شعب الایمان — حدیث نمبر 37
باب: ایمان کے بڑھنے اور گھٹنے، اور اہلِ ایمان کے اپنے ایمان میں ایک دوسرے سے فضیلت رکھنے کا بیان۔
باب القول في زيادة الإيمان ونقصانه ، وتفاضل أهل الإيمان في إيمانهم
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ ، أَخْبَرَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى ، أَخْبَرَنَا هَوْذَةُ بْنُ خَلِيفَةَ ، حَدَّثَنَا عَوْفٌ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ هِنْدَ قَالَ : قَالَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ : " إِنَّ الْإِيمَانَ يَبْدَأُ لُمْظَةً بَيْضَاءَ فِي الْقَلْبِ ، فَكُلَّمَا ازْدَادَ الْإِيمَانُ عِظَمًا ازْدَادَ ذَلِكَ الْبَيَاضُ ، فَإِذَا اسْتَكْمَلَ الْإِيمَانَ ابْيَضَّ الْقَلْبُ كُلُّهُ ، وَإِنَّ النِّفَاقَ يَبْدُو لُمْظَةً فِي الْقَلْبِ ، فَكُلَّمَا ازْدَادَ النِّفَاقُ عِظَمًا ازْدَادَ ذَلِكَ سَوَادًا ، فَإِذَا اسْتَكْمَلَ النِّفَاقَ اسْوَدَّ الْقَلْبُ كُلُّهُ ، وَايْمُ اللَّهِ ، لَوْ شَقَقْتُمْ عَنْ قَلْبِ مُؤْمِنٍ لَوَجَدْتُمُوهُ أَبْيَضَ ، وَلَوْ شَقَقْتُمْ عَنْ قَلْبِ مُنَافِقٍ لَوَجَدْتُمُوهُ أَسْوَدَ " . قَالَ : " وَاللُّمْظَةُ هِيَ الذَّوْقَةُ ، وَهُوَ أَنْ يَلْمُظَ الْإِنْسَانُ بِلِسَانِهِ شَيْئًا يَسِيرًا : أَيْ يَتَذَوَّقَهُ فَكَذَلِكَ الْقَلْبُ يَدْخُلُ مِنَ الْإِيمَانِ شَيْءٌ يَسِيرٌ ، ثُمَّ يَتَّسِعُ فِيهِ فَيَكْثُرُ " .عبداللہ بن عمرو بن ہند رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”ایمان دل میں ایک سفید نکتے کی صورت میں شروع ہوتا ہے، پھر جوں جوں ایمان بڑھتا ہے یہ سفیدی بھی بڑھتی جاتی ہے، یہاں تک کہ جب ایمان مکمل ہو جاتا ہے تو پورا دل سفید ہو جاتا ہے۔ اور نفاق دل میں ایک (سیاہ) نکتے کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے، پھر جوں جوں نفاق بڑھتا ہے یہ سیاہی بھی بڑھتی جاتی ہے، یہاں تک کہ جب نفاق مکمل ہو جاتا ہے تو پورا دل سیاہ ہو جاتا ہے۔ اللہ کی قسم! اگر تم کسی مومن کا دل چیر کر دیکھو تو اسے سفید پاؤ گے، اور اگر کسی منافق کا دل چیر کر دیکھو تو اسے سیاہ پاؤ گے۔“ راوی کہتے ہیں: ”«لُمظہ» کا مطلب چکھنا ہے، یعنی انسان اپنی زبان سے تھوڑی سی چیز چکھے، اسی طرح دل میں ایمان کی تھوڑی سی چیز داخل ہوتی ہے، پھر اس میں پھیلتی چلی جاتی ہے اور زیادہ ہو جاتی ہے۔“
• بشر بن موسى بن صالح، أبوعلي الأسدي البغدادي (م ٢٨٨ هـ) من بيت حشمة وأصالة. كان ثقة أمينا، عاقلا، ركينا. راجع "السير" (١٣/ ٣٥٢)، "تاريخ بغداد" (٧/ ٨٦ - ٨٨)، "التذكرة" (٢/ ٦١١)، "شذرات" (٢/ ١٩٦).
• هوذة (بفتح الهاء) بن خليفة بن عبد الله بن عبد الرحمن بن أبي بكرة الثقفي، البكراوي أبو الأشهب البصري (م ٢١٦ هـ) صدوق. من التاسعة (ق).
• عوف هو ابن أبي جميلة الأعراب. العبدي، البصري (م ١٤٦ هـ) ثقة، رمي بالقدر وبالتشيع. من السادسة (ع) . عبد الله بن عمرو بن هند المرادي، الجملي، الكوفي، صدوق. من الثالثة. لم يثبت سماعه من علي (ت ص).