شعب الایمان — حدیث نمبر 2602
باب: فصل: پانچوں نمازیں جماعت کے ساتھ، بلا عذر جماعت چھوڑنے کی کراہت، اور انہیں ترک کرنے کی سزا، پہلے مذکور کے علاوہ۔
فصل في الصلوات الخمس في الجماعة ، وما في ترك الجماعة بغير عذر من الكراهة ، وما في تركهن من العقوبة سوى ما مضى
حدیث نمبر: 2602
وَأَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْمُهَاجِرِ ، عَنْ أَبِي الشَّعْثَاءِ قَالَ : كُنْتُ مَعَ أَبِي هُرَيْرَةَ فِي مَسْجِدِ الْكُوفَةِ فَأَذَّنَ الْمُؤَذِّنُ فَقَامَ رَجُلٌ فَخَرَجَ ، فَقَالَ : " أَمَّا هَذَا فَقَدْ عَصَى أَبَا الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " .ترجمہ
تابعی ابو الشعثاء رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”میں کوفہ کی مسجد میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھا کہ مؤذن نے اذان دی تو ایک آدمی اٹھا اور (مسجد سے) نکل گیا۔ اس پر سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”رہا یہ شخص تو اس نے ابو القاسم ﷺ کی نافرمانی کی ہے۔“
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• إبراهيم بن المهاجر، في حفظة لين.
• أبوالشعثاء هو سليم بن أسود بن حنظلة، المحاربي (م ٨٣ هـ). ثقة. من كبار الثالثة (ع).
• إبراهيم بن المهاجر، في حفظة لين.
• أبوالشعثاء هو سليم بن أسود بن حنظلة، المحاربي (م ٨٣ هـ). ثقة. من كبار الثالثة (ع).
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح مسلم / حدیث: 655 کی شرح از مولانا عبد العزیز علوی ✍️
ابو شعثاء بتاتے ہیں کہ ہم مسجد میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے کہ مؤذن نے اذان دے دی تو ایک آدمی مسجد سے اٹھ کر چلنے لگا، حضرت ابو ہریرہ ؓ نے اس پر اپنی نظریں جما دیں حتیٰ کہ وہ مسجد سے نکل گیا حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا اس آدمی نے ابوالقاسمﷺ کی نافرمانی کی ہے۔ [صحيح مسلم، حديث نمبر:1489]
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: جب انسان مسجد میں موجود ہو تو بلا کسی ضرورت اور بغیر کسی عذر کے جماعت چھوڑ کر نہیں جانا چاہیے ہاں اگر کسی نے دوسری جگہ جماعت کرانی ہے یا مسجد میں پانی نہیں ہے اور پیشاب و پاخانہ کی حاجت ہے یا وضو کر کے واپس آنے کی نیت ہے تو پھر وہ مسجد سے نکل سکتا ہے۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 1489 سے ماخوذ ہے۔