ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1852
باب: دجال، قیامت کی نشانیوں اور دیگر (امور) کے بارے میں احادیث
باب أحاديث الدّجال وأشراط الساعة وغيرها
حدیث نمبر: 1852
وعنه - رضي الله عنه - قال: قال رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «ثَلاَثَةٌ لاَ يُكَلِّمُهُمُ اللهُ يَوْمَ القِيَامَةِ، وَلاَ يُزَكِّيهِمْ، وَلاَ يَنْظُرُ إلَيْهِمْ، وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ: شَيْخٌ زَانٍ، وَمَلِكٌ كَذَّابٌ، وَعَائِلٌ مُسْتَكْبِرٌ». رواه مسلم.
«العَائِلُ»: الفَقِيرُ.ترجمہ
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تین (قسم کے لوگ) ایسے ہیں جن سے اللہ قیامت کے دن نہ بات کرے گا، نہ انہیں پاک کرے گا، نہ ان کی طرف (رحمت کی نظر سے) دیکھے گا اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے: بوڑھا زانی، جھوٹا بادشاہ اور تکبر کرنے والا فقیر۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
«العَائِلُ»: فقیر۔
وضاحت:
یہ حدیث نمبر 616 پر گزر چکی ہے۔
انظر الحديث (٦١٦).