْمَنِّ وَالْأَذَى﴾۔ امام حلیمی رحمہ اللہ نے فرمایا: ”اس آیت کی توجیہ استدلال کرنے والے کی بات کے علاوہ بھی ہو سکتی ہے، اور وہ یہ کہ مطلب یہ ہو: اے مہاجرین! تمہاری آپ ﷺ کے ساتھ ہجرت، اور اے انصار! تمہارا آپ ﷺ کو ٹھکانا دینا، تمہیں اس پر آمادہ نہ کر دے کہ تم آپ ﷺ کی حرمت کو ضائع کرو اور اپنی آوازیں آپ ﷺ کی آواز سے بلند کرو، کہ یوں تم ہجرت، ٹھکانا دینے اور نصرت کے اس سابقہ عمل کو، جو اللہ کی رضا کی طلب میں تھا، کسی اور غرض اور کسی دوسرے مقصد کی طرف پھیر دینے والے بن جاؤ، پھر اس کی وجہ سے تم کسی اجر کے مستحق نہ رہو۔
اور ایک اور توجیہ بھی ہو سکتی ہے، وہ یہ کہ کہا جائے: ﴿وَلَا تَجْهَرُوا لَهُ بِالْقَوْلِ كَجَهْرِ بَعْضِكُمْ لِبَعْضٍ﴾۔
کیونکہ یہ طرزِ عمل تمہیں آپ ﷺ کی تحقیر اور بے قدری کی حد تک پہنچا سکتا ہے، جس سے تم کفر میں جا پڑو اور تمہارے اعمال برباد ہو جائیں، الا یہ کہ تم توبہ کر لو اور اسلام لے آؤ۔ اسی طرح اللہ کا فرمان: ﴿لَا تُبْطِلُوا صَدَقَاتِكُمْ بِالْمَنِّ وَالْأَذَى﴾ اس معنی میں نہیں کہ احسان جتانا صدقے کو ضائع کر دیتا ہے، بلکہ اس کی توجیہ یہ ہے کہ صدقے سے اللہ تعالیٰ کی رضا مطلوب ہوتی ہے اور اسی سے اس کے ثواب کی امید ہوتی ہے، تو جب صدقہ دینے والا سوال کرنے والے پر احسان جتاتا ہے اور اسے عار دلا کر اذیت دیتا ہے تو اس نے صدقے کو اللہ کی رضا کی طلب سے پھیر کر سوالی کی خوشنودی کی طرف کر دیا، چنانچہ اللہ کے ہاں اس کا اجر ضائع ہو گیا، اور اسی سبب سے صدقہ لینے والے کے نزدیک بھی اسے (احسان و اذیت کے ساتھ) جوڑ دیا گیا؛ کیونکہ اگر اس نے اسے نوازا تھا تو اسے اذیت بھی دی، اور اگر اسے دیا تھا تو اسے رسوا بھی کیا۔ اور اگر یہ معصیت کے ذریعے طاعت کو بگاڑنے کے معنی میں ہوتا تو بطلان صرف اس کے صدقے کے ساتھ خاص نہ ہوتا۔“ پھر انہوں نے اس میں تفصیلِ کلام کی، یہاں تک کہ فرمایا: ”اس قول پر ایک اعتراض یہ بھی ہے کہ مومن کی برائیوں کی سزا محدود ہے جبکہ اس کی نیکیوں کا ثواب لامحدود ہے، کیونکہ اس ثواب کے ساتھ جنت میں ہمیشگی بھی ہے، لہٰذا یہ گمان نہیں کیا جا سکتا کہ وہ محدود ذمہ داری جو مومن پر کسی برائی کی وجہ سے لازم ہوتی ہے، کسی ایسی نیکی کے ثواب کو ختم کر دے جس کی کوئی انتہا نہیں۔ رہا نبی ﷺ کا یہ فرمان: ”جس نے شکار یا مویشیوں (کی حفاظت) کے کتے کے سوا کوئی کتا رکھا تو اس کے عمل میں سے ہر روز دو قیراط کم ہو جاتے ہیں“، تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اس کے عمل کے اجر میں سے ہر روز دو قیراط کم ہو جاتے ہیں، اور سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے اس حدیث کی اکثر روایات میں ”اس کے اجر میں سے“ کے الفاظ ہیں۔
اور بعض روایات میں ”اس کے عمل میں سے“ ہے۔“ امام حلیمی رحمہ اللہ نے فرمایا: ”اس کا مطلب یہ ہے کہ اس برائی کے سبب اسے اس کے عمل کے کچھ ثواب سے محروم کر دیا جاتا ہے، اور ہم اس بات کا انکار نہیں کرتے کہ اللہ تعالیٰ مومن کو اس کی نیکی کے کچھ بدلے سے محروم کر دے اور اس سے سرزد ہونے والی کسی ایک برائی یا کئی برائیوں کے سبب اس کا ثواب کم کر دے۔ ہم نے تو صرف اس شخص کے قول کا انکار کیا ہے جو کہتا ہے کہ برائی نیکی کو ضائع کر دیتی ہے یا اس کے ثواب کو بالکل باطل کر دینے کا سبب بنتی ہے، کیونکہ نہ کتاب میں یہ بات آئی ہے، نہ کسی حدیث میں، اور مومنوں کے لیے جنت میں ہمیشگی کے ثابت ہونے کے ساتھ یہ ممکن بھی نہیں۔ واللہ تعالیٰ اعلم۔“ امام احمد رحمہ اللہ نے فرمایا: ”رہا نبی ﷺ کا یہ فرمان: ”کیا تم جانتے ہو مفلس کون ہے؟“ صحابہ نے عرض کیا: ”ہم میں مفلس وہ ہے جس کے پاس نہ درہم ہو نہ سامان۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”میری امت کا مفلس وہ ہے جو قیامت کے دن نماز، روزے اور زکوٰۃ لے کر آئے گا، اور اس حال میں آئے گا کہ اس نے کسی کو گالی دی ہوگی، کسی پر تہمت لگائی ہوگی، کسی کا مال کھایا ہوگا، کسی کا خون بہایا ہوگا اور کسی کو مارا ہوگا، تو اس کی نیکیوں میں سے ایک کو دی جائیں گی اور دوسرے کو دی جائیں گی، پھر اگر اس کی نیکیاں ختم ہو گئیں اس سے پہلے کہ اس کے ذمے کا حساب چکایا جائے تو ان (حق داروں) کے گناہ لے کر اس پر ڈال دیے جائیں گے، پھر اسے جہنم میں پھینک دیا جائے گا۔“ تو اس حدیث سے وہی شخص استدلال کرتا ہے جو برائی کے نیکی کو ضائع کر دینے کا قائل ہے، اور میرے نزدیک اس کی توجیہ — واللہ اعلم — یہ ہے کہ اس کے مدعیوں کو اس کی نیکیوں کے اجر میں سے اتنا دیا جائے گا جو اس کی برائیوں کی سزا کے برابر ہو، پھر اگر اس کی نیکیاں، یعنی اس کی نیکیوں کا وہ اجر جو اس کی برائیوں کی سزا کے مقابل رکھا گیا تھا، ختم ہو گیا تو ان کے گناہ لے کر اس پر ڈال دیے جائیں گے، پھر اسے جہنم میں پھینک دیا جائے گا تاکہ اسے ان کی سزا دی جائے، اگر اسے بخشا نہ گیا ہو، یہاں تک کہ جب ان خطاؤں کی سزا پوری ہو جائے گی تو اسے اس ہمیشگی کے سبب جو اس کے لیے لکھ دی گئی ہے جنت کی طرف لوٹا دیا جائے گا، اور اس کے مدعیوں کو اس اجر میں سے جو اس کی برائیوں کی سزا کے مقابل سے زائد ہو کچھ نہیں دیا جائے گا؛ کیونکہ وہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے جو وہ اسی کو عطا فرماتا ہے جو قیامت کے دن ایمان کی حالت میں حاضر ہو۔ واللہ تعالیٰ اعلم۔“
حوالہ حدیث شعب الإيمان / مقدمة / حدیث: 33
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: رجاله ثقات
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: رجاله ثقات (شعب الإيمان ط الرشد: 1/ 136) . »
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 45، 4145، 4330، 6840، 5165، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2581، 1574، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2844، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2418، 3043، 1488، والنسائي فى (سننه) برقم: 3002، 5012، 4291، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3204، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7969، 8209، 8625، 189، 274، 5741، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2004، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7359، والبغوي فى (شرح السنة) برقم: 4164، وابن المنذر فى (الأوسط) برقم: 1745»
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ الْفَقِيهُ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مِلْحَانَ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ ، عَنْ عُقَيْلٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّهُ قَالَ : إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " لَا يَزْنِي الزَّانِي حِينَ يَزْنِي وَهُوَ مُؤْمِنٌ ، وَلَا يَسْرِقُ السَّارِقُ حِينَ يَسْرِقُ وَهُوَ مُؤْمِنٌ ، وَلَا يَشْرَبُ الْخَمْرَ حِينَ يَشْرَبُهَا وَهُوَ مُؤْمِنٌ ، وَلَا يَنْتَهِبُ نُهْبَةً يَرْفَعُ النَّاسُ إِلَيْهِ فِيهَا أَبْصَارَهُمْ حِينَ يَنْتَهِبُهَا وَهُوَ مُؤْمِنٌ " .
وَبِهَذَا الْإِسْنَادِ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سَعِيدٍ ، وَأَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَ حَدِيثِ أَبِي بَكْرٍ وَلَمْ يَذْكُرِ النُّهْبَةَ . رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ ، عَنِ اللَّيْثِ " وَإِنَّمَا أَرَادَ - وَاللَّهُ تَعَالَى أَعْلَمُ - وَهُوَ مُؤْمِنٌ مُطْلَقُ الْإِيمَانِ لَكِنَّهُ نَاقِصُ الْإِيمَانِ بِمَا ارْتَكَبَ مِنَ الْكَبِيرَةِ وَتَرَكَ الِانْزِجَارَ عَنْهَا ، وَلَا يُوجِبُ ذَلِكَ تَكْفِيرًا بِاللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ - كَمَا مَضَى شَرْحُهُ - وَكُلُّ مَوْضِعٍ مِنْ كِتَابٍ أَوْ سُنَّةٍ وَرَدَ فِيهِ تَشْدِيدٌ عَلَى مَنْ تَرَكَ فَرِيضَةً أَوِ ارْتَكَبَ كَبِيرَةً ، فَإِنَّ الْمُرَادَ بِهِ نُقْصَانُ الْإِيمَانِ فَقَدْ قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ : ( إِنَّ اللَّهَ لَا يَغْفِرُ أَنْ يُشْرَكَ بِهِ وَيَغْفِرُ مَا دُونَ ذَلِكَ لِمَنْ يَشَاءُ ) وَذَكَرْنَا فِي كِتَابِ الْإِيمَانِ مِنَ الْأَخْبَارِ ، وَالْآثَارِ الَّتِي تَدُلُّ عَلَى صِحَّةِ مَا ذَكَرْنَا مِنَ التَّأْوِيلِ مَا فِيهِ كِفَايَةٌ ، وَبِاللَّهِ التَّوْفِيقُ .
وَذَكَرَ الْحَلِيمِيُّ - رَحِمَهُ اللَّهُ تَعَالَى - هَاهُنَا آثَارًا تَدُلُّ عَلَى أَنَّ الطَّاعَاتِ مِنَ الْإِيمَانِ ، وَأَنَّ الْإِيمَانَ يَزِيدُ وَيَنْقُصُ ، وَأَنَّ أَهْلَ الْإِيمَانِ يَتَفَاضَلُونَ فِي الْإِيمَانِ ، وَنَحْنُ قَدْ ذَكَرْنَاهَا فِي كِتَابِ الْإِيمَانِ ، وَنُشِيرُ إِلَى طَرَفٍ مِنْهَا هَاهُنَا بِمَشِيئَةِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ " .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”زانی جب زنا کرتا ہے تو اس وقت وہ مومن نہیں رہتا، اور چور جب چوری کرتا ہے تو اس وقت وہ مومن نہیں رہتا، اور شراب پینے والا جب شراب پیتا ہے تو اس وقت وہ مومن نہیں رہتا، اور لوٹ مار کرنے والا جب ایسی لوٹ مار کرتا ہے جس کی طرف لوگ نظریں اٹھا کر دیکھتے ہیں تو اس وقت وہ مومن نہیں رہتا۔“
اسی سند سے ابن شہاب (امام زہری) رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے سعید اور ابوسلمہ سے، انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے، انہوں نے نبی ﷺ سے ابوبکر کی حدیث کی مانند روایت کیا، مگر اس میں لوٹ مار کا ذکر نہیں کیا۔ اسے امام بخاری رحمہ اللہ نے ”الصحیح“ میں یحییٰ بن بکیر سے روایت کیا ہے، اور امام مسلم رحمہ اللہ نے لیث سے ایک دوسری سند سے روایت کیا ہے۔ ”اور اس سے مراد – واللہ تعالیٰ اعلم – یہ ہے کہ وہ مطلق ایمان والا تو ہے لیکن کبیرہ گناہ کے ارتکاب اور اس سے باز نہ آنے کی وجہ سے ناقص الایمان ہے، اور یہ چیز اللہ عز وجل کے ساتھ کفر کو لازم نہیں کرتی – جیسا کہ اس کی شرح گزر چکی ہے – اور کتاب و سنت کا ہر وہ مقام جہاں فرض کے تارک یا کبیرہ کے مرتکب پر سختی وارد ہوئی ہے، اس سے مراد ایمان کا نقص ہے۔ اللہ عز وجل نے فرمایا: ﴿بے شک اللہ اس بات کو نہیں بخشتا کہ اس کے ساتھ شریک ٹھہرایا جائے اور اس کے سوا جسے چاہتا ہے بخش دیتا ہے﴾۔ اور ہم نے کتاب الایمان میں ایسی احادیث اور آثار ذکر کیے ہیں جو ہماری بیان کردہ اس تاویل کی صحت پر دلالت کرتے ہیں، اور ان میں کفایت ہے، اور توفیق اللہ ہی کی طرف سے ہے۔“
امام حلیمی رحمہ اللہ نے یہاں ایسے آثار ذکر کیے ہیں جو اس بات پر دلالت کرتے ہیں کہ نیکی کے کام ایمان میں داخل ہیں، اور ایمان بڑھتا اور گھٹتا ہے، اور اہلِ ایمان ایمان میں ایک دوسرے پر فضیلت رکھتے ہیں، اور ہم نے انہیں کتاب الایمان میں ذکر کر دیا ہے، اور ان میں سے کچھ کی طرف ہم یہاں بھی اللہ عز وجل کی مشیت سے اشارہ کرتے ہیں۔“
حوالہ حدیث شعب الإيمان / مقدمة / حدیث: 34
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: رجاله ثقات
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: رجاله ثقات (شعب الإيمان ط الرشد: 1/ 140) . »
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2343، 5256، 6390، 6425، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 87، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4689، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2625، والنسائي فى (سننه) برقم: 5659، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3936، وأحمد فى (مسنده) برقم: 8678، 8781، 9859، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1994، 2106، والبزار فى (مسنده) برقم: 3354، وعبد الرزاق فى (مصنفه) برقم: 13688، والحاكم فى (المستدرك) برقم: 64، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 5643، 7478، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5172، والنسائي فى (السنن الكبرى) برقم: 5404، 7383، 7386، والبيهقي فى (معرفة السنن والآثار) برقم: 20852، والبيهقي فى (المدخل إلى السنن الكبرى) برقم: 319»
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِيهُ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى بْنِ السَّكَنِ ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عِمْرَانَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ ، عَنِ ابْنِ شَوْذَبٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ ، عَنْ هُزَيْلِ بْنِ شُرَحْبِيلَ قَالَ : قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ : " لَوْ وُزِنَ إِيمَانُ أَبِي بَكْرٍ بِإِيمَانِ أَهْلِ الْأَرْضِ لَرَجَحَ بِهِمْ " .
ترجمہ
ہزیل بن شرحبیل رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اگر ابوبکر (رضی اللہ عنہ) کے ایمان کو تمام اہلِ زمین کے ایمان کے ساتھ تولا جائے تو ان کا ایمان سب پر بھاری رہے گا۔“
حوالہ حدیث شعب الإيمان / مقدمة / حدیث: 35
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: رجاله ثقات
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: رجاله ثقات، (شعب الإيمان ط الرشد: 1/ 143) . »
«أخرجه ابن عدي 5/ 1895، وأبو بكر القطيعي فى (زيادات فضائل الصحابة) 1/ 418 رقم 653، وأبو داود فى (سننه) 5/ 30، والترمذي فى (جامعه) 4/ 540، وأحمد فى (مسنده) 5/ 44، 50»
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَيُّوبَ ، حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ بَكَّارٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ طَلْحَةَ ، عَنْ زُبَيْدٍ ، عَنْ ذَرٍّ قَالَ : كَانَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ رُبَّمَا أَخَذَ بِيَدِ الرَّجُلِ وَالرَّجُلَيْنِ فَيَقُولُ : " تَعَالَوْا نَزْدَادُ إِيمَانًا " .
ترجمہ
ذر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کبھی کبھار ایک یا دو آدمیوں کا ہاتھ پکڑ لیتے اور فرماتے: ”آؤ، ہم اپنے ایمان میں اضافہ کریں۔“
حوالہ حدیث شعب الإيمان / مقدمة / حدیث: 36
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: رجاله ثقات إلا أن فيه انقطاعا
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: رجاله ثقات إلا أن فيه انقطاعا (شعب الإيمان ط الرشد: 1/ 144) . »
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ ، أَخْبَرَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى ، أَخْبَرَنَا هَوْذَةُ بْنُ خَلِيفَةَ ، حَدَّثَنَا عَوْفٌ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ هِنْدَ قَالَ : قَالَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ : " إِنَّ الْإِيمَانَ يَبْدَأُ لُمْظَةً بَيْضَاءَ فِي الْقَلْبِ ، فَكُلَّمَا ازْدَادَ الْإِيمَانُ عِظَمًا ازْدَادَ ذَلِكَ الْبَيَاضُ ، فَإِذَا اسْتَكْمَلَ الْإِيمَانَ ابْيَضَّ الْقَلْبُ كُلُّهُ ، وَإِنَّ النِّفَاقَ يَبْدُو لُمْظَةً فِي الْقَلْبِ ، فَكُلَّمَا ازْدَادَ النِّفَاقُ عِظَمًا ازْدَادَ ذَلِكَ سَوَادًا ، فَإِذَا اسْتَكْمَلَ النِّفَاقَ اسْوَدَّ الْقَلْبُ كُلُّهُ ، وَايْمُ اللَّهِ ، لَوْ شَقَقْتُمْ عَنْ قَلْبِ مُؤْمِنٍ لَوَجَدْتُمُوهُ أَبْيَضَ ، وَلَوْ شَقَقْتُمْ عَنْ قَلْبِ مُنَافِقٍ لَوَجَدْتُمُوهُ أَسْوَدَ " . قَالَ : " وَاللُّمْظَةُ هِيَ الذَّوْقَةُ ، وَهُوَ أَنْ يَلْمُظَ الْإِنْسَانُ بِلِسَانِهِ شَيْئًا يَسِيرًا : أَيْ يَتَذَوَّقَهُ فَكَذَلِكَ الْقَلْبُ يَدْخُلُ مِنَ الْإِيمَانِ شَيْءٌ يَسِيرٌ ، ثُمَّ يَتَّسِعُ فِيهِ فَيَكْثُرُ " .
ترجمہ
عبداللہ بن عمرو بن ہند رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”ایمان دل میں ایک سفید نکتے کی صورت میں شروع ہوتا ہے، پھر جوں جوں ایمان بڑھتا ہے یہ سفیدی بھی بڑھتی جاتی ہے، یہاں تک کہ جب ایمان مکمل ہو جاتا ہے تو پورا دل سفید ہو جاتا ہے۔ اور نفاق دل میں ایک (سیاہ) نکتے کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے، پھر جوں جوں نفاق بڑھتا ہے یہ سیاہی بھی بڑھتی جاتی ہے، یہاں تک کہ جب نفاق مکمل ہو جاتا ہے تو پورا دل سیاہ ہو جاتا ہے۔ اللہ کی قسم! اگر تم کسی مومن کا دل چیر کر دیکھو تو اسے سفید پاؤ گے، اور اگر کسی منافق کا دل چیر کر دیکھو تو اسے سیاہ پاؤ گے۔“ راوی کہتے ہیں: ”«لُمظہ» کا مطلب چکھنا ہے، یعنی انسان اپنی زبان سے تھوڑی سی چیز چکھے، اسی طرح دل میں ایمان کی تھوڑی سی چیز داخل ہوتی ہے، پھر اس میں پھیلتی چلی جاتی ہے اور زیادہ ہو جاتی ہے۔“
حوالہ حدیث شعب الإيمان / مقدمة / حدیث: 37
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: رجاله موثقون
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: رجاله موثقون (شعب الإيمان ط الرشد: 1/ 144) . »
أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِيُّ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ غَنَّامِ بْنِ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سُوقَةَ ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ : قَامَ رَجُلٌ إِلَى عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَقَالَ : يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ ، مَا الْإِيمَانُ ؟ فَقَالَ : " الْإِيمَانُ عَلَى أَرْبَعِ دَعَائِمَ : عَلَى الصَّبْرِ ، وَالْعَدْلِ ، وَالْيَقِينِ ، وَالْجِهَادِ " .
ثُمَّ ذَكَرَ تَقْسِيمَ كُلِّ وَاحِدَةٍ مِنْ هَذِهِ الدَّعَائِمِ ، وَقَدْ رُوِّينَا مِنْ أَوْجُهٍ أُخَرَ عَنْ عَلِيٍّ :
ترجمہ
علاء بن عبدالرحمن رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے پاس کھڑا ہوا اور کہا: ”اے امیر المومنین! ایمان کیا ہے؟“ تو انہوں نے فرمایا: ”ایمان چار ستونوں پر قائم ہے: صبر، عدل، یقین اور جہاد۔“
پھر انہوں نے ان ستونوں میں سے ہر ایک کی تقسیم (تفصیل) بیان کی، اور ہم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے دوسری سندوں سے بھی روایت کیا ہے:
حوالہ حدیث شعب الإيمان / مقدمة / حدیث: 38
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: ضعيف
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: ضعيف (شعب الإيمان ط الرشد: 1/ 145) . »
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ الْأُشْنَانِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ الطَّرَائِفِيُّ ، أَخْبَرَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَجَاءٍ الْبَصْرِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي لَيْلَى ، قَالَ : قَالَ حُجْرِ بْنِ عَدِيٍّ : سَمِعْتُ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ : " الْوُضُوءُ نِصْفُ الْإِيمَانِ " .
ترجمہ
حجر بن عدی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا: ”وضو نصف ایمان ہے۔“
حوالہ حدیث شعب الإيمان / مقدمة / حدیث: 39
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: لا بأس به
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: لا بأس به (شعب الإيمان ط الرشد: 1/ 146) . »
«أخرجه ابن أبي شيبة فى (كتاب الإيمان) ص 41 رقم 120، 123، وابن أبي شيبة فى (مصنفه) 1/ 6»
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْأُشْنَانِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ الطَّرَائِفِيُّ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ : قَالَ عَلِيٌّ : " الصَّبْرُ مِنَ الْإِيمَانِ بِمَنْزِلَةِ الرَّأْسِ مِنَ الْجَسَدِ ، وَإِذَا ذَهَبَ الصَّبْرُ ذَهَبَ الْإِيمَانُ " .
ترجمہ
ابو اسحاق رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”ایمان میں صبر کی حیثیت ایسی ہے جیسے جسم میں سر کی، اور جب صبر چلا جاتا ہے تو ایمان بھی چلا جاتا ہے۔“
حوالہ حدیث شعب الإيمان / مقدمة / حدیث: 40
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: فيه انقطاع
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: فيه انقطاع (شعب الإيمان ط الرشد: 1/ 146) . »
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ الْأُشْنَانِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الطَّرَائِفِيُّ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ مَعْقِلٍ الْخَثْعَمِيِّ قَالَ : أَتَى عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ رَجُلٌ ، وَهُوَ فِي الرَّحَبَةِ فَقَالَ : يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ ، مَا تَرَى فِي امْرَأَةٍ لَا تُصَلِّي ؟ قَالَ : " مَنٍ لَمْ يُصَلِّ فَهُوَ كَافِرٌ " .
ترجمہ
معقل خثعمی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، وہ اس وقت رحبہ میں تھے، اس نے کہا: ”اے امیر المومنین! اس عورت کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے جو نماز نہیں پڑھتی؟“ انہوں نے فرمایا: ”جو نماز نہ پڑھے وہ کافر ہے۔“
حوالہ حدیث شعب الإيمان / مقدمة / حدیث: 41
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: فيه مجهول
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: فيه مجهول (شعب الإيمان ط الرشد: 1/ 147) . »
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ الْأُشْنَانِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ الطَّرَائِفِيُّ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ زِرٍّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : " مَنْ لَمْ يُصَلِّ فَلَا دِينَ لَهُ " .
وَقَدْ رُوِّينَا عَنْ بُرَيْدَةَ بْنِ الْحُصَيْبِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ : " الْعَهْدُ الَّذِي بَيْنَنَا وَبَيْنَهُمُ الصَّلَاةُ ، فَمَنْ تَرَكَهَا فَقَدْ كَفَرَ " .
" وَإِنَّمَا أَرَادَ - وَاللَّهُ تَعَالَى أَعْلَمُ - كُفْرًا يَكُونُ نَقِيضَ الْإِيمَانِ لِلَّهِ تَعَالَى بِتَرْكِ شُعْبَةٍ مِنْ شُعَبِهِ ، وَلَمْ يُرِدْ بِهِ كُفْرًا يَكُونُ نَقِيضَ الْإِيمَانِ بِاللَّهِ تَعَالَى ، إِذَا لَمْ يَجْحَدْ فَرْضَهَا ، وَيُشْبِهُ أَنْ يَكُونَ تَخْصِيصُهُ الصَّلَاةَ بِالذِّكْرِ لِوُجُوبِ الْقَتْلِ بِتَرْكِهَا كَوُجُوبِهِ بِتَرْكِ الْإِيمَانِ بِاللَّهِ تَعَالَى " .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جو نماز نہیں پڑھتا اس کا کوئی دین نہیں۔“
اور ہم سے سیدنا بریدہ بن حصیب رضی اللہ عنہ کے واسطے سے نبی ﷺ سے روایت کیا گیا ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہمارے اور ان (منافقین) کے درمیان جو عہد ہے وہ نماز ہے، پس جس نے اسے چھوڑ دیا اس نے کفر کیا۔“
”اس سے مراد — واللہ تعالیٰ اعلم — ایسا کفر ہے جو اللہ تعالیٰ کے لیے ایمان کی ضد ہو، یعنی ایمان کی شاخوں میں سے ایک شاخ کو چھوڑ دینے کی بنا پر؛ اس سے ایسا کفر مراد نہیں جو اللہ تعالیٰ پر ایمان کی ضد ہو، بشرطیکہ وہ نماز کی فرضیت کا انکار نہ کرے۔ اور ظاہر یہی ہے کہ نماز کو خاص طور پر ذکر کرنا اس لیے ہے کہ اسے چھوڑنے پر قتل واجب ہوتا ہے، جس طرح اللہ تعالیٰ پر ایمان نہ لانے سے قتل واجب ہوتا ہے۔“
حوالہ حدیث شعب الإيمان / مقدمة / حدیث: 42
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: حسن
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: حسن، (شعب الإيمان ط الرشد: 1/ 147) . »
«أخرجه الترمذي فى (جامعه) برقم: 2621، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1079، والحاكم فى (المستدرك) برقم: 11، والبزار فى (مسنده) برقم: 4413»
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ ، أَخْبَرَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ جَامِعِ بْنِ شَدَّادٍ ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ هِلَالٍ قَالَ : قَالَ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ لِأَصْحَابِهِ : " اجْلِسُوا بِنَا نُؤْمِنُ " أَظُنُّهُ قَالَ : سَاعَةً أَيْ نَذْكُرُ اللَّهَ .
ترجمہ
اسود بن ہلال رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے اپنے ساتھیوں سے فرمایا: ”ہمارے ساتھ بیٹھو، ہم ایمان تازہ کریں۔“ (راوی کہتے ہیں:) میرا گمان ہے کہ انہوں نے ”کچھ دیر“ بھی کہا تھا، یعنی ہم اللہ کا ذکر کریں۔
حوالہ حدیث شعب الإيمان / مقدمة / حدیث: 43
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: صحيح
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: صحيح (شعب الإيمان ط الرشد: 1/ 148) . »
«أخرجه أبو عيد فى (الإيمان) ص 72 رقم 20»
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَيُّوبَ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْجَرَّاحِ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ شِبَاكٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّهُ قَالَ : " اجْلِسُوا بِنَا نَزْدَدْ إِيمَانًا " .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”آؤ ہمارے ساتھ بیٹھو، تاکہ ہم اپنے ایمان میں اضافہ کریں۔“
حوالہ حدیث شعب الإيمان / مقدمة / حدیث: 44
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: حسن
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: حسن (شعب الإيمان ط الرشد: 1/ 149) . »
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَيُّوبَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْجَرَّاحِ ، حَدَّثَنَا ابْنُ الْحِمَّانِيِّ ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ هِلَالٍ الْوَزَّانِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُكَيْمٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ : " اللَّهُمَّ زِدْنِي إِيمَانًا وَفِقْهًا "
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ دعا کیا کرتے تھے: «اللَّهُمَّ زِدْنِي إِيمَانًا وَفِقْهًا» ”اے اللہ! مجھے ایمان اور سمجھ میں مزید بڑھا دے۔“
حوالہ حدیث شعب الإيمان / مقدمة / حدیث: 45
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: ليس بالقوي
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: ليس بالقوي (شعب الإيمان ط الرشد: 1/ 149) . »
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنِ قَتَادَةَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو مَنْصُورٍ النَّضْرَوِيُّ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَةَ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ . . . فَذَكَرَهُ بِإِسْنَادِهِ نَحْوَهُ وَزَادَ : " يَقِينًا وَعِلْمًا " .
ترجمہ
ایک دوسری سند سے بھی (شریک سے) اسی کے مانند روایت ہے اور اس میں یہ اضافہ ہے: «يَقِينًا وَعِلْمًا» ”(ایمان اور سمجھ کے ساتھ) یقین اور علم بھی۔“
حوالہ حدیث شعب الإيمان / مقدمة / حدیث: 46
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: حسن
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: حسن (شعب الإيمان ط الرشد: 1/ 150) . »
حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ دَاوُدَ الْعَلَوِيُّ إِمْلَاءً ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ النَّصْرَابَاذِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ هَاشِمٍ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ أَبِي ظَبْيَانَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ : " الصَّبْرُ نِصْفُ الْإِيمَانِ ، وَالْيَقِينُ الْإِيمَانُ كُلُّهُ " .
" وَقَدْ رُوِيَ هَذَا مِنْ وَجْهٍ آخَرَ غَيْرِ قَوِيٍّ مَرْفُوعًا ، وَرُوِّينَا عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ مِنْ أَقْوَالِهِ فِي هَذَا الْمَعْنَى شَوَاهِدُ ، وَهُوَ فِي كِتَابِ الْإِيمَانِ مَذْكُورٌ مَنْ أَرَادَ الْوُقُوفَ عَلَيْهِ رَجَعَ إِلَيْهِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ " .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”صبر نصف ایمان ہے اور یقین پورا ایمان ہے۔“
میں (مصنف) کہتا ہوں: ”یہ بات ایک دوسری سند سے مرفوعاً بھی مروی ہے، مگر وہ سند قوی نہیں، اور ہم نے سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے اس مفہوم میں کئی اقوال بطور شواہد روایت کیے ہیں، اور وہ ’کتاب الایمان‘ میں مذکور ہیں؛ جو شخص ان پر مطلع ہونا چاہے وہ ان شاء اللہ اسی کی طرف رجوع کرے۔“
حوالہ حدیث شعب الإيمان / مقدمة / حدیث: 47
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: صحيح
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: صحيح (شعب الإيمان ط الرشد: 1/ 150) . »
«أخرجه البيهقي فى (الزهد) 1/ 28، وهو عند وكيع فى (الزهد) رقم 203، وأبو نعيم فى (الحلية) 5/ 34، ومرفوعًا الخطيب فى (تاريخه) 13/ 226»
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ ، أَخْبَرَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ صِلَةَ بْنِ زُفَرٍ ، عَنْ عَمَّارٍ قَالَ : " ثَلَاثَةٌ مَنْ جَمَعَهُنَّ فَقَدَ جَمَعَ الْإِيمَانَ : الْإِنْفَاقُ مِنَ الْإِقْتَارِ ، وَالْإِنْصَافُ مِنَ النَّفْسِ ، وَبَذْلُ السَّلَامِ لِلْعَالِمِ " .
ترجمہ
سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تین چیزیں ایسی ہیں کہ جس نے انہیں جمع کر لیا اس نے ایمان کو جمع کر لیا: تنگ دستی کے باوجود خرچ کرنا، اپنے نفس سے انصاف کرنا، اور عالم کو سلام کرنے میں پہل کرنا۔“
حوالہ حدیث شعب الإيمان / مقدمة / حدیث: 48
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: صحيح
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: صحيح (شعب الإيمان ط الرشد: 1/ 151) . »
«أخرجه كيع فى (الزهد) رقم 241، وابن أبي شيبة فى (الإيمان) ص 44 رقم 131، والبخاري تعليقاً 1/ 12»
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَيُّوبَ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ ، حَدَّثَنَا شَيْخُ أَهْلِ الْمَدِينَةِ ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ رَوَاحَةَ قَالَ لِصَاحِبٍ لَهُ : " تَعَالَ حَتَّى نُؤْمِنَ سَاعَةً " . قَالَ : أَوَلَسْنَا بِمُؤْمِنَيْنِ ؟ قَالَ : " بَلَى ، وَلَكِنَّا نَذْكُرُ اللَّهَ فَنَزْدَادُ إِيمَانًا " .
ترجمہ
عطاء بن یسار رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ نے اپنے ایک ساتھی سے کہا: ”آؤ، ذرا دیر کے لیے ہم ایمان کی باتیں کر لیں۔“ اس نے کہا: ”کیا ہم مومن نہیں ہیں؟“ انہوں نے فرمایا: ”کیوں نہیں! لیکن ہم اللہ کا ذکر کریں گے تو ہمارا ایمان اور بڑھ جائے گا۔“
حوالہ حدیث شعب الإيمان / مقدمة / حدیث: 49
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: فيه جهالة وانقطاع
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: فيه جهالة وانقطاع (شعب الإيمان ط الرشد: 1/ 152) . »
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْبَيْهَقِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَبُو حَامِدٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الْبَيْهَقِيُّ ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْبَيْهَقِيُّ ، حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ زَنْجُوَيْهِ ، حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ بْنُ نُصَيْرٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ نَجِيحٍ ، عَنْ أَبِي عِمْرَانَ الْجَوْنِيِّ قَالَ : سَمِعْتُ جُنْدُبًا الْبَجَلِيَّ قَالَ : " كُنَّا فِتْيَانًا حَزَاوِرَةً مَعَ نَبِيِّنَا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَتَعَلَّمْنَا الْإِيمَانَ قَبْلَ أَنْ نَتَعَلَّمَ الْقُرْآنَ ، ثُمَّ تَعَلَّمْنَا الْقُرْآنَ فَازْدَدْنَا بِهِ إِيمَانًا ، وَإِنَّكُمُ الْيَوْمَ تَعَلَّمُونَ الْقُرْآنَ قَبْلَ الْإِيمَانِ " .
ترجمہ
سیدنا جندب بجلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”ہم اپنے نبی ﷺ کے ساتھ طاقتور نوجوان تھے، تو ہم نے قرآن سیکھنے سے پہلے ایمان سیکھا، پھر ہم نے قرآن سیکھا تو اس سے ہمارے ایمان میں اور اضافہ ہو گیا، اور تم آج ایمان سے پہلے قرآن سیکھتے ہو۔“
حوالہ حدیث شعب الإيمان / مقدمة / حدیث: 50
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (سنن ابن ماجه 61) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده صحيح (سنن ابن ماجه 61) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: ضعيف
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: ضعيف (شعب الإيمان ط الرشد: 1/ 152) . »
«أخرجه ابن ماجه فى (سننه) 1/ 23 رقم 61»
قَالَ : وَحَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ زَنْجُوَيْهِ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، أَخْبَرَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ طَلْحَةَ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : " ثَلَاثٌ مِنَ الْإِيمَانِ : أَنْ يَحْتَلِمَ الرَّجُلُ فِي اللَّيْلَةِ الْبَارِدَةِ فَيَقُومَ فَيَغْتَسِلَ لَا يَرَاهُ إِلَّا اللَّهُ ، وَالصَّوْمُ فِي الْيَوْمِ الْحَارِّ ، وَصَلَاةُ الرَّجُلِ فِي الْأَرْضِ الْفَلَاةِ لَا يَرَاهُ إِلَّا اللَّهُ " .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تین چیزیں ایمان میں سے ہیں: آدمی کو سردی کی رات میں احتلام ہو جائے تو وہ اٹھ کر غسل کرے اور اسے اللہ کے سوا کوئی نہ دیکھ رہا ہو، گرمی کے دن میں روزہ رکھنا، اور آدمی کا کسی بے آب و گیاہ میدان میں نماز پڑھنا جبکہ اسے اللہ کے سوا کوئی نہ دیکھ رہا ہو۔“
حوالہ حدیث شعب الإيمان / مقدمة / حدیث: 51
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: رجاله ثقات
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: رجاله ثقات (شعب الإيمان ط الرشد: 1/ 152) . »
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ الْأُشْنَانِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ الطَّرَائِفِيُّ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ الْحِمْصِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الْوَهَّابِ بْنِ مُجَاهِدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، وَأَبِي هُرَيْرَةَ قَالَا : " الْإِيمَانُ يَزْدَادُ وَيَنْقُصُ " .
ترجمہ
سیدنا ابن عباس اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہم دونوں نے فرمایا: ”ایمان بڑھتا بھی ہے اور گھٹتا بھی ہے۔“
حوالہ حدیث شعب الإيمان / مقدمة / حدیث: 52
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: ضعيف
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: ضعيف (شعب الإيمان ط الرشد: 1/ 153) . »
وَبِإِسْنَادِهِ . . . قَالَ : حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، حَدَّثَنَا حَرِيزُ بْنُ عُثْمَانَ الرَّحَبِيُّ ، عَنْ أَبِي حَبِيبٍ الْحَارِثِ بْنِ مِخْمَرٍ ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ : " الْإِيمَانُ يَزْدَادُ وَيَنْقُصُ " .
ترجمہ
سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”ایمان بڑھتا بھی ہے اور گھٹتا بھی ہے۔“
حوالہ حدیث شعب الإيمان / مقدمة / حدیث: 53
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضعيف (سنن ابن ماجه 75) , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, إسناده ضعيف, الحارث: لم أجد من وثقه, انوار الصحيفه، صفحه نمبر 377 (سنن ابن ماجه 75) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: حسن
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: حسن (شعب الإيمان ط الرشد: 1/ 153) . »
«أخرجه ابن ماجه فى (سننه) 1/ 28 رقم 75»
وَبِإِسْنَادِهِ . . . حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَبِيعَةَ الْحَضْرَمِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : " الْإِيمَانُ يَزْدَادُ وَيَنْقُصُ " .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”ایمان بڑھتا بھی ہے اور گھٹتا بھی ہے۔“
حوالہ حدیث شعب الإيمان / مقدمة / حدیث: 54
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: حسن
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: حسن (شعب الإيمان ط الرشد: 1/ 154) . »
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ زِيَادٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو نَصْرٍ التَّمَّارُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ . . . وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ الْأُشْنَانِيُّ ، أَخْبَرَنَا الطَّرَائِفِيُّ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ الْخَطْمِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ عُمَيْرِ بْنِ حَبِيبِ بْنِ خُمَاشَةَ أَنَّهُ قَالَ : " الْإِيمَانُ يَزِيدُ وَيَنْقُصُ " ، فَقِيلَ لَهُ : وَمَا زِيَادَتُهُ وَمَا نُقْصَانُهُ ؟ قَالَ : " إِذَا ذَكَرْنَا رَبَّنَا وَخَشَيْنَا فَذَلِكَ زِيَادَتُهُ ، وَإِذَا غَفَلْنَا وَنَسِينَا وَضَيَّعْنَا فَذَلِكَ نُقْصَانُهُ " .
هَذَا لَفْظُ حَدِيثِ عَفَّانَ .
ترجمہ
سیدنا عمیر بن حبیب بن خماشہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ان سے کہا گیا: ”ایمان بڑھتا اور گھٹتا ہے۔“ تو ان سے پوچھا گیا: ”اس کا بڑھنا اور گھٹنا کیا ہے؟“ انہوں نے فرمایا: ”جب ہم اپنے رب کو یاد کرتے ہیں اور اس سے ڈرتے ہیں تو یہی ایمان کا بڑھنا ہے، اور جب ہم غفلت برتتے ہیں، بھول جاتے ہیں اور (حقوق کو) ضائع کر دیتے ہیں تو یہی ایمان کا گھٹنا ہے۔“
(امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) یہ عفان رحمہ اللہ کی حدیث کے الفاظ ہیں۔
حوالہ حدیث شعب الإيمان / مقدمة / حدیث: 55
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: لا بأس به
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: لا بأس به (شعب الإيمان ط الرشد: 1/ 154) . »
«أخرجه ابن أبي شيبة فى (مصنفه) ص 7 رقم 14»
أَخْبَرَنَا الْأُشْنَانِيُّ ، أَخْبَرَنَا الطَّرَائِفِيُّ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ شِبَاكٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ لِأَصْحَابِهِ : " امْشُوا بِنَا نَزْدَادُ إِيمَانًا " .
ترجمہ
امام علقمہ رحمہ اللہ اپنے ساتھیوں سے کہا کرتے تھے: ”ہمارے ساتھ چلو، تاکہ ہم ایمان میں اضافہ حاصل کریں۔“
حوالہ حدیث شعب الإيمان / مقدمة / حدیث: 56
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: حسن
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: حسن (شعب الإيمان ط الرشد: 1/ 155) . »
وَبِإِسْنَادِهِ . . . حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : " مَا نَقَصَتْ أَمَانَةُ عَبْدٍ قَطُّ إِلَّا نَقَصَ مِنٍ إِيمَانِهِ " .
ترجمہ
امام عروہ بن زبیر رحمہ اللہ نے فرمایا: ”بندے کی امانت (داری) جب بھی کم ہوتی ہے تو اس کے ایمان میں بھی کمی آ جاتی ہے۔“
حوالہ حدیث شعب الإيمان / مقدمة / حدیث: 57
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: صحيح
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: صحيح (شعب الإيمان ط الرشد: 1/ 155) . »
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَيُّوبَ ، أَخْبَرَنَا شَيْبَانُ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، حَدَّثَنَا عِيسَى بْنِ عَاصِمٍ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ عَدِيٍّ ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ " كَتَبَ إِلَيْهِ : أَمَّا بَعْدُ ، فَإِنَّ لِلْإِيمَانِ حُدُودًا وَشَرَائِعَ ، وَفَرَائِضَ مَنِ اسْتَكْمَلَهَا اسْتَكْمَلَ الْإِيمَانَ ، وَمَنْ لَمْ يَسْتَكْمِلْهَا لَمْ يَسْتَكْمِلِ الْإِيمَانَ " .
ترجمہ
امام عدی بن عدی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ امام عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ نے انہیں لکھا: ”حمد و صلاۃ کے بعد! بے شک ایمان کی کچھ حدود، شریعتیں اور فرائض ہیں، جس نے انہیں مکمل کر لیا اس نے ایمان کو مکمل کر لیا، اور جس نے انہیں مکمل نہ کیا اس نے ایمان کو مکمل نہیں کیا۔“
حوالہ حدیث شعب الإيمان / مقدمة / حدیث: 58
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: حسن
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: حسن (شعب الإيمان ط الرشد: 1/ 155) . »
«أخرجه ابن أبي شيبة فى (كتاب الإيمان) ص 45 رقم 135، واللالكائي فى (شرح السنة) 2/ 844 رقم 1572»
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ ، أَخْبَرَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ حَسَّانَ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ : " الْإِيمَانُ قَوْلٌ وَعَمَلٌ ، يَزِيدً وَيَنْقُصُ " .
ترجمہ
امام مجاہد رحمہ اللہ نے فرمایا: ”ایمان قول اور عمل (کا نام) ہے، یہ بڑھتا بھی ہے اور گھٹتا بھی ہے۔“
حوالہ حدیث شعب الإيمان / مقدمة / حدیث: 59
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: ضعيف
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: ضعيف (شعب الإيمان ط الرشد: 1/ 156) . »
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ الْأُشْنَانِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الطَّرَائِفِيُّ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ : حُدِّثْتُ عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْمَدِينِيِّ ، عَنْ خَلَفِ بْنِ خَلِيفَةَ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ فِي قَوْلِهِ تَعَالَى : ( وَلَكِنْ لِيَطْمَئِنَّ قَلْبِي ) قَالَ : " أَزْدَادُ إِيمَانًا إِلَى إِيمَانِي " .
وَرُوِّينَا أَيْضًا عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، وَإِبْرَاهِيمَ النَّخَعِيِّ .
ترجمہ
امام مجاہد رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فرمان ﴿وَلَكِنْ لِيَطْمَئِنَّ قَلْبِي﴾ کے بارے میں انہوں نے فرمایا: ”میں اپنے ایمان کے ساتھ مزید ایمان بڑھانا چاہتا ہوں۔“
(مصنف کہتے ہیں:) اور ہم سے یہی بات امام سعید بن جبیر رحمہ اللہ اور امام ابراہیم نخعی رحمہ اللہ سے بھی روایت کی گئی ہے۔
حوالہ حدیث شعب الإيمان / مقدمة / حدیث: 60
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: ضعيف
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: ضعيف (شعب الإيمان ط الرشد: 1/ 156) . »
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو هِلَالٍ ، حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِيُّ قَالَ : " قَالَ عِيسَى عَلَيْهِ السَّلَامُ لِبَعْضِ الْحَوَارِيِّينَ أَرِنِي يَدَكَ يَا قَصِيرَ الْإِيمَانِ ، وَهَذَا حِينَ مَشَى عَلَى الْمَاءِ فَتَبِعَهُ وَاحِدٌ ، فَذَهَبَ يَضَعُ رِجْلَهُ ، فَإِذَا هُوَ قَدِ انْغَمَرَ ، فَقَالَ لَهُ عِيسَى عَلَيْهِ الصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ : هَاتِ يَدَكَ يَا قَصِيرَ الْإِيمَانِ " .
ترجمہ
امام بکر بن عبداللہ مزنی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ عیسیٰ علیہ السلام نے اپنے بعض حواریوں سے فرمایا: ”اے کم ایمان والے! مجھے اپنا ہاتھ دکھاؤ۔“ یہ اس وقت کی بات ہے جب عیسیٰ علیہ السلام پانی پر چلے اور ایک حواری نے ان کی پیروی کی، پھر جب اس نے اپنا قدم رکھنا چاہا تو اچانک وہ ڈوبنے لگا۔ تب عیسیٰ علیہ السلام نے اس سے فرمایا: ”اے کم ایمان والے! اپنا ہاتھ لاؤ۔“
حوالہ حدیث شعب الإيمان / مقدمة / حدیث: 61
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: حسن
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: حسن (شعب الإيمان ط الرشد: 1/ 156) . »
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ الْأُشْنَانِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الطَّرَائِفِيُّ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ ، حَدَّثَنَا أَبُو شِهَابٍ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَابِطٍ قَالَ : " وَاللَّهِ مَا أَرَى إِيمَانَ أَهْلِ الْأَرْضِ يَعْدِلُ إِيمَانَ أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، وَلَا أَرَى إِيمَانَ أَهْلَ مَكَّةَ يَعْدِلُ إِيمَانَ عَطَاءٍ " .
ترجمہ
امام عبدالرحمن بن سابط رحمہ اللہ نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! میں نہیں سمجھتا کہ اہلِ زمین کا ایمان سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ایمان کے برابر ہو سکتا ہے، اور نہ ہی میں یہ سمجھتا ہوں کہ اہلِ مکہ کا ایمان عطاء کے ایمان کے برابر ہو سکتا ہے۔“
حوالہ حدیث شعب الإيمان / مقدمة / حدیث: 62
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: لا بأس به
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: لا بأس به (شعب الإيمان ط الرشد: 1/ 157) . »
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْبَيْهَقِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَبُو حَامِدٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحُسَيْنِ الْبَيْهَقِيُّ ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْبَيْهَقِيُّ ، حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ زَنْجُوَيْهِ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ أَبِي عَبَّادٍ ، حَدَّثَنَا نَافِعُ بْنُ عُمَرَ قَالَ : قِيلَ لِابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ إِنَّهُ يُجَالِسُكَ رَجُلٌ يَزْعُمُ أَنَّ إِيمَانَهُ مِثْلُ إِيمَانِ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلَامُ قَالَ : " وَاللَّهِ لَقَدْ فَضَّلَ اللَّهُ جِبْرِيلَ فِي الثَّنَاءِ فَقَالَ : ( إِنَّهُ لَقَوْلُ رَسُولٍ كَرِيمٍ ذِي قُوَّةٍ عِنْدَ ذِي الْعَرْشِ مَكِينٍ مُطَاعٍ ثَمَّ أَمِينٍ وَمَا صَاحِبُكُمْ بِمَجْنُونٍ )
وَتَزْعُمُونَ أَنَّ إِيمَانَ مِهْرَانَ - رَجُلٌ كَانَ يُضْرَبُ فِي الْخَمْرِ كُلَّ سَاعَةٍ مِثْلُ إِيمَانِ - جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلَامُ " .
ترجمہ
امام نافع بن عمر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ امام ابن ابی ملیکہ رحمہ اللہ سے کہا گیا: ”آپ کی مجلس میں ایک شخص بیٹھتا ہے جس کا دعویٰ ہے کہ اس کا ایمان جبریل علیہ السلام کے ایمان کے برابر ہے۔“ تو انہوں نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! اللہ تعالیٰ نے جبریل علیہ السلام کو اپنی تعریف و توصیف میں فضیلت بخشی ہے، چنانچہ فرمایا: ﴿إِنَّهُ لَقَوْلُ رَسُولٍ كَرِيمٍ ذِي قُوَّةٍ عِنْدَ ذِي الْعَرْشِ مَكِينٍ مُطَاعٍ ثَمَّ أَمِينٍ وَمَا صَاحِبُكُمْ بِمَجْنُونٍ﴾
اور تم یہ دعویٰ کرتے ہو کہ مہران کا ایمان - جو ایسا شخص تھا جسے شراب نوشی کی وجہ سے ہر گھڑی کوڑے مارے جاتے تھے - جبریل علیہ السلام کے ایمان کے برابر ہے!“
حوالہ حدیث شعب الإيمان / مقدمة / حدیث: 63
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: رجاله ثقات
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: رجاله ثقات (شعب الإيمان ط الرشد: 1/ 157) . »
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ الْأَصَمُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو عُتْبَةَ ، حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَبِي النُّعْمَانَ - شَيْخٌ مِنْ أَهْلِ الْجَزِيرَةِ - عَنْ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ قَالَ : " خَاصَمَهُ رَجُلٌ فِي الْإِرْجَاءِ قَالَ : فَبَيْنَمَا هُمَا عَلَى ذَلِكَ إِذْ سَمِعَا امْرَأَةً تُغَنِّي ، فَقَالَ مَيْمُونٌ : " أَيْنَ إِيمَانُ هَذِهِ مِنْ إِيمَانِ مَرْيَمَ بِنْتِ عِمْرَانَ ؟ " قَالَ : فَلَمَّا قَالَهَا لَهُ انْصَرَفَ الرَّجُلُ ، وَلَمْ يَزِدْ عَلَيْهِ شَيْئًا " .
ترجمہ
امام میمون بن مہران رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے ارجاء کے مسئلے میں ان سے بحث کی۔ راوی کہتے ہیں: وہ دونوں اسی گفتگو میں مصروف تھے کہ اچانک انہوں نے ایک عورت کو گاتے ہوئے سنا، تو امام میمون رحمہ اللہ نے فرمایا: ”اس عورت کا ایمان مریم بنت عمران کے ایمان کے مقابلے میں کہاں ٹھہرتا ہے؟“ راوی کہتے ہیں: جب انہوں نے اس سے یہ بات کہی تو وہ شخص چلا گیا اور اس نے اس پر کوئی اضافہ نہیں کیا۔
حوالہ حدیث شعب الإيمان / مقدمة / حدیث: 64
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: فيه جهالة
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: فيه جهالة (شعب الإيمان ط الرشد: 1/ 158) . »
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْبَيْهَقِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحُسَيْنِ ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ الْحُسَيْنِ ، حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ زَنْجُوَيْهِ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، أَخْبَرَنَا أَبُو بِشْرٍ الْحَلَبِيُّ ، عَنِ الْحَسَنِ قَالَ : " لَيْسَ الْإِيمَانُ بِالتَّحَلِّي وَلَا بِالتَّمَنِّي ، وَلَكِنْ مَا وَقَرَ فِي الْقَلْبِ ، وَصَدَّقَتْهُ الْأَعْمَالُ ، مَنْ قَالَ حَسَنًا وَعَمِلَ غَيْرَ صَالِحٍ رَدَّهُ اللَّهُ عَلَى قَوْلِهِ ، وَمَنْ قَالَ حَسَنًا وَعَمِلَ صَالِحًا رَفَعَهُ الْعَمَلُ ، ذَلِكَ بِأَنَّ اللَّهَ تَعَالَى قَالَ : ( إِلَيْهِ يَصْعَدُ الْكَلِمُ الطَّيِّبُ وَالْعَمَلُ الصَّالِحُ يَرْفَعُهُ ) " قَالَ الْإِمَامُ أَحْمَدُ رَحِمَهُ اللَّهُ تَعَالَى : " وَقَدْ رُوِّينَا أَيْضًا قَوْلَنَا فِي الْإِيمَانِ ، عَنْ مُحَمَّدِ ابْنِ الْحَنَفِيَّةِ ، وَعَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، وَالْحَسَنِ ، وَابْنِ سِيرِينَ ، وَعُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ ، وَوَهْبِ بْنِ مُنَبِّهٍ ، وَحَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ وَغَيْرِهِمْ مِنْ أَئِمَّةِ الْمُسْلِمِينَ : الْأَوْزَاعِيِّ ، وَمَالِكٍ ، وَسُفْيَانَ بْنِ عُيَيْنَةَ ، وَالْفُضَيْلِ بْنِ عِيَاضٍ ، وَالشَّافِعِيِّ ، وَأَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، وَإِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيِّ ، وَمُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الْبُخَارِيِّ وَغَيْرِهِمْ رَحِمَهُمُ اللَّهُ " .
ترجمہ
امام حسن بصری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ایمان نہ تو محض زیب و زینت اختیار کرنے کا نام ہے اور نہ ہی آرزوؤں اور تمناؤں کا، بلکہ ایمان تو وہ ہے جو دل میں جاگزیں ہو جائے اور اعمال اس کی تصدیق کریں۔ جس نے بات تو اچھی کہی مگر عمل اچھا نہ کیا تو اللہ اس کی بات اسی پر لوٹا دیتا ہے، اور جس نے اچھی بات کہی اور عمل بھی نیک کیا تو عمل اسے بلند کر دیتا ہے۔ اس لیے کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: ﴿إِلَيْهِ يَصْعَدُ الْكَلِمُ الطَّيِّبُ وَالْعَمَلُ الصَّالِحُ يَرْفَعُهُ﴾“
امام احمد (بیہقی) رحمہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ”ایمان کے بارے میں ہمارا یہی موقف محمد ابن الحنفیہ، عطاء بن ابی رباح، حسن بصری، ابن سیرین، عبید بن عمیر، وہب بن منبہ، حبیب بن ابی ثابت اور ان کے علاوہ دیگر ائمۂ مسلمین سے بھی ہمیں روایت کیا گیا ہے، نیز امام اوزاعی، امام مالک، سفیان بن عیینہ، فضیل بن عیاض، امام شافعی، امام احمد بن حنبل، اسحاق بن ابراہیم حنظلی، امام محمد بن اسماعیل بخاری اور ان کے علاوہ دیگر ائمہ سے بھی، اللہ ان سب پر رحم فرمائے۔“
حوالہ حدیث شعب الإيمان / مقدمة / حدیث: 65
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: ضعيف
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: ضعيف (شعب الإيمان ط الرشد: 1/ 158) . »
«أخرجه ابن أبي شيبة فى (الإيمان) ص 31 رقم 93»
…