شعب الایمان — حدیث نمبر 2603

باب: فصل: پانچوں نمازیں جماعت کے ساتھ، بلا عذر جماعت چھوڑنے کی کراہت، اور انہیں ترک کرنے کی سزا، پہلے مذکور کے علاوہ۔

فصل في الصلوات الخمس في الجماعة ، وما في ترك الجماعة بغير عذر من الكراهة ، وما في تركهن من العقوبة سوى ما مضى

حدیث نمبر: 2603
وَأَخْبَرَنَا عَلِيٌّ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنِ الْأَشْعَثِ بْنِ أَبِي الشَّعْثَاءِ الْمُحَارِبِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : كُنَّا قُعُودًا عِنْدَ أَبِي هُرَيْرَةَ فَأَذَّنَ الْمُؤَذِّنُ فَخَرَجَ رَجُلٌ مِنَ الْمَسْجِدِ فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ : أَمَّا هَذَا فَقَدْ عَصَى أَبَا الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا أَذَّنَ الْمُؤَذِّنُ فَلَا يَخْرُجُ أَحَدٌ حَتَّى يُصَلِّي " .
ترجمہ

تابعی ابو الشعثاء رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”ہم سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ مؤذن نے اذان دی تو ایک آدمی مسجد سے نکل گیا۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”رہا یہ شخص تو اس نے ابو القاسم ﷺ کی نافرمانی کی ہے۔“ (پھر فرمایا:) رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب مؤذن اذان دے دے تو کوئی شخص (مسجد سے) نہ نکلے یہاں تک کہ نماز پڑھ لے۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الحادي والعشرون من شعب الايمان وهو باب في الصلاة / حدیث: 2603
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 2863
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: حسن
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: حسن (شعب الإيمان ط الرشد: 4/ 340) . »
«أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 655، وأبو داود فى (سننه) برقم: 536، والترمذي فى (جامعه) برقم: 204، والنسائي فى (سننه) برقم: 684، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 733، وأحمد فى (مسنده) برقم: 9745، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1205، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 5444، والطبراني فى (الصغير) برقم: 785»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : رياض الصالحين: 1785 | صحيح مسلم: 655 | شعب الإيمان: 2602
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أشعث بن أبي الشعثاء، المحاربي (م ١٢٥ هـ). ثقة. من السادسة (ع).

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح مسلم / حدیث: 655 کی شرح از مولانا عبد العزیز علوی ✍️
ابو شعثاء بتاتے ہیں کہ ہم مسجد میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے کہ مؤذن نے اذان دے دی تو ایک آدمی مسجد سے اٹھ کر چلنے لگا، حضرت ابو ہریرہ ؓ نے اس پر اپنی نظریں جما دیں حتیٰ کہ وہ مسجد سے نکل گیا حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا اس آدمی نے ابوالقاسمﷺ کی نافرمانی کی ہے۔ [صحيح مسلم، حديث نمبر:1489]
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: جب انسان مسجد میں موجود ہو تو بلا کسی ضرورت اور بغیر کسی عذر کے جماعت چھوڑ کر نہیں جانا چاہیے ہاں اگر کسی نے دوسری جگہ جماعت کرانی ہے یا مسجد میں پانی نہیں ہے اور پیشاب و پاخانہ کی حاجت ہے یا وضو کر کے واپس آنے کی نیت ہے تو پھر وہ مسجد سے نکل سکتا ہے۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 1489 سے ماخوذ ہے۔