شعب الایمان — حدیث نمبر 311
باب: فصل: اہلِ قبلہ میں سے کبیرہ گناہوں والے جب پہلے سے توبہ کیے بغیر قیامت کو آئیں۔
فصل في أصحاب الكبائر من أهل القبلة إذا وافوا القيامة بلا توبة قدموها
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ الْفَقِيهُ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، حَدَّثَنَا وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " إِذَا دَخَلَ أَهْلُ الْجَنَّةِ الْجَنَّةَ ، وَأَهْلُ النَّارِ النَّارَ ، يَقُولُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ : مَنْ كَانَ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالُ حَبَّةِ خَرْدَلٍ مِنْ خَيْرٍ فَأَخْرِجُوهُ ، فَيَخْرُجُونَ قَدِ امْتُحِشُوا ، وَعَادُوا حُمَمًا " . قَالَ : " فَيُلْقَوْنَ فِي نَهَرٍ يُقَالُ لَهُ نَهَرُ الْحَيَاةِ " . قَالَ : " فَيَنْبُتُونَ فِيهِ كَمَا تَنْبُتُ الْحِبَّةُ فِي حَمِيلِ السَّيْلِ " . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَلَا تَرَوْنَهَا تَنْبُتُ صَفْرَاءَ مُلْتَوِيَةً ؟ " .
رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ ، عَنْ مُوسَى بْنِ إِسْمَاعِيلَ وَأَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ ، مِنْ وَجْهٍ آخَرَ ، عَنْ وُهَيْبٍ .سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب جنتی جنت میں اور جہنمی جہنم میں داخل ہو چکیں گے تو اللہ عزوجل فرمائے گا: جس کے دل میں رائی کے دانے کے برابر بھی بھلائی (ایمان) ہو اسے (جہنم سے) نکال لو۔ چنانچہ وہ اس حال میں نکالے جائیں گے کہ جل چکے ہوں گے اور کوئلہ بن چکے ہوں گے۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”پھر وہ ایک نہر میں ڈالے جائیں گے جسے نہرِ حیات کہا جاتا ہے۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”پھر وہ اس میں یوں اگیں گے جیسے سیلاب کے بہا کر لائے ہوئے کیچڑ (گاد) میں دانہ اگتا ہے۔“ پھر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تم نے نہیں دیکھا کہ وہ (دانہ) زرد اور مڑا ہوا اگتا ہے؟“
اسے امام بخاری رحمہ اللہ نے صحیح میں موسیٰ بن اسماعیل سے روایت کیا ہے، اور امام مسلم رحمہ اللہ نے اسے ایک دوسری سند سے وہیب رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔
• محمد بن غالب بن حرب، أبو جعفر، الضبّي، البصري، الملقب بتَمْتَام (م ٢٨٣ هـ) إمام، محدث. قال الدرقطني: ثقة مأمون إلا أنه يخطئ، وقال مرة: ثقة مجّود. ترجمته في "الجرح والتعديل" (٨/ ٥)، "تاريخ بغداد" (٣/ ١٤٣ - ١٤٦)، "السير" (١٣/ ٣٩٠ - ٣٩٢)، "الميزان" (٣/ ٦٨١)، "الوافي" (٤/ ٣٠٧)، "لسان الميزان" (٥/ ٣٣٧ - ٣٣٨)، "شذرات" (٢/ ١٨٥).
• عمرو بن يحيى هو ابن عمارة بن أبي حسن المازني المدني. هو وأبوه ثقتان، من رجال الجماعة.
تشریح، فوائد و مسائل
(1)
جو لوگ جہنم سے نکالے جائیں گے انہیں اہل جنت جہنمی کے لقب سے یاد کریں گے جبکہ اللہ تعالیٰ کے ہاں ان کا نام ’’اللہ کے آزاد کردہ‘‘ ہو گا جیسا کہ ایک حدیث میں ہے۔
(صحیح مسلم، الإیمان، حدیث: 454 (183) (2)
لوگوں کے اصلی حالت میں لوٹ آنے کو اس دانے سے تشبیہ دی گئی ہے جو خس و خاشاک کے سیلاب میں بہت جلد اُگ پڑتا ہے۔
اہل جہنم کو جب آب حیات میں ڈالا جائے گا تو وہ بہت جلد اپنے اصلی بدنوں کی طرح لوٹ آئیں گے۔
کچھ اہل علم کا خیال ہے کہ جہنمی لقب ان کی رسوائی کے لیے نہیں بلکہ اس لیے ہو گا تاکہ وہ اللہ کی نعمت کو یاد کر کے اس کا شکریہ ادا کرتے رہیں لیکن حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے اس خیال سے اتفاق نہیں کیا بلکہ لکھا ہے کہ اگر ایسا ہوتا تو اس لقب کے دور کرنے کی کوئی وجہ نہ تھی۔
(فتح الباري: 523/11)
: (1)
نَهَرُ الْحَيَاةِ، أَوِ الْحَيَا: زندگی کی نہر، یا بارش کی نہر، بارش کو حیا، اس لیے کہا گیا ہے کہ وہ زمین کی زندگی و زرخیزی کا باعث بنتی ہے، اسی طرح اس پانی سے دھلنے والے لوگ، تروتازہ ہو کر نکلیں گے جیسا کہ بارش سے سبزہ تروتازہ ہو کر نکلتا ہے۔
(2)
مُلْتَوِيَةٌ: التواء سے ہے، لپٹا ہوا یا مڑا ہوا۔
فوائد ومسائل:
(1)
جنت میں داخلہ کاانحصار، اللہ تعالیٰ کی رحمت پرہے، اس کی رحمت کےنتیجہ میں نیک عملوں کی توفیق ملتی ہے، اوراس کی رحمت ہوگی توعمل قبول ہوں گے، اوراس کی رحمت کےنتیجہ میں جنت میں داخلہ ہوگا۔
(2)
اہل ایمان، بداعمال اورمعصیت کےسزا بھگتنے کے لیے دوزخ میں جائیں گے، جب دوزخ کی آگ ان کے گناہ کھا جائے گی اور وہ جل بھن کرکوئلہ ہوجائیں گے، توایمان کا اثر دل میں قائم رہے گا اوروہ جنتوں کونظربھی آئےگا، پھران کی سفارش کےنتیجہ میں ان کودوزخ سےنکال لیاجائےگا۔
(3)
ایمان میں کمی وبیشی سب کا ایمان برابراوریکساں نہیں ہے۔
: (1)
ذُنُوْبٌ: ذَنْبٌ کی جمع ہے، گناہ، جرم۔
(2)
خَطَايَا: خَطِيْئَةٌ کی جمع ہے، لغزش، غلطی۔
(3)
ضَبَائِرَ: ضِبَارَةٌ کی جمع ہے، گروہ، ٹولی۔
(4)
بُثُّوا: بَثٌّ سے ہے، بکھیر دئیے جائیں، پھیلا دئیے جائیں۔
فوائد ومسائل:
جولوگ کفروشرک کی بنا پرہمیشہ ہمیشہ کےلیے دوزخی ہیں، وہ نہ مریں گے، یعنی: کسی طرح انہیں عذاب سےچھٹکارانصیب نہیں ہوگا، نہ زندہ ہوں گے، یعنی: کبھی انہیں زندگی کی راحت وآسائش حاصل نہ ہوگی۔
لیکن جولوگ ایمان دارہیں، گناہوں اورغلطیوں کی پاداش میں دوزخ میں ڈالےجائیں گے، اپنے گناہوں کے بقدر عذاب میں مبتلا ہوکرجل بھن کرکوئلہ بن جائیں گے، پھران کودوزخ سےنکال کی آب حیات میں ڈال کر زندگی عنایت کی جائیں گی، اوروہ فوری طورپرنشوونماپاکرجنت میں داخل ہوں گے۔
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " پل صراط جہنم کے دونوں کناروں پر رکھا جائے گا، اس پر سعدان کے کانٹوں کی طرح کانٹے ہوں گے، پھر لوگ اس پر سے گزرنا شروع کریں گے، تو بعض لوگ صحیح سلامت گزر جائیں گے، بعض کے کچھ اعضاء کٹ کر جہنم میں گر پڑیں گے، پھر نجات پائیں گے، بعض اسی پر اٹکے رہیں گے، اور بعض اوندھے منہ جہنم میں گریں گے۔" [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4280]
فوائد و مسائل:
(1)
پل صراط سے خیریت کے ساتھ اور جلدی گزرنے کا دارومدار ایمان اور عمل صالح پر ہوگا۔
جس قدر ایمان زیادہ ہوگا اتنا ہی تیزی سے گزریں گے اور جس قدر گناہ زیادہ ہوں گے اتنا پل صراط پر لگے ہوئے کانٹے زیادہ زخمی کریں گے۔
اور جن کے بارے میں انھیں حکم ہوگا۔
وہ کانٹے انھیں جہنم میں گھسیٹ لیں گے۔
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جہنم والے جن کا ٹھکانا جہنم ہی ہے، وہ اس میں نہ مریں گے نہ جئیں گے، لیکن کچھ لوگ ایسے ہوں گے جن کو ان کے گناہوں کی وجہ سے جہنم کی آگ پکڑ لے گی، اور ان کو مار ڈالے گی یہاں تک کہ جب وہ کوئلہ ہو جائیں گے، تو ان کی شفاعت کا حکم ہو گا، پھر وہ گروہ در گروہ لائے جائیں گے اور جنت کی نہروں پر پھیلائے جائیں گے، کہا جائے گا: اے جنتیو! ان پر پانی ڈالو تو وہ نالی میں دانے کے اگنے کی طرح اگیں گے "، راوی کہتے ہیں کہ یہ سن کر ایک آدمی نے کہا: گویا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بادیہ (دیہات) میں ب۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4309]
فوائد ومسائل: (1)
گناہ گار مومن کچھ عرصہ سزا پانے کے بعد جہنم سے نکال دیے جائیگے۔
(2)
اس حدیث میں مذکورہ سزا پانے والے مومن ہیں جو سب سے آخر میں جہنم سے نکالے جائیں گے۔
خواہ وہ مومنوں کی شفاعت سے نکالے جائیں یا اللہ کے خاص فضل سے کسی کی شفاعت کے بغیر نکالے جائیں۔
(3)
جنت کا پانی جہنم کے اثرات کا خاتمہ کر دے گا۔
اور نجات پانے والے جہنمی دوسرے جنتیوں کی طرح خوش و خرم اور ٹھیک ٹھاک ھو جائیں گے۔
(4)
سیلاب کا پانی جب زور میں ہوتا ہے تو اناج کے دانے یا جنگلی پودوں کے بیج بھی اسکے ساتھ آجاتے ہیں۔
اور جب سیلاب کا پانی اترتا ہے تو اسکے ساتھ آئی ھوئی مٹی پیچھے رہ جاتی ہے۔
اور اس میں وہ نمدار بیج اگ آتے ہیں۔
(5)
جب بیج اگتا ہے تو پودا مٹرا ہوا کمزوراور زرد ہوتا ہے۔
اسی طرح جب وہ گناہگار جہنم سے نکلیں گے تو آگ کی وجہ سے جلے ہوئے اور کمزور ہوں گے۔
پھر جنت کے پانی کی وجہ سے ٹھیک ہو جائیں گے۔
(6)
اللہ کی رحمت سے مایوس نہیں ہونا چاہیے لیکن اللہ کے عذاب سے بے خوف بھی نہیں ہونا چاہیے۔