ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1574

باب: مسلمانوں کو حقیر سمجھنے کی حرمت

باب تحريم احتقار المسلمين

باب کی ابتدا میں امام نووی رحمہ اللہ نے یہ آیات / کلام ذکر کیا ہے:
قَالَ الله تَعَالَى: ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لاَ يَسْخَرْ قَوْمٌ مِنْ قَومٍ عَسَى أَنْ يَكُونُوا خَيْرًا مِنْهُمْ وَلاَ نِسَاءٌ مِنْ نِسَاءٍ عَسَى أَنْ يَكُنَّ خَيْرًا مِنْهُنَّ وَلاَ تَلْمِزُوا أَنْفُسَكُمْ وَلاَ تَنَابَزُوا بِالألْقَابِ بِئْسَ الاسْمُ الفُسُوقُ بَعْدَ الإيْمَانِ وَمَنْ لَمْ يَتُبْ فَأُولَئِكَ هُمُ الظَّالِمُونَ﴾ [الحجرات: ١١] وقال تَعَالَى: ﴿وَيلٌ لِكُلِّ هُمَزَةٍ لمزَةٍ﴾ [الهمزة: ١].

اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”اے ایمان والو! کوئی قوم کسی قوم کا مذاق نہ اڑائے، ہو سکتا ہے وہ ان سے بہتر ہوں، اور نہ عورتیں عورتوں کا (مذاق اڑائیں)، ہو سکتا ہے وہ ان سے بہتر ہوں، اور نہ آپس میں ایک دوسرے پر عیب لگاؤ اور نہ ایک دوسرے کو برے القاب سے پکارو، ایمان کے بعد فسق کا نام بہت برا ہے، اور جو توبہ نہ کریں وہی لوگ ظالم ہیں۔“ (سورۃ الحجرات: 11)
اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”ہر طعنہ دینے والے، عیب جوئی کرنے والے کے لیے ہلاکت ہے۔“ (سورۃ الہمزہ: 1)

حدیث نمبر: 1574
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه: أنَّ رسولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «بِحَسْبِ امْرِئٍ مِنَ الشَّرِّ أَنْ يَحْقِرَ أَخَاهُ المُسْلِمَ». رواه مسلم، وَقَدْ سبق قريبًا بطوله.
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کسی آدمی کے برا ہونے کے لیے یہی کافی ہے کہ وہ اپنے مسلمان بھائی کو حقیر سمجھے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
اور یہ حدیث ابھی قریب ہی پوری کی پوری گزر چکی ہے۔

وضاحت:
یہ حدیث نمبر 1570 پر گزر چکی ہے۔
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الأمور المنهي عنها / حدیث: 1574
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث انظر الحديث (235). أخرجه: مسلم 8/ 10 (2564) (32).
انظر الحديث (١٥٧٠).