ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1785

باب: اذان کے بعد فرض نماز پڑھے بغیر مسجد سے نکلنے کی کراہت، الا یہ کہ کوئی عذر ہو

باب كراهة الخروج من المسجد بعد الأذان إلا لعذر حتى يصلي المكتوبة

حدیث نمبر: 1785
عن أبي الشَّعْثَاءِ، قالَ: كُنَّا قُعُودًا مَع أبي هريرة - رضي الله عنه - في المَسْجِدِ، فَأَذَّن المُؤَذِّنُ، فَقَامَ رَجُلٌ مِنَ المَسْجِدِ يَمْشِي، فَأَتْبَعَهُ أبُو هُريرَةَ بَصَرَهُ حَتَّى خَرَجَ مِنَ المَسْجِدِ، فقال أبو هريرة: أمَّا هذَا فَقَدْ عَصَى أبا القَاسِمِ - صلى الله عليه وسلم. رواه مسلم.
ترجمہ

ابوالشعثاء رحمہ اللہ کہتے ہیں: ہم سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے کہ مؤذن نے اذان دی، تو ایک آدمی مسجد سے اٹھ کر چل پڑا، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اسے نظروں سے دیکھتے رہے یہاں تک کہ وہ مسجد سے نکل گیا، تو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: رہا یہ شخص، تو اس نے ابوالقاسم ﷺ کی نافرمانی کی۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)

حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الأمور المنهي عنها / حدیث: 1785
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث أخرجه: مسلم 2/ 124 (655) (258).