شعب الایمان — حدیث نمبر 6233
باب: فصل: اپنے مسلمان بھائی کی عزت پر گالی وغیرہ کے ذریعے حملہ کرنے والے پر سخت وعید کے بارے میں وارد احادیث۔
فصل فيما ورد من الأخبار في التشديد على من اقترض من عرض أخيه المسلم شيئا بسب أو غيره
" فَصْلٌ فِيمَا وَرَدَ مِنَ الْأَخْبَارِ فِي التَّشْدِيدِ
عَلَى مَنِ اقْتَرَضَ مِنْ عِرْضِ أَخِيهِ الْمُسْلِمِ شَيْئًا بِسَبٍّ أَوْ غَيْرِهِ "
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الْعَلَوِيُّ النَّقِيبُ بِالْكُوفَةِ ، حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ الْحَكَمِ الْحُبْرِيُّ ، [ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ قَيْسٍ - حَ
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ إِمْلَاءً ، أَخْبَرَنَا أَبُو الْمُثَنَّى ] وَمُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى بْنِ السَّكَنِ وَهِشَامُ بْنُ عَلِيٍّ قَالُوا حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ الْقَعْنَبِيُّ ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ قَيْسٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ مَوْلَى عَامِرِ بْنِ كُرَيْزٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " لَا تَحَاسَدُوا ، وَلَا تَبَاغَضُوا ، وَلَا تَنَاجَشُوا ، وَلَا تَدَابَرُوا ، وَلَا يَبِعْ بَعْضُكُمْ عَلَى بَيْعِ بَعْضٍ ، وَكُونُوا عِبَادَ اللَّهِ إِخْوَانًا ، الْمُسْلِمُ أَخُو الْمُسْلِمِ ، لَا يَظْلِمُهُ ، وَلَا يَخْذُلُهُ ، وَلَا يَحْقِرُهُ ، التَّقْوَى هَهُنَا " وَيُشِيرُ إِلَى صَدْرِهِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ ، " بِحَسْبِ امْرِئٍ مِنَ الشَّرِّ أَنْ يَحْقِرَ أَخَاهُ الْمُسْلِمَ ، كُلُّ الْمُسْلِمِ عَلَى الْمُسْلِمِ حَرَامٌ دَمُهُ وَمَالُهُ وَعِرْضُهُ " .
رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْلَمَةَ .”فصل: ان روایات کے بیان میں جو اس شخص کے بارے میں سختی سے متعلق وارد ہیں جو اپنے مسلمان بھائی کی عزت میں سے کچھ بھی گالی گلوچ یا کسی اور طریقے سے چھین لے“
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”آپس میں حسد نہ کرو، ایک دوسرے سے بغض نہ رکھو، (خریدنے کا ارادہ نہ ہوتے ہوئے محض دوسرے کو دھوکا دینے کے لیے) بولی نہ بڑھاؤ، ایک دوسرے سے پیٹھ نہ پھیرو، اور تم میں سے کوئی دوسرے کے سودے پر سودا نہ کرے، اور اللہ کے بندو! آپس میں بھائی بھائی بن جاؤ۔ مسلمان مسلمان کا بھائی ہے، نہ اس پر ظلم کرتا ہے، نہ اسے بے یار و مددگار چھوڑتا ہے، نہ اسے حقیر جانتا ہے۔ تقویٰ یہاں ہے“ اور آپ ﷺ نے تین بار اپنے سینے کی طرف اشارہ فرمایا، ”آدمی کے برا ہونے کے لیے یہی کافی ہے کہ وہ اپنے مسلمان بھائی کو حقیر سمجھے۔ ہر مسلمان پر دوسرے مسلمان کا خون، مال اور عزت حرام ہے۔“
اسے امام مسلم رحمہ اللہ نے اپنی ”صحیح“ میں عبداللہ بن مسلمہ رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔
• أبو جعفر محمد بن عبيد الله العلوي، النقيب الكوفي، لم أعثر على من ترجمه. وفي الأصل و"ن" "محمد بن عبد الله العلوي".
• أبو نعيم هو الفضل بن دكين.
• أبو المثنى هو العنبري معاذ بن مثنى، تقدما.
• أبو سعيد مولى عامر بن كريز، أوعبد الله بن عامر بن كريز الخزاعي، مقبول، من الرابعة (م مد س ق). وذكره ابن حبان في "الثقات" (٥/ ٥٨٦) بدون ذكر الجرح والتعديل وله ترجمة في "الكنى" للبخاري (ص ٣٤).
تشریح، فوائد و مسائل
(1)
لايخذله: جب وہ اس کی مدد و اعانت کا محتاج ہو تو اس کی مدد سے دستکش نہ ہو، اس کو ظلم و ستم سے بچانے کے لیے اس کی مدد اور اعانت کرے، " یعنی جب اس کو ظلم و ستم سے بچانا اس کے لیے ممکن ہو تو وہ اسے گریز نہ کرے۔
(2)
لايحقروه: اس کو حقیر خیال نہ کرے اور اس کے ساتھ حقارت آمیز سلوک نہ کرے۔
(3)
التقوي ههنا: اللہ کے ڈر اور خوف کا تعلق دل سے ہے اور کسی کے معزز و محترم کا مدار تقویٰ پر ہے، ہو سکتا ہے تم کسی کو ظاہری حال سے کم تر خیال کرو اور وہ اپنے دلی تقویٰ کی بنا پر اللہ کے ہاں محترم و مکرم ہو۔