شعب الایمان — حدیث نمبر 319
باب: فصل: اہلِ قبلہ میں سے کبیرہ گناہوں والے جب پہلے سے توبہ کیے بغیر قیامت کو آئیں۔
فصل في أصحاب الكبائر من أهل القبلة إذا وافوا القيامة بلا توبة قدموها
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ شَرِيكٍ ، حَدَّثَنَا نُعَيْمُ بْنُ حَمَّادٍ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " يَخْرُجُ قَوْمٌ مِنَ النَّارِ بَعْدَمَا امْتُحِشُوا فَيَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ .
قَالَ عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ : قَالَ عُبَيْدُ بْنُ عُمَيْرٍ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " يَخْرُجُ قَوْمٌ مِنَ النَّارِ فَيَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ " . قَالَ : فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ : يَا أَبَا عَاصِمٍ ، مَا هَذَا الْحَدِيثُ الَّذِي تُحَدِّثُ بِهِ ؟ قَالَ : فَقَالَ عُبَيْدُ بْنُ عُمَيْرٍ : إِلَيْكَ عَنِّي يَا عِلْجُ ، فَلَوْ لَمْ أَسْمَعْهُ مِنْ ثَلَاثِينَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا حَدَّثْتُهُ " .
قَالَ : سُفْيَانُ : قَدِمَ عَلَيْنَا عَمْرُو بْنُ عُبَيْدٍ وَمَعَهُ رَجُلٌ تَابِعٌ لَهُ عَلَى هَوَاهُ قَالَ : فَدَخَلَ عَمْرُو بْنُ عُبَيْدٍ الْحِجْرَ فَصَلَّى فِيهِ ، وَخَرَجَ صَاحِبُهُ ، فَقَامَ عَلَى عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ وَهُوَ يُحَدِّثُ هَذَا ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَجَعَ إِلَى عَمْرِو بْنِ عُبَيْدٍ فَقَالَ لَهُ : يَا ضَالُّ أَمَا كُنْتَ تُخْبِرُنَا أَنَّهُ لَا يَخْرُجُ مِنَ النَّارِ أَحَدٌ ؟ قَالَ : بَلَى ، قَالَ : فَهُوَ ذَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ يَزْعُمُ أَنَّهُ ، سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " يَخْرُجُ قَوْمٌ مِنَ النَّارِ فَيَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ " .
قَالَ : فَقَالَ عَمْرُو بْنُ عُبَيْدٍ : " هَذَا لَهُ مَعْنًى لَا تَعْرِفُهُ قَالَ : فَقَالَ الرَّجُلُ : وَأَيُّ مَعْنًى يَكُونُ لِهَذَا قَالَ : ثُمَّ نَفَضَ يَدَهُ مِنْ يَدِهِ وَفَارَقَهُ " .سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ایک قوم آگ سے اس کے بعد نکلے گی کہ وہ جل کر (کوئلہ) ہو چکی ہوگی، پھر وہ جنت میں داخل ہوں گے۔“
عمرو بن دینار رحمہ اللہ نے بیان کیا کہ عبید بن عمیر رحمہ اللہ نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ایک قوم آگ سے نکلے گی، پھر وہ جنت میں داخل ہوگی۔“ وہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے ان سے کہا: ”اے ابو عاصم! یہ کیا حدیث ہے جو آپ بیان کرتے ہیں؟“ تو عبید بن عمیر رحمہ اللہ نے فرمایا: ”مجھ سے دور ہٹ، اے گنوار عجمی! اگر میں نے اسے نبی ﷺ کے تیس صحابہ سے نہ سنا ہوتا تو اسے بیان ہی نہ کرتا۔“
سفیان رحمہ اللہ نے کہا: ہمارے پاس عمرو بن عبید آیا اور اس کے ساتھ ایک آدمی تھا جو اس کی خواہشِ نفس (کی گمراہی) میں اس کا پیروکار تھا۔ عمرو بن عبید حجر (حطیم) میں داخل ہوا اور اس میں نماز پڑھنے لگا، جبکہ اس کا ساتھی باہر نکل آیا اور عمرو بن دینار رحمہ اللہ کے پاس جا کھڑا ہوا، وہ اس وقت سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے، انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے یہی حدیث بیان کر رہے تھے۔ تو وہ عمرو بن عبید کے پاس لوٹ کر آیا اور اس سے کہا: ”اے گمراہ! کیا تم ہمیں یہ نہیں بتایا کرتے تھے کہ آگ سے کوئی بھی نہیں نکلے گا؟“ اس نے کہا: ”کیوں نہیں۔“ اس نے کہا: ”یہ عمرو بن دینار ہیں، ان کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کو یہ کہتے سنا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ایک قوم آگ سے نکلے گی، پھر وہ جنت میں داخل ہوگی۔““
سفیان رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ عمرو بن عبید نے کہا: ”اس (حدیث) کا ایک مطلب ہے جسے تم نہیں جانتے۔“ تو اس آدمی نے کہا: ”اس کا کیا مطلب ہو سکتا ہے؟“ پھر اس نے اپنا ہاتھ اس کے ہاتھ سے چھڑا لیا اور اس سے جدا ہو گیا۔
• نعيم بن حماد بن معاوية الخزاعي، أبو عبد الله المروزي (م ٢٢٨ هـ). صدوق يخطئ كثيرًا، من العاشرة. (خ مقرونَا د، ت، ق). قد تتبع ابن عدي في "كامله" (٧/ ٢٤٨٢ - ٢٤٨٥) ما أخطأ فيه وقال: باقي حديثه مستقيم.
تشریح، فوائد و مسائل
مطلب یہ ہے کہ یہ لوگ پہلے دوزخ میں جل جل کر کوئلہ کی طرح کالے پڑجائیں گے۔
پھرجب شفاعت کے سبب سے دوزخ سے نکلیں گے اور ماءالحیاۃ میں نہلائے جائیں گے تو ثعاریر کی طرح سفید ہو جائیں گے۔
اس حدیث سے ان لوگوں کا رد ہوا جو کہتے ہیں کہ مومن دوزخ میں نہیں جائے گا۔
اسی طرح ان لوگوں کی بھی تردید ہوگئی جو کہتے ہیں کہ شفاعت سے کوئی فائدہ نہ ہوگا، جیسے معتزلہ اور خوارج کا قول ہے۔
بیہقی نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے نکالا انہوں نے خطبہ سنایا، فرمایا اس امت میں ایسے لوگ پیدا ہوں گے جو رجم کا انکار کریں گے، دجال کا انکار کریں گے، قبر کے عذاب کا انکار کریں گے۔
شفاعت کا انكار کریں گے۔
دوسری حدیث میں ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میری شفاعت ان لوگوں کے واسطے ہوگی جو میری امت میں کبیرہ گناہوں میں مبلا ہوں گے۔
اللهم ارزقنا شفاعة محمد و آله و أصحابه أجمعین رحمتك یا أرحم الراحمین آمین۔
(1)
اہل ایمان میں سے کچھ لوگ اپنے گناہوں کی پاداش میں جل کر کوئلہ بن جائیں گے، پھر جب شفاعت کے ذریعے سے نکلیں گے اور آب حیات میں انہیں ڈالا جائے گا تو وہ چھوٹی چھوٹی ککڑیوں کی طرح سفید ہو جائیں گے اور ازسرنو ان میں زندگی پیدا ہو گی۔
(2)
اس حدیث سے ان لوگوں کا رد ہوا جو کہتے ہیں کہ کبیرہ گناہ کرنے والے جہنم میں نہیں جائیں گے اور ان لوگوں کی بھی تردید ہے جن کا موقف ہے کہ شفاعت سے کچھ فائدہ نہیں ہو گا جیسا کہ معتزلہ اور خوارج کا خیال ہے۔
ایک مرتبہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا تھا کہ اس امت میں ایسے لوگ پیدا ہوں گے جو رجم، دجال، عذاب قبر اور شفاعت کا انکار کریں گے۔
(فتح الباري: 519/11)
: (1)
نَخْرُجُ عَلَى النَّاسِ: لوگوں کو اس مذہب کی دعوت دینے کے لیے نکلیں گے۔
(2)
زَعَمَ: یہ "قَالَ" کے معنی میں استعمال ہو جاتا ہے اور یہاں یہی مراد ہے۔
نَعَتَ: اس نے بیان کیا۔
(3)
عِيدَانُ السَّمَاسِمِ: عيدان، عُوْدٌ کی جمع لکڑی کو کہتے ہیں، سماسم، سمسم کی جمع ہے، اور یہ تل کو کہتے ہیں، اس کے پودوں کو اکھاڑ کر دھوپ میں چھوڑ دیتے ہیں؛ تاکہ ان سے تل نکال لیے جائیں، اور یہ دھوپ میں پڑا رہنے سے سیاہ ہو جاتی ہیں، اور جلی ہوئی معلوم ہوتی ہیں۔
(4)
قَرَاطِيسُ: قِرْطَاسٌ کی جمع ہے، کاغذ۔
فوائد ومسائل:
(1)
خارجیوں کےنزدیک جہنم میں جانے والےکبھی جہنم سےنہیں نکلیں گے، اور کبیرہ گناہ کا مرتکب کافر، جہنمی ہے۔
اوریہ عقیدہ، صحیح احادیث کےخلاف ہے، اورجن دوآیتوں کویہاں پیش کیاگیاہے، یہ مسلمان معصیت کار کے بارےمیں نہیں ہیں، ان کاتعلق کافروں اورمشرکوں سےہے۔
(2)
کسی صحابیؓ کےبارےمیں یہ تصورنہیں ہوسکتا، کہ وہ رسول اللہﷺ کی طرف جھوٹی بات منسوب کرےگا، جوبات آپ ﷺ نے فرمائی نہیں اس کو آپ کی طرف منسوب کردےگا۔
اسی اعتقاد کی بنا پر یہ تمام لوگ، خارجیوں کے غلط عقیدہ سےبازآگئے، صرف ایک آدمی اڑا رہا۔
(3)
ابونعیم، فضل بن دکین کی کنیت ہے، اور روایت بالمعنی کی صورت میں محتاط رویہ یہی ہے، کہ وہاں "كما قال" کہہ دیاجائے۔
: دَارَات: دَارَةٌ کی جمع ہے، منہ کے اطراف و جوانب کو کہتے ہیں، کہ چہرے کا چکر سجدہ کرتا ہے، اس لیے وہ آگ سے محفوظ ہو گا۔
اس حدیث سے بعض گمراہ فرقوں کا رد ہوتا ہے، جو کہتے ہیں کہ جس نے کوئی گناہ کیا وہ ہمیشہ کے لیے جہنم میں جائے گا، اس حدیث سے اللہ تعالیٰ کی رحمت کی وسعت ثابت ہوتی ہے۔