شعب الایمان — حدیث نمبر 5022

باب: ایمان کی شاخوں میں سے سینتیسویں شاخ: شرم گاہوں کی حرمت کا باب۔

السابع والثلاثون من شعب الإيمان وهو باب في تحريم الفروج

حدیث نمبر: 5022
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَضْلِ الْحَسَنُ بْنُ يَعْقُوبَ الْعَدْلُ ، وَأَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ دُحَيْمٍ الشَّيْبَانِيُّ ، أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْعَبْسِيُّ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ الْأَشْجَعِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " ثَلَاثَةٌ لَا يُكَلِّمُهُمُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، وَلَا يُزَكِّيهِمْ : شَيْخٌ زَانٍ ، وَمَلِكٌ كَذَّابٌ ، وَعَائِلٌ مُسْتَكْبِرٌ " .
رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ .
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تین قسم کے لوگ ایسے ہیں جن سے اللہ تعالیٰ قیامت کے دن نہ کلام فرمائے گا اور نہ انہیں پاک کرے گا: بوڑھا زانی، جھوٹا بادشاہ، اور مفلس متکبر۔“
اسے امام مسلم رحمہ اللہ نے اپنی صحیح میں ابوبکر بن ابی شیبہ رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / السابع والثلاثون من شعب الايمان وهو باب في تحريم الفروج / حدیث: 5022
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 5405
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: رجاله ثقات
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: رجاله ثقات (شعب الإيمان ط الرشد: 7/ 288) . »
«أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 107، والنسائي فى (سننه) برقم: 2575، وأحمد فى (مسنده) برقم: 9867، والبزار فى (مسنده) برقم: 2529، 4023، والبغوي فى (شرح السنة) برقم: 3591»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : رياض الصالحين: 616 | رياض الصالحين: 1852 | صحيح مسلم: 107 | شعب الإيمان: 7807

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح مسلم / حدیث: 107 کی شرح از مولانا عبد العزیز علوی ✍️
حضرت ابو ہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’تین قسم کے لوگوں سے اللہ تعالیٰ قیامت کے دن بات نہیں کرے گا اور نہ ان کو پاک کرے گا۔‘‘ (ابو معاویہ نے کہا: ’’نہ ان کی طرف دیکھے گا۔‘‘) ’’اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے: بوڑھا زانی، جھوٹا حکمران اور تکبر کرنے والا فقیر و محتاج۔‘‘ [صحيح مسلم، حديث نمبر:296]
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث:
: اَلْعَائِلُ، عَيْلَةٌ: (فقر و احتیاج)
سے ماخوذ ہے، تنگدست اور محتاج۔
فوائد ومسائل:
گناہ اورجرم ہر ایک کےلیے گناہ اورجرم ہے، لیکن بعض کسی سبب وضرورت یا داعیہ اور محرک کی بنا پر اس کے کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں، اس لیےان پر غصہ اور افسوس کم ہوتا ہے، لیکن کچھ لوگ، بلا سبب ووجہ اور بلا داعیہ وضرورت محض جرم وگناہ کو ہلکا اور بے وزن سمجھتے ہوئے یہ کام کرتے ہیں اس لیے ان پر غصہ زیادہ ہوتا ہے۔
بوڑھا، حکمران اور فقیر وقلاش ان جرائم کا ارتکاب کرتے ہیں، حالانکہ ان کے اندر اس کام کی ضرورت، یا ان پر آمادہ کرنے والا داعیہ اورمحرک نہیں ہے۔
بوڑھا جنس پرست اور شہوت کے بے قابو ہونے کے دور سے گزر چکا ہے، بادشاہ کو کسی سے کوئی خوف وخطرہ لاحق نہیں ہے جس سے بچنے کے لیے وہ جھوٹ بولے، فقیر اور قلاش کے پاس وہ مال ودولت نہیں جو انسان کو آپے سے باہر کر دیتی ہے، اور مال دار اس کے بل بوتے پر اکٹرفوں کا شکار ہوتا ہے، اس لیے یہ لوگ بلاعذر وسبب اللہ کی نافرمانی ومعصیت کو ہلکا سمجھتے ہوئے اور اس سے بے نیاز ہو کر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ حرکت کرتے ہیں، اس لیے ان سے مواخذہ شدیدہ ہوگا۔
آج ارباب اختیار واقتدار عام طور پر ان تینوں جرائم میں گرفتار ہیں، لیکن اس کے باوجود وہ مسلمانوں کے لیڈر اور قائد شمار ہوتے ہیں اور لوگ ان کو لیڈر تسلیم کرتے ہیں، گویا کہ یہ جرائم ہی نہیں ہیں۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 296 سے ماخوذ ہے۔