ریاض الصالحین — حدیث نمبر 66

باب: مراقبہ (یہ دھیان رکھنا کہ اللہ تعالیٰ ہر حال میں دیکھ رہا ہے)

باب المراقبة

حدیث نمبر: 66
السابع: عن أبي يعلى شداد بن أوس - رضي الله عنه - عن النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «الكَيِّسُ مَنْ دَانَ نَفْسَهُ، وَعَمِلَ لِمَا بعدَ المَوتِ، والعَاجِزُ مَنْ أتْبَعَ نَفْسَهُ هَواهَا وَتَمنَّى عَلَى اللهِ». رواه الترمذي، وَقالَ: «حديث حسن».
قَالَ الترمذي وغيره من العلماء: معنى «دَانَ نَفْسَهُ»: حاسبها.
ترجمہ

سیدنا ابو یعلیٰ شداد بن اوس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”عقل مند وہ ہے جس نے اپنے نفس کا محاسبہ کیا اور موت کے بعد (کی زندگی) کے لیے عمل کیا، اور عاجز وہ ہے جس نے اپنے نفس کو اس کی خواہشات کے پیچھے لگا دیا اور اللہ پر (جھوٹی) امیدیں باندھ لیں۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)
امام ترمذی اور دیگر علماء نے کہا ہے: «دَانَ نَفْسَهُ» کا معنی ہے: اس نے اپنے نفس کا محاسبہ کیا۔

وضاحت:
حدیث کا معنی یہ ہے کہ عقل مند وہ ہے جس نے اپنے نفس کا محاسبہ کیا اور آخرت کے لیے عمل کیا، اور عاجز وہ ہے جس نے دنیا ہی کی فکر کی، اوامر و نواہی میں کوتاہی کی اور اللہ پر امیدیں باندھ لیں، چنانچہ وہ کہتا ہے: اللہ بخشنے والا مہربان ہے، اور میں (بعد میں) توبہ کر لوں گا... (شرح ریاض الصالحین لابن عثیمین 1/268)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 66
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضعيف , شیخ زبیر علی زئی: (2459) إسناده ضعيف / جه 4260, أبو بكر بن أبى مريم: ضعيف (تقدم: 1012) , محدثین: د. ماهر الفحل: وإسناد الحديث ضعيف لضعف أبي بكر بن أبي مريم
تخریج حدیث أخرجه: ابن ماجه (4260)، والترمذي (2459)، وإسناد الحديث ضعيف لضعف أبي بكر بن أبي مريم.
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 2459 | سنن ابن ماجه: 4260 | معجم صغير للطبراني: 1035
ومعنى الحديث: أن العاقل من حاسب نفسه وعمل للآخرة، والعاجز من اهتم بالدنيا وفرط بالأوامر والنواهي، وتمنى على الله، فيقول: الله غفورٌ رحيم، وسوف أتوب ... شرح رياض الصالحين لابن عثيمين ١/ ٢٦٨.

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2459 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´باب:۔۔۔`
شداد بن اوس رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " عقلمند وہ ہے جو اپنے نفس کو رام کر لے اور موت کے بعد کی زندگی کے لیے عمل کرے اور عاجز و بیوقوف وہ ہے جو اپنے نفس کو خواہشات پر لگا دے اور رحمت الٰہی کی آرزو رکھے۔‏‏‏‏" [سنن ترمذي/كتاب صفة القيامة والرقائق والورع/حدیث: 2459]
اردو حاشہ:
نوٹ:
(سند میں ابوبکر بن ابی مریم ضعیف راوی ہیں)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2459 سے ماخوذ ہے۔