شعب الایمان — حدیث نمبر 10062
باب: ایمان کی شاخوں میں سے اکہترویں شاخ: زہد اور امیدیں کم رکھنے کا باب۔
الحادي والسبعون من شعب الإيمان وهو باب في الزهد وقصر الأمل
حدیث نمبر: 10062
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ فُورَكٍ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ الْغَسَّانِيُّ ، عَنْ ضَمْرَةَ بْنِ حَبِيبِ ، عَنْ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " الْكَيِّسُ مَنْ دَانَ نَفْسَهُ وَعَمِلَ لِمَا بَعْدَ الْمَوْتِ ، وَالْعَاجِزُ مَنِ أَتْبَعَ نَفْسَهُ هَوَاهَا وَتَمَنَّى عَلَى اللَّهِ " .ترجمہ
سیدنا شداد بن اوس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”سمجھدار وہ ہے جس نے اپنے نفس کا محاسبہ کیا اور موت کے بعد کے لیے عمل کیا، اور عاجز (نادان) وہ ہے جس نے اپنے نفس کو اس کی خواہشات کے پیچھے لگا دیا اور اللہ سے (بخشش کی) تمنائیں باندھتا رہا۔“
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أبو داود هو سليمان بن داود الطيالسي.
• أبو بكر بن أبي مريم الغساني هو أبو بكر بن عبد الله بن أبي مريم الشامي، ضعيف.
• ضمرة بن حبيب هو ابن صهيب الزبيدي.
• أبو داود هو سليمان بن داود الطيالسي.
• أبو بكر بن أبي مريم الغساني هو أبو بكر بن عبد الله بن أبي مريم الشامي، ضعيف.
• ضمرة بن حبيب هو ابن صهيب الزبيدي.
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2459 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´باب:۔۔۔`
شداد بن اوس رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " عقلمند وہ ہے جو اپنے نفس کو رام کر لے اور موت کے بعد کی زندگی کے لیے عمل کرے اور عاجز و بیوقوف وہ ہے جو اپنے نفس کو خواہشات پر لگا دے اور رحمت الٰہی کی آرزو رکھے۔" [سنن ترمذي/كتاب صفة القيامة والرقائق والورع/حدیث: 2459]

اردو حاشہ:
نوٹ:
(سند میں ابوبکر بن ابی مریم ضعیف راوی ہیں)
نوٹ:
(سند میں ابوبکر بن ابی مریم ضعیف راوی ہیں)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2459 سے ماخوذ ہے۔