شعب الایمان — حدیث نمبر 310
باب: فصل: اہلِ قبلہ میں سے کبیرہ گناہوں والے جب پہلے سے توبہ کیے بغیر قیامت کو آئیں۔
فصل في أصحاب الكبائر من أهل القبلة إذا وافوا القيامة بلا توبة قدموها
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ بَكْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّيْرَفِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقَ بْنُ الْحَسَنِ الْحَرْبِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ الثَّقَفِيُّ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ الْفَقِيرُ قَالَ : كُنْتُ قَدْ شَغَفَنِي رَأْيٌ مِنْ رَأْيِ الْخَوَارِجِ ، وَكُنْتُ رَجُلًا شَابًّا فَخَرَجْنَا فِي عِصَابَةٍ ذَوِي عَدَدٍ نُرِيدُ الْحَجَّ ، ثُمَّ نَخْرُجُ عَلَى النَّاسِ ، فَمَرَرْنَا عَلَى الْمَدِينَةِ ، فَإِذَا جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ يُحَدِّثُ الْقَوْمَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَالِسًا إِلَى سَارِيَةٍ ، وَإِذَا قَدْ ذَكَرَ الْجَهَنَّمِيِّينَ ، فَقُلْتُ لَهُ : يَا صَاحِبَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَمَا هَذَا الَّذِي تُحَدِّثُونَ ، وَاللَّهُ تَعَالَى يَقُولُ : ( إِنَّكَ مَنْ تُدْخِلِ النَّارَ فَقَدْ أَخْزَيْتَهُ )
وَ ( كُلَّمَا أَرَادُوا أَنْ يَخْرُجُوا مِنْهَا أُعِيدُوا فِيهَا ) .
فَمَا هَذَا الَّذِي تَقُولُونَ ؟ فَقَالَ : " أَيْ بُنَيَّ تَقْرَأُ الْقُرْآنَ ؟ " فَقُلْتُ : نَعَمْ ، فَقَالَ : " هَلْ سَمِعْتَ بِمَقَامِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَحْمُودِ الَّذِي يَبْعَثُهُ اللَّهُ فِيهِ ؟ " فَقُلْتُ : نَعَمْ ، قَالَ : " فَإِنَّهُ مَقَامُ مُحَمَّدٍ الْمَحْمُودُ الَّذِي يُخْرِجُ اللَّهُ بِهِ مَنْ يُخْرِجُ مِنَ النَّارِ " . قَالَ : ثُمَّ نَعَتَ وَضْعَ الصِّرَاطِ ، وَمَرَّ النَّاسِ عَلَيْهِ فَأَخَافُ أَنْ لَا أَكُونَ حَفِظْتُ ذَلِكَ غَيْرَ أَنَّهُ قَدْ زَعَمَ أَنَّ قَوْمًا يَخْرُجُونَ مِنَ النَّارِ بَعْدَ أَنْ يَكُونُوا فِيهَا قَالَ : " فَيَخْرُجُونَ كَأَنَّهُمْ عِيدَانُ السَّمَاسِمِ فَيَدْخُلُونَ نَهْرًا مِنْ أَنْهَارِ الْجَنَّةِ فَيَغْتَسِلُونَ فِيهِ " . قَالَ : " فَيَخْرُجُونَ كَأَنَّهُمُ الْقَرَاطِيسُ الْبِيضُ " . قَالَ فَرَجَعْنَا ، فَقُلْنَا : وَيْحَكُمْ تَرَوْنَ هَذَا الشَّيْخَ يَكْذِبُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " . قَالَ : فَرَجَعْنَا فَوَاللَّهِ مَا خَرَجَ مِنَّا غَيْرَ رَجُلٍ وَاحِدٍ " .
رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ ، عَنْ حَجَّاجِ بْنِ الشَّاعِرِ ، عَنِ الْفَضْلِ بْنِ دُكَيْنٍ .یزید فقیر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: مجھے خوارج کی ایک رائے سے گہرا لگاؤ ہو گیا تھا اور میں اس وقت نوجوان تھا۔ چنانچہ ہم ایک اچھی خاصی تعداد والی جماعت کی صورت میں حج کے ارادے سے نکلے، (منصوبہ یہ تھا کہ) پھر لوگوں کے خلاف خروج کریں گے۔ ہم مدینہ سے گزرے تو دیکھا کہ سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما ایک ستون کے پاس بیٹھے لوگوں کو رسول اللہ ﷺ کی احادیث سنا رہے ہیں، اور انہوں نے جہنمیوں (یعنی جہنم سے نکالے جانے والوں) کا ذکر کیا۔ میں نے ان سے کہا: ”اے صحابیِ رسول ﷺ! یہ آپ لوگ کیا بیان کرتے ہیں، حالانکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ﴿إِنَّكَ مَنْ تُدْخِلِ النَّارَ فَقَدْ أَخْزَيْتَهُ﴾ (بے شک تو جسے آگ میں داخل کر دے اسے تو نے رسوا کر دیا)
اور ﴿كُلَّمَا أَرَادُوا أَنْ يَخْرُجُوا مِنْهَا أُعِيدُوا فِيهَا﴾ (جب بھی وہ اس سے نکلنے کا ارادہ کریں گے تو اسی میں لوٹا دیے جائیں گے)
تو پھر یہ کیا ہے جو آپ لوگ کہتے ہیں؟“ انہوں نے فرمایا: ”بیٹے! کیا تم قرآن پڑھتے ہو؟“ میں نے کہا: ”جی ہاں۔“ انہوں نے فرمایا: ”کیا تم نے محمد ﷺ کے مقامِ محمود کے بارے میں سنا ہے جس پر اللہ تعالیٰ آپ ﷺ کو مبعوث فرمائے گا؟“ میں نے کہا: ”جی ہاں۔“ فرمایا: ”یہی محمد ﷺ کا مقامِ محمود ہے جس کے ذریعے سے اللہ تعالیٰ جسے چاہے گا جہنم سے نکالے گا۔“ یزید رحمہ اللہ کہتے ہیں: پھر انہوں نے پل صراط کے رکھے جانے اور لوگوں کے اس پر سے گزرنے کی کیفیت بیان کی۔ (یزید رحمہ اللہ کہتے ہیں:) مجھے اندیشہ ہے کہ میں نے وہ سب یاد نہیں رکھا، سوائے اس کے کہ انہوں نے بیان کیا کہ کچھ لوگ جہنم میں رہنے کے بعد اس سے نکلیں گے۔ انہوں نے فرمایا: ”وہ یوں نکلیں گے گویا وہ تل کی لکڑیاں ہوں، پھر جنت کی نہروں میں سے ایک نہر میں داخل ہو کر اس میں غسل کریں گے، پھر وہ یوں نکلیں گے گویا سفید کاغذ ہوں۔“ یزید رحمہ اللہ کہتے ہیں: پھر ہم واپس لوٹے اور آپس میں کہا: ”تمہارا برا ہو! کیا تم سمجھتے ہو کہ یہ شیخ رسول اللہ ﷺ پر جھوٹ باندھ رہے ہیں؟“ چنانچہ ہم لوٹ آئے، اللہ کی قسم! ہم میں سے ایک آدمی کے سوا کوئی (اس راہ پر) نہ نکلا۔
اسے امام مسلم رحمہ اللہ نے صحیح میں حجاج بن شاعر سے، انہوں نے فضل بن دکین رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔
• أبو أحمد بكر بن محمد بن حمدان، الصيرفي، المروزي، الدُّخمسيني (م ٣٤٨ هـ). محدث رحال، قال الذهبي: ما علمتُ به بأسًا. ترجمته في "الأنساب" (٥/ ٣٢٤ - ٣٢٥)، "السير" (١٥/ ٥٥٤)، "الوافي" (١٠/ ٢١٦ - ٢١٧)، "شذرات" (٢/ ٣٦٩ - ٣٧٠).
• أبو عاصم محمد بن أبي أيوب الثقفي، الكوفي صدوق. من السابعة (م).
تشریح، فوائد و مسائل
مطلب یہ ہے کہ یہ لوگ پہلے دوزخ میں جل جل کر کوئلہ کی طرح کالے پڑجائیں گے۔
پھرجب شفاعت کے سبب سے دوزخ سے نکلیں گے اور ماءالحیاۃ میں نہلائے جائیں گے تو ثعاریر کی طرح سفید ہو جائیں گے۔
اس حدیث سے ان لوگوں کا رد ہوا جو کہتے ہیں کہ مومن دوزخ میں نہیں جائے گا۔
اسی طرح ان لوگوں کی بھی تردید ہوگئی جو کہتے ہیں کہ شفاعت سے کوئی فائدہ نہ ہوگا، جیسے معتزلہ اور خوارج کا قول ہے۔
بیہقی نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے نکالا انہوں نے خطبہ سنایا، فرمایا اس امت میں ایسے لوگ پیدا ہوں گے جو رجم کا انکار کریں گے، دجال کا انکار کریں گے، قبر کے عذاب کا انکار کریں گے۔
شفاعت کا انكار کریں گے۔
دوسری حدیث میں ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میری شفاعت ان لوگوں کے واسطے ہوگی جو میری امت میں کبیرہ گناہوں میں مبلا ہوں گے۔
اللهم ارزقنا شفاعة محمد و آله و أصحابه أجمعین رحمتك یا أرحم الراحمین آمین۔
(1)
اہل ایمان میں سے کچھ لوگ اپنے گناہوں کی پاداش میں جل کر کوئلہ بن جائیں گے، پھر جب شفاعت کے ذریعے سے نکلیں گے اور آب حیات میں انہیں ڈالا جائے گا تو وہ چھوٹی چھوٹی ککڑیوں کی طرح سفید ہو جائیں گے اور ازسرنو ان میں زندگی پیدا ہو گی۔
(2)
اس حدیث سے ان لوگوں کا رد ہوا جو کہتے ہیں کہ کبیرہ گناہ کرنے والے جہنم میں نہیں جائیں گے اور ان لوگوں کی بھی تردید ہے جن کا موقف ہے کہ شفاعت سے کچھ فائدہ نہیں ہو گا جیسا کہ معتزلہ اور خوارج کا خیال ہے۔
ایک مرتبہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا تھا کہ اس امت میں ایسے لوگ پیدا ہوں گے جو رجم، دجال، عذاب قبر اور شفاعت کا انکار کریں گے۔
(فتح الباري: 519/11)
: (1)
نَخْرُجُ عَلَى النَّاسِ: لوگوں کو اس مذہب کی دعوت دینے کے لیے نکلیں گے۔
(2)
زَعَمَ: یہ "قَالَ" کے معنی میں استعمال ہو جاتا ہے اور یہاں یہی مراد ہے۔
نَعَتَ: اس نے بیان کیا۔
(3)
عِيدَانُ السَّمَاسِمِ: عيدان، عُوْدٌ کی جمع لکڑی کو کہتے ہیں، سماسم، سمسم کی جمع ہے، اور یہ تل کو کہتے ہیں، اس کے پودوں کو اکھاڑ کر دھوپ میں چھوڑ دیتے ہیں؛ تاکہ ان سے تل نکال لیے جائیں، اور یہ دھوپ میں پڑا رہنے سے سیاہ ہو جاتی ہیں، اور جلی ہوئی معلوم ہوتی ہیں۔
(4)
قَرَاطِيسُ: قِرْطَاسٌ کی جمع ہے، کاغذ۔
فوائد ومسائل:
(1)
خارجیوں کےنزدیک جہنم میں جانے والےکبھی جہنم سےنہیں نکلیں گے، اور کبیرہ گناہ کا مرتکب کافر، جہنمی ہے۔
اوریہ عقیدہ، صحیح احادیث کےخلاف ہے، اورجن دوآیتوں کویہاں پیش کیاگیاہے، یہ مسلمان معصیت کار کے بارےمیں نہیں ہیں، ان کاتعلق کافروں اورمشرکوں سےہے۔
(2)
کسی صحابیؓ کےبارےمیں یہ تصورنہیں ہوسکتا، کہ وہ رسول اللہﷺ کی طرف جھوٹی بات منسوب کرےگا، جوبات آپ ﷺ نے فرمائی نہیں اس کو آپ کی طرف منسوب کردےگا۔
اسی اعتقاد کی بنا پر یہ تمام لوگ، خارجیوں کے غلط عقیدہ سےبازآگئے، صرف ایک آدمی اڑا رہا۔
(3)
ابونعیم، فضل بن دکین کی کنیت ہے، اور روایت بالمعنی کی صورت میں محتاط رویہ یہی ہے، کہ وہاں "كما قال" کہہ دیاجائے۔
: دَارَات: دَارَةٌ کی جمع ہے، منہ کے اطراف و جوانب کو کہتے ہیں، کہ چہرے کا چکر سجدہ کرتا ہے، اس لیے وہ آگ سے محفوظ ہو گا۔
اس حدیث سے بعض گمراہ فرقوں کا رد ہوتا ہے، جو کہتے ہیں کہ جس نے کوئی گناہ کیا وہ ہمیشہ کے لیے جہنم میں جائے گا، اس حدیث سے اللہ تعالیٰ کی رحمت کی وسعت ثابت ہوتی ہے۔