شعب الایمان — حدیث نمبر 10063
باب: ایمان کی شاخوں میں سے اکہترویں شاخ: زہد اور امیدیں کم رکھنے کا باب۔
الحادي والسبعون من شعب الإيمان وهو باب في الزهد وقصر الأمل
حدیث نمبر: 10063
أَخْبَرَنَا أَبُو مَنْصُورٍ مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ النَّخَعِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرِ بْنُ دُحَيْمٌ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَازِمٍ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ هُوَ ابْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ ، عَنْ أَبِي رَجَاءٍ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ وَاقِدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي جَنَازَةٍ فَلَمَّا انْتَهَيْنَا إِلَى الْقَبْرِ جَثَا عَلَى الْقَبْرِ فَاسْتَدَرْتُ فَاسْتَقْبَلْتُهُ فَبَكَى حَتَّى بَلَّ الثَّرَى ثُمَّ قَالَ : " إِخْوَانِي ، لِمِثْلِ هَذَا الْيَوْمِ فَأَعِدُّوا " .ترجمہ
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ایک جنازے میں تھے، جب ہم قبر کے پاس پہنچے تو آپ ﷺ قبر کے کنارے گھٹنوں کے بل بیٹھ گئے، میں گھوم کر آپ ﷺ کے سامنے آ گیا، تو آپ ﷺ اتنا روئے کہ مٹی تر ہو گئی، پھر فرمایا: ”میرے بھائیو! اس جیسے دن کے لیے تیاری کر لو۔“
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أبو رجاء عبد الله بن واقد هو الخراساني الحراني، متروك وكان أحمد بن حنبل يثني عليه.
• محمد بن مالك هو الجوزجاني أبو المغيرة خادم البراء صدوق يخطئ كثيرا.
• أبو رجاء عبد الله بن واقد هو الخراساني الحراني، متروك وكان أحمد بن حنبل يثني عليه.
• محمد بن مالك هو الجوزجاني أبو المغيرة خادم البراء صدوق يخطئ كثيرا.
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 4195 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´غمگین ہونے اور رونے کا بیان۔`
براء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ ایک جنازے میں تھے، آپ قبر کے کنارے بیٹھ گئے، اور رونے لگے یہاں تک کہ مٹی گیلی ہو گئی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " میرے بھائیو! اس جیسی کے لیے تیاری کر لو " ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4195]

اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
قبر آخرت کا پہلا مرحلہ ہے اس کے لیے تیاری موت سے پہلے ہی ہوسکتی ہے لہٰذا زندگی کے جو چند دن میسر ہیں ان سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔
(2)
موت اور قبر کے مراحل یاد کرکے رونا اللہ کے خوف سے رونے میں شامل ہے کیونکہ وہاں اللہ کی نافرمانی کرنے والوں کو سزا ملے گی۔
(3)
مناسب موقع پر وعظ و نصیحت کے چند جملے کہنے میں حرج نہیں لیکن اس طرح کا رواج نہ بنا لیا جائے کہ لازمی جزء سمجھ لیا جائے۔
جس طرح بعض حضرات جنازہ پڑھانے سے پہلے وعظ و نصیحت کرنا عملاً ضروری سمجھ بیٹھے ہیں اگرچہ وہ اسے زبان سے ضروری نہ کہیں۔

درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 4195 سے ماخوذ ہے۔