شعب الایمان — حدیث نمبر 309

باب: فصل: اہلِ قبلہ میں سے کبیرہ گناہوں والے جب پہلے سے توبہ کیے بغیر قیامت کو آئیں۔

فصل في أصحاب الكبائر من أهل القبلة إذا وافوا القيامة بلا توبة قدموها

حدیث نمبر: 309
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا عَارِمُ بْنُ الْفَضْلِ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ اللَّهَ يُخْرِجُ قَوْمًا مِنَ النَّارِ بِالشَّفَاعَةِ فَيَنْبُتُونَ كَأَنَّهُمُ الثَّعَارِيرُ . قَالَ : قِيلَ : لِعَمْرٍو : " وَمَا الثَّعَارِيرُ ؟ قَالَ : الضَّغَابِيسُ . قَالَ حَمَّادٌ : وَكَانَ سَقَطَ فَمُهُ . قَالَ حَمَّادٌ : قُلْتُ لِعَمْرٍو : يَا أَبَا مُحَمَّدٍ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ : يُخْرِجُ قَوْمًا مِنَ النَّارِ بِالشَّفَاعَةِ ، قَالَ : نَعَمْ " .
رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ ، عَنْ عَارِمٍ وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ ، عَنْ أَبِي الرَّبِيعِ ، عَنْ حَمَّادٍ وَرَوَاهُ أَيْضًا عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ ، وَغَيْرُهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِبَعْضِ مَعْنَاهُ .
ترجمہ

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ شفاعت کے سبب کچھ لوگوں کو جہنم سے نکالے گا، تو وہ یوں اگیں گے گویا وہ ثعارير ہوں۔“ (عمرو بن دینار رحمہ اللہ سے) پوچھا گیا: ”ثعارير کیا ہیں؟“ انہوں نے کہا: ”ضغابیس۔“ حماد رحمہ اللہ کہتے ہیں: ان (عمرو رحمہ اللہ) کے (آگے کے) دانت گر چکے تھے۔ حماد رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے عمرو رحمہ اللہ سے کہا: ”اے ابو محمد! کیا آپ نے سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کو یہ فرماتے سنا ہے کہ اللہ تعالیٰ شفاعت کے سبب کچھ لوگوں کو جہنم سے نکالے گا؟“ انہوں نے کہا: ”جی ہاں۔“
اسے امام بخاری رحمہ اللہ نے صحیح میں عارم سے روایت کیا ہے، اور امام مسلم رحمہ اللہ نے ابو الربیع سے، انہوں نے حماد رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے، اور اسے سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ اور دیگر نے بھی نبی ﷺ سے اس کے کچھ مفہوم کے ساتھ روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الثامن من شعب الايمان ، وهو باب في حشر الناس بعد ما يبعثون من قبورهم الى الموقف الذي بين لهم من الارض / حدیث: 309
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 314
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: صحيح
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: صحيح (شعب الإيمان ط الرشد: 1/ 493) . »
«أخرجه ابن منده فى (الإيمان) 3/ 806 رقم 855، والخطيب فى (تاريخه) 12/ 177»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : صحيح البخاري: 6558 | صحيح مسلم: 191 | مسند الحميدي: 1282 | شعب الإيمان: 310 | شعب الإيمان: 319
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• إسماعيل بن إسحاق بن إسماعيل بن حماد بن زيد، أبو إسحاق القاضي، المالكي البصري (م ٢٨٢ هـ). الإمام العلامة، قاضي بغداد، أخذ الفقه عن أحمد بن المعذل وطائفهَ، وأخذ صناعة الحديث عن علي بن الديني، وفاق أهل عصره في الفقه. صنف "المسند" وصنف في علوم القرآن وأحكامه، وصنف "الموطأ" وألف كتابًا في الرد على محمد بن الحسن الشيباني. راجع ترجمته في "الجرح والتعديل" (٢/ ١٥٨)، "طبقات الفقهاء" (١٦٤ - ١٦٥)، "تاريخ بغداد" (٦/ ٢٨٤ - ٢٩٠)، "معجم ياقوت" (٦/ ١٢٩ - ١٤٠)، "التذكرة" (٢/ ٦٢٥ - ٦٢٦)، و"السير" (١٣/ ٣٣٩ - ٣٤١)، "الوافي" (٩/ ٩١ - ٩٣)، "طبقات المفسرين" (١/ ١٠٦ - ١٠٨)، "شذرات" (٢/ ١٧٨).
• عارم لقب محمد بن الفضل السدوسي، أبو النعمان البصري (م ٢٢٤ هـ). ثقة ثبت، تغير في آخر عمره. من صغار التاسعة (ع).

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 6558 کی شرح از مولانا داود راز ✍️
6558. حضرت جابر ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: "(کچھ لوگ) شفاعیت کی وجہ سے جہنم سے ثعاریر کی طرح نکلیں گے۔" (حماد کہتے ہیں) کہ میں نے (عمرو بن دینار سے) پوچھا: ثعاریر کیا چیز ہے؟ انہوں نے کہا: اس سے مراد چھوٹی ککڑیاں ہیں۔ ہوا یہ تھا کہ عمر کے آخری حصے میں عمرو بن دینار کے دانت گر گئے تھے (اس لیے اس لفظ کا صحیح تلفظ نہ کرسکتے تھے)۔ حماد کہتے ہیں: میں نے عمرو بن دینار سے کہا: اے ابو محمد! کیا واقعی آپ نے جابر سے سنا ہے کہ وہ کہتے تھے: میں نے نبی ﷺ کو فرماتے سنا ہے کہ وہ کہتے تھے: میں نے نبی ﷺ کو فرماتے سنا: (کچھ لوگ) شفاعت کی وجہ سے جہنم سے نکلیں گے؟ انہوں نے کہا:ہاں۔[صحيح بخاري، حديث نمبر:6558]
حدیث حاشیہ: بعض نے کہا کہ ثراریر ایک قسم کی دوسری ترکاری ہے جو سفید ہوتی ہے۔
مطلب یہ ہے کہ یہ لوگ پہلے دوزخ میں جل جل کر کوئلہ کی طرح کالے پڑجائیں گے۔
پھرجب شفاعت کے سبب سے دوزخ سے نکلیں گے اور ماءالحیاۃ میں نہلائے جائیں گے تو ثعاریر کی طرح سفید ہو جائیں گے۔
اس حدیث سے ان لوگوں کا رد ہوا جو کہتے ہیں کہ مومن دوزخ میں نہیں جائے گا۔
اسی طرح ان لوگوں کی بھی تردید ہوگئی جو کہتے ہیں کہ شفاعت سے کوئی فائدہ نہ ہوگا، جیسے معتزلہ اور خوارج کا قول ہے۔
بیہقی نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے نکالا انہوں نے خطبہ سنایا، فرمایا اس امت میں ایسے لوگ پیدا ہوں گے جو رجم کا انکار کریں گے، دجال کا انکار کریں گے، قبر کے عذاب کا انکار کریں گے۔
شفاعت کا انكار کریں گے۔
دوسری حدیث میں ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میری شفاعت ان لوگوں کے واسطے ہوگی جو میری امت میں کبیرہ گناہوں میں مبلا ہوں گے۔
اللهم ارزقنا شفاعة محمد و آله و أصحابه أجمعین رحمتك یا أرحم الراحمین آمین۔
درج بالا اقتباس صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 6558 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 6558 کی شرح از الشیخ عبدالستار الحماد ✍️
6558. حضرت جابر ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: "(کچھ لوگ) شفاعیت کی وجہ سے جہنم سے ثعاریر کی طرح نکلیں گے۔" (حماد کہتے ہیں) کہ میں نے (عمرو بن دینار سے) پوچھا: ثعاریر کیا چیز ہے؟ انہوں نے کہا: اس سے مراد چھوٹی ککڑیاں ہیں۔ ہوا یہ تھا کہ عمر کے آخری حصے میں عمرو بن دینار کے دانت گر گئے تھے (اس لیے اس لفظ کا صحیح تلفظ نہ کرسکتے تھے)۔ حماد کہتے ہیں: میں نے عمرو بن دینار سے کہا: اے ابو محمد! کیا واقعی آپ نے جابر سے سنا ہے کہ وہ کہتے تھے: میں نے نبی ﷺ کو فرماتے سنا ہے کہ وہ کہتے تھے: میں نے نبی ﷺ کو فرماتے سنا: (کچھ لوگ) شفاعت کی وجہ سے جہنم سے نکلیں گے؟ انہوں نے کہا:ہاں۔[صحيح بخاري، حديث نمبر:6558]
حدیث حاشیہ:
(1)
اہل ایمان میں سے کچھ لوگ اپنے گناہوں کی پاداش میں جل کر کوئلہ بن جائیں گے، پھر جب شفاعت کے ذریعے سے نکلیں گے اور آب حیات میں انہیں ڈالا جائے گا تو وہ چھوٹی چھوٹی ککڑیوں کی طرح سفید ہو جائیں گے اور ازسرنو ان میں زندگی پیدا ہو گی۔
(2)
اس حدیث سے ان لوگوں کا رد ہوا جو کہتے ہیں کہ کبیرہ گناہ کرنے والے جہنم میں نہیں جائیں گے اور ان لوگوں کی بھی تردید ہے جن کا موقف ہے کہ شفاعت سے کچھ فائدہ نہیں ہو گا جیسا کہ معتزلہ اور خوارج کا خیال ہے۔
ایک مرتبہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا تھا کہ اس امت میں ایسے لوگ پیدا ہوں گے جو رجم، دجال، عذاب قبر اور شفاعت کا انکار کریں گے۔
(فتح الباري: 519/11)
درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 6558 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح مسلم / حدیث: 191 کی شرح از مولانا عبد العزیز علوی ✍️
یزید فقیر سے روایت ہے، کہ خارجیوں کی آراء میں سے ایک رائے میرے دل میں گھر کر گئی، ہم ایک بڑی تعداد کی جماعت کے ساتھ حج کے ارادے سے نکلے، کہ پھر ہم لوگوں میں اس رائے کی تبلیغ کے لیے نکلیں گے۔ تو ہم مدینہ سے گزرے، وہاں دیکھا کہ حضرت جابر بن عبداللہ ؓ ایک ستون کے پاس بیٹھ کر لوگوں کو رسول اللہ ﷺ کی حدیث سنا رہے ہیں، انھوں نے اچانک دوزخیوں کا تذکرہ کیا، تو میں نے ان سے پوچھا: اے اللہ کے رسول ﷺ کے ساتھی! یہ آپ لوگ کیا بیان کر... (مکمل حدیث اس نمبر پر دیکھیں) [صحيح مسلم، حديث نمبر:473]
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث:
: (1)
نَخْرُجُ عَلَى النَّاسِ: لوگوں کو اس مذہب کی دعوت دینے کے لیے نکلیں گے۔
(2)
زَعَمَ: یہ "قَالَ" کے معنی میں استعمال ہو جاتا ہے اور یہاں یہی مراد ہے۔
نَعَتَ: اس نے بیان کیا۔
(3)
عِيدَانُ السَّمَاسِمِ: عيدان، عُوْدٌ کی جمع لکڑی کو کہتے ہیں، سماسم، سمسم کی جمع ہے، اور یہ تل کو کہتے ہیں، اس کے پودوں کو اکھاڑ کر دھوپ میں چھوڑ دیتے ہیں؛ تاکہ ان سے تل نکال لیے جائیں، اور یہ دھوپ میں پڑا رہنے سے سیاہ ہو جاتی ہیں، اور جلی ہوئی معلوم ہوتی ہیں۔
(4)
قَرَاطِيسُ: قِرْطَاسٌ کی جمع ہے، کاغذ۔
فوائد ومسائل:
(1)
خارجیوں کےنزدیک جہنم میں جانے والےکبھی جہنم سےنہیں نکلیں گے، اور کبیرہ گناہ کا مرتکب کافر، جہنمی ہے۔
اوریہ عقیدہ، صحیح احادیث کےخلاف ہے، اورجن دوآیتوں کویہاں پیش کیاگیاہے، یہ مسلمان معصیت کار کے بارےمیں نہیں ہیں، ان کاتعلق کافروں اورمشرکوں سےہے۔
(2)
کسی صحابیؓ کےبارےمیں یہ تصورنہیں ہوسکتا، کہ وہ رسول اللہﷺ کی طرف جھوٹی بات منسوب کرےگا، جوبات آپ ﷺ نے فرمائی نہیں اس کو آپ کی طرف منسوب کردےگا۔
اسی اعتقاد کی بنا پر یہ تمام لوگ، خارجیوں کے غلط عقیدہ سےبازآگئے، صرف ایک آدمی اڑا رہا۔
(3)
ابونعیم، فضل بن دکین کی کنیت ہے، اور روایت بالمعنی کی صورت میں محتاط رویہ یہی ہے، کہ وہاں "كما قال" کہہ دیاجائے۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 473 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح مسلم / حدیث: 191 کی شرح از مولانا عبد العزیز علوی ✍️
حضرت جابر ؓسے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’کچھ لوگ آگ سے نکالے جائیں گے، ان کے چہروں کے اطراف کے سوا وہ اس میں جل چکے ہوں گے، حتیٰ کہ وہ جنت میں داخل ہوجائیں گے۔‘‘ [صحيح مسلم، حديث نمبر:472]
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث:
: دَارَات: دَارَةٌ کی جمع ہے، منہ کے اطراف و جوانب کو کہتے ہیں، کہ چہرے کا چکر سجدہ کرتا ہے، اس لیے وہ آگ سے محفوظ ہو گا۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 472 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: مسند الحميدي / حدیث: 1282 کی شرح از محمد ابراہیم بن بشیر ✍️
1282- سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ اپنے کانوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے یہ بات بیان کرتے ہیں: میں گواہی دے کر یہ بات کہتا ہوں کہ میں نے اپنے ان دو کانوں سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: "بے شک کچھ لوگ جہنم سے نکالے جائیں گے اور جنت میں داخل کردئیے جائیں گے۔" [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:1282]
فائدہ:
اس حدیث سے بعض گمراہ فرقوں کا رد ہوتا ہے، جو کہتے ہیں کہ جس نے کوئی گناہ کیا وہ ہمیشہ کے لیے جہنم میں جائے گا، اس حدیث سے اللہ تعالیٰ کی رحمت کی وسعت ثابت ہوتی ہے۔
درج بالا اقتباس مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 1280 سے ماخوذ ہے۔