شعب الایمان — حدیث نمبر 6604
باب: ایمان کی شاخوں میں سے چھیالیسویں شاخ: نیکی پر خوش ہونے اور برائی پر غمگین ہونے کا باب۔
السادس والأربعون من شعب الإيمان وهو باب في السرور بالحسنة والاغتمام بالسيئة
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ الْفَقِيهُ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مُحَمَّدٍ الرَّقَاشِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ - حَ
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِيهُ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، جَمِيعًا عَنْ أَبِي عِمْرَانَ الْجَوْنِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الصَّامِتِ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، قَالَ : قِيلَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَرَأَيْتَ الرَّجُلَ [ يَعْمَلُ الْعَمَلَ مِنَ الْخَيْرِ يَحْمَدُهُ النَّاسُ عَلَيْهِ ، قَالَ " تِلْكَ عَاجِلُ بُشْرَى الْمُؤْمِنِ " . وَفِي رِوَايَةِ شُعْبَةَ قَالَ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ الرَّجُلُ ] يَعْمَلُ الْعَمَلَ الصَّالِحَ وَالنَّاسُ يَحْمَدُونَهُ عَلَى ذَلِكَ ، قَالَ : " تِلْكَ عَاجِلُ بُشْرَى الْمُؤْمِنِ فِي الدُّنْيَا " .
رَوَاهُ [ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ ] عَنْ يَحْيَى بْنِ يَحْيَى وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُثَنَّى عَنْ عَبْدِ الصَّمَدِ .سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا گیا: ”آپ کا کیا خیال ہے اس شخص کے بارے میں جو نیکی کا کوئی کام کرتا ہے اور لوگ اس پر اس کی تعریف کرتے ہیں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ مومن کے لیے نقد خوشخبری ہے۔“ اور امام شعبہ رحمہ اللہ کی روایت میں ہے کہ (ابوذر رضی اللہ عنہ نے) کہا: ”میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ایک شخص نیک عمل کرتا ہے اور لوگ اس پر اس کی تعریف کرتے ہیں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ دنیا میں مومن کے لیے نقد خوشخبری ہے۔“
امام مسلم رحمہ اللہ نے اسے ”الصحیح“ میں یحییٰ بن یحییٰ سے اور محمد بن مثنیٰ سے، انہوں نے عبدالصمد رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔
تشریح، فوائد و مسائل
کا عکس ہے اور اللہ کے ہاں اس کی قبولیت اور رضا مندی کی دلیل ہے، لیکن یہ تب ہے جب وہ اس کا خواہاں اور طالب نہیں ہے اور اس کے لیے کوشش اور حیلہ نہیں کرتا۔
ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: ایک شخص اللہ تعالیٰ کے لیے کوئی کام کرتا ہے تو کیا اس کی وجہ سے لوگ اس سے محبت کرنے لگتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " یہ تو مومن کے لیے نقد (جلد ملنے والی) خوشخبری (بشارت) ہے۔" [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4225]
فوائدومسائل: (1)
نیکی کرتے ہوئے یہ نیت نہیں ہونی چاہیے کہ اس کی وجہ سے تعریف اور عزت ہو۔
لیکن مومن کو دنیا میں بھی نیکی کا انعام ملتا ہے اور اسے عزت حاصل ہوتی ہے۔
(2)
عوام کی محبت نیک مومن پر اللہ کا احسان ہے لہٰذا اس پر اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے اور احتیاط کرنی چاہیے کہ دل میں فخر اور خود پسندی کے جذبات پیدا نہ ہوں۔