شعب الایمان — حدیث نمبر 27
باب: ایمان کے بڑھنے اور گھٹنے، اور اہلِ ایمان کے اپنے ایمان میں ایک دوسرے سے فضیلت رکھنے کا بیان۔
باب القول في زيادة الإيمان ونقصانه ، وتفاضل أهل الإيمان في إيمانهم
وَأَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ حَاجِبُ بْنُ أَحْمَدَ الطُّوسِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الذُّهْلِيُّ ، حَدَّثَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ أَكْمَلَ الْمُؤْمِنِينَ إِيمَانًا أَحْسَنُهُمْ خُلُقًا ، وَخِيَارُكُمْ خِيَارُكُمْ لِنِسَائِكُمْ " .
قَالَ الْحَلِيمِيُّ - رَحِمَهُ اللَّهُ تَعَالَى - : " فَدَلَّ هَذَا الْقَوْلُ عَلَى أَنَّ حُسْنَ الْخُلُقِ إِيمَانٌ ، وَأَنَّ عَدَمَهُ نُقْصَانُ إِيمَانٍ ، وَأَنَّ الْمُؤْمِنِينَ مُتَفَاوِتُونَ فِي إِيمَانِهِمْ ، فَبَعْضُهُمْ أَكْمَلُ إِيمَانًا مِنْ بَعْضٍ " .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مومنوں میں سب سے کامل ایمان والا وہ ہے جو ان میں سب سے اچھے اخلاق والا ہو، اور تم میں سب سے بہتر وہ لوگ ہیں جو اپنی عورتوں (بیویوں) کے حق میں سب سے بہتر ہوں۔“
امام حلیمی رحمہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ”یہ فرمان اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ حسنِ اخلاق ایمان (کا حصہ) ہے، اور اس کا نہ ہونا ایمان کی کمی ہے، نیز یہ کہ مومن اپنے ایمان میں ایک دوسرے سے کم و بیش ہوتے ہیں، چنانچہ ان میں سے بعض بعض سے ایمان میں زیادہ کامل ہوتے ہیں۔“
• حاجب بن أحمد بن يرحم بن سفيان، أبو محمد الطوسي (م ٣٣٦ هـ) مسند نيسابور، وثقه ابن منده واتهمه الحاكم وقال: لم يسمع شيئا وهذه كتب عمه، راجع "السير" (١٥/ ٣٣٦)، "الأنساب" (٩/ ٩٧ - ٩٨)، "لسان الميزان" (٢/ ١٤٦).
• محمد بن يحيى بن عبد الله بن خالد الذهلي، النيسابوري (م ٢٥٨ هـ)، ثقة، حافظ جليل، من الحادية عشرة (خ-٤)، وانظر ما جرى له مع الإمام البخاري في "السير" (١٢/ ٤٥٣ - ٤٦٢) ومقدمة "فتح الباري" (٤٩٠ - ٤٩١)، و"تاريخ بغداد" (٢/ ٣٠ - ٣٣).
• ويعلى بن عبيد هو الطنافسي (ع).
• محمد بن عمرو بن علقمة بن وقاص الليثي المدني (م ١٤٥ هـ).
• صدوق له أوهام. من السادسة (ع).
• أبو سلمة بن عبد الرحمن بن عوف الزهري (م ٩٤ هـ) قيل اسمه عبد الله، وقيل إسماعيل، ثقة، مكثر. من الثالثة (ع).
تشریح، فوائد و مسائل
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " مومنوں میں سب سے کامل ایمان والا وہ ہے جو ان میں سب سے بہتر اخلاق والا ہے۔" [سنن ابي داود/كتاب السنة /حدیث: 4682]
(أخلاق‘خلق) کی جمع ہے خا اور لام كے پیش کے ساتھ۔
اور اس سے مراد انسان کی عادات اور اعمال ہیں، عمدہ عادات کو ایمان کا کمال کہا گیا ہے۔
جس شخص کی عادات اور دوسروں کے ساتھ معاملات غلط ہوں وہ اتنا ہی ایمان میں ناقص ہوتا ہے۔