ریاض الصالحین — حدیث نمبر 235
باب: مسلمانوں کی حرمتوں کی تعظیم، ان کے حقوق کا بیان اور ان پر شفقت و رحمت
باب تعظيم حرمات المسلمين وبيان حقوقهم والشفقة عليهم ورحمتهم
وعنه، قَالَ: قَالَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «لا تَحَاسَدُوا، وَلاَ تَنَاجَشُوا، وَلاَ تَبَاغَضُوا، وَلاَ تَدَابَرُوا، وَلاَ يَبعْ بَعْضُكُمْ عَلَى بَيْع بَعْض، وَكُونُوا عِبَادَ الله إخْوَانًا، المُسْلِمُ أخُو المُسْلم: لاَ يَظْلِمُهُ، وَلا يَحْقِرُهُ، وَلاَ يَخْذُلُهُ، التَّقْوَى هاهُنَا - ويشير إِلَى صدره ثلاث مرات -- بحَسْب امْرىءٍ مِنَ الشَّرِّ أَنْ يَحقِرَ أخَاهُ المُسْلِمَ، كُلُّ المُسْلم عَلَى المُسْلم حَرَامٌ، دَمُهُ ومَالُهُ وعرْضُهُ». رواه مسلم.
«النَّجْشُ»: أَنْ يزيدَ في ثَمَنِ سلْعَة يُنَادَى عَلَيْهَا في السُّوقِ وَنَحْوه، وَلاَ رَغْبَةَ لَهُ في شرَائهَا بَلْ يَقْصدُ أَنْ يَغُرَّ غَيْرَهُ، وهَذَا حَرَامٌ.
وَ«التَّدَابُرُ»: أَنْ يُعْرضَ عَنِ الإنْسَان ويَهْجُرَهُ وَيَجْعَلهُ كَالشَيءِ الَّذِي وَرَاء الظَّهْر وَالدُّبُر.انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ایک دوسرے سے حسد نہ کرو، (خریدنے کی نیت کے بغیر) ایک دوسرے کے لیے بولی نہ بڑھاؤ، ایک دوسرے سے بغض نہ رکھو، ایک دوسرے سے منہ نہ پھیرو، اور تم میں سے کوئی دوسرے کے سودے پر سودا نہ کرے، اور اللہ کے بندے بھائی بھائی بن جاؤ۔ مسلمان مسلمان کا بھائی ہے: نہ اس پر ظلم کرتا ہے، نہ اسے حقیر جانتا ہے اور نہ اسے بے یار و مددگار چھوڑتا ہے۔ تقویٰ یہاں ہے — اور آپ ﷺ اپنے سینے کی طرف تین بار اشارہ فرما رہے تھے — کسی آدمی کے برا ہونے کے لیے یہی کافی ہے کہ وہ اپنے مسلمان بھائی کو حقیر جانے۔ ہر مسلمان کا خون، اس کا مال اور اس کی عزت دوسرے مسلمان پر حرام ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
«النَّجْشُ»: یہ ہے کہ بازار وغیرہ میں جس سامان کی بولی لگ رہی ہو اس کی قیمت بڑھائے، حالانکہ اسے خریدنے کی رغبت نہ ہو بلکہ اس کا مقصد دوسرے کو دھوکا دینا ہو، اور یہ حرام ہے۔
«وَالتَّدَابُرُ»: یہ ہے کہ انسان سے منہ پھیر لے، اسے چھوڑ دے اور اسے اس چیز کی طرح کر دے جو پیٹھ پیچھے ہوتی ہے۔