شعب الایمان — حدیث نمبر 7807

باب: فصل: تواضع، اور خود پسندی، شیخی، تکبر، فخر اور مدح سرائی ترک کرنا۔

فصل في التواضع ، وترك الزهو ، والصلف ، والخيلاء ، والفخر ، والمدح

حدیث نمبر: 7807
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرِو بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ ، أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، وَأَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ . . . فَذَكَرَهُ ، زَادَ أَبُو مُعَاوِيَةَ : " وَلَا يَنْظُرُ إِلَيْهِمْ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ " .
رَوَاهُ مُسْلِمٌ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ .
ترجمہ

دوسری سند میں ہے کہ امام اعمش رحمہ اللہ سے (اسی طرح) روایت ذکر کی گئی، اور ابو معاویہ رحمہ اللہ نے یہ اضافہ کیا: ”اور نہ ان کی طرف نظر فرمائے گا اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے۔“
اسے امام مسلم رحمہ اللہ نے ابوبکر بن ابی شیبہ رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / السابع والخمسون من شعب الايمان وهو باب في حسن الخلق / حدیث: 7807
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 8156
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: كسابقه
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: كسابقه (شعب الإيمان ط الرشد: 10/ 465) . »
«أخرجه ابن منده فى (كتاب الإيمان) 2/ 630 رقم 620»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : رياض الصالحين: 616 | رياض الصالحين: 1852 | صحيح مسلم: 107 | شعب الإيمان: 5022
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أبو عمرو بن أبي جعفر هو محمد بن أحمد بن حمدان بن علي الحيري.
• أبو معاوية هو الضرير محمد بن خازم.

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح مسلم / حدیث: 107 کی شرح از مولانا عبد العزیز علوی ✍️
حضرت ابو ہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’تین قسم کے لوگوں سے اللہ تعالیٰ قیامت کے دن بات نہیں کرے گا اور نہ ان کو پاک کرے گا۔‘‘ (ابو معاویہ نے کہا: ’’نہ ان کی طرف دیکھے گا۔‘‘) ’’اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے: بوڑھا زانی، جھوٹا حکمران اور تکبر کرنے والا فقیر و محتاج۔‘‘ [صحيح مسلم، حديث نمبر:296]
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث:
: اَلْعَائِلُ، عَيْلَةٌ: (فقر و احتیاج)
سے ماخوذ ہے، تنگدست اور محتاج۔
فوائد ومسائل:
گناہ اورجرم ہر ایک کےلیے گناہ اورجرم ہے، لیکن بعض کسی سبب وضرورت یا داعیہ اور محرک کی بنا پر اس کے کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں، اس لیےان پر غصہ اور افسوس کم ہوتا ہے، لیکن کچھ لوگ، بلا سبب ووجہ اور بلا داعیہ وضرورت محض جرم وگناہ کو ہلکا اور بے وزن سمجھتے ہوئے یہ کام کرتے ہیں اس لیے ان پر غصہ زیادہ ہوتا ہے۔
بوڑھا، حکمران اور فقیر وقلاش ان جرائم کا ارتکاب کرتے ہیں، حالانکہ ان کے اندر اس کام کی ضرورت، یا ان پر آمادہ کرنے والا داعیہ اورمحرک نہیں ہے۔
بوڑھا جنس پرست اور شہوت کے بے قابو ہونے کے دور سے گزر چکا ہے، بادشاہ کو کسی سے کوئی خوف وخطرہ لاحق نہیں ہے جس سے بچنے کے لیے وہ جھوٹ بولے، فقیر اور قلاش کے پاس وہ مال ودولت نہیں جو انسان کو آپے سے باہر کر دیتی ہے، اور مال دار اس کے بل بوتے پر اکٹرفوں کا شکار ہوتا ہے، اس لیے یہ لوگ بلاعذر وسبب اللہ کی نافرمانی ومعصیت کو ہلکا سمجھتے ہوئے اور اس سے بے نیاز ہو کر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ حرکت کرتے ہیں، اس لیے ان سے مواخذہ شدیدہ ہوگا۔
آج ارباب اختیار واقتدار عام طور پر ان تینوں جرائم میں گرفتار ہیں، لیکن اس کے باوجود وہ مسلمانوں کے لیڈر اور قائد شمار ہوتے ہیں اور لوگ ان کو لیڈر تسلیم کرتے ہیں، گویا کہ یہ جرائم ہی نہیں ہیں۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 296 سے ماخوذ ہے۔