سنن ابن ماجه
كتاب الزهد— کتاب: زہد و ورع اور تقوی کے فضائل و مسائل
بَابُ : ذِكْرِ الْمَوْتِ وَالاِسْتِعْدَادِ لَهُ باب: موت کی یاد اور اس کی تیاری کا بیان۔
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الْحِمْصِيُّ , حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ , حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ , عَنْ ضَمْرَةَ بْنِ حَبِيبٍ , عَنْ أَبِي يَعْلَى شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ , , قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " الْكَيِّسُ مَنْ دَانَ نَفْسَهُ , وَعَمِلَ لِمَا بَعْدَ الْمَوْتِ , وَالْعَاجِزُ مَنْ أَتْبَعَ نَفْسَهُ هَوَاهَا , ثُمَّ تَمَنَّى عَلَى اللَّهِ " .
´ابو یعلیٰ شداد بن اوس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” عقلمند وہ ہے جو اپنے نفس کا محاسبہ کرے ، اور موت کے بعد کی زندگی کے لیے عمل کرے ، اور عاجز وہ ہے جو اپنے نفس کو خواہشوں پر لگا دے ، پھر اللہ تعالیٰ سے تمنائیں کرے ۔
حضرت ابو یعلی شداد بن اوس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”عقل مند وہ ہے جو اپنا محاسبہ کرے اور موت کے بعد والی زندگی کے لیے عمل کرے، اور بے وقوف وہ ہے جو اپنے نفس کو خواہشات کے پیچھے لگا دے (نفس کی خواہشات کے مطابق زندگی گزارتا ہے) اور اللہ سے (جھوٹی) امیدیں وابستہ کرے (یہ کہہ کر مطمئن ہو جائے کہ اللہ بہت بخشنے والا ہے، لیکن عمل ایسے کرے جس سے اس کی رحمت کے بجائے اس کا غضب حاصل ہو)۔“
تشریح، فوائد و مسائل
شداد بن اوس رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " عقلمند وہ ہے جو اپنے نفس کو رام کر لے اور موت کے بعد کی زندگی کے لیے عمل کرے اور عاجز و بیوقوف وہ ہے جو اپنے نفس کو خواہشات پر لگا دے اور رحمت الٰہی کی آرزو رکھے۔" [سنن ترمذي/كتاب صفة القيامة والرقائق والورع/حدیث: 2459]
نوٹ:
(سند میں ابوبکر بن ابی مریم ضعیف راوی ہیں)