حدیث نمبر: 960
«استوصوا بالنساء خيرا فإن المرأة خلقت من ضلع وإن أعوج شيء في الضلع أعلاه فإن ذهبت تقيمه كسرته وإن تركته لم يزل أعوج فاستوصوا بالنساء خيرا»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”عورتوں کے ساتھ بھلائی کرنے کی وصیت قبول کرو، کیونکہ عورت پسلی سے پیدا کی گئی ہے اور پسلی میں سب سے زیادہ ٹیڑھا حصہ اس کا اوپر والا حصہ ہوتا ہے۔ پس اگر تم اسے سیدھا کرنے جاؤ گے تو اسے توڑ دو گے، اور اگر اسے اسی حال میں چھوڑ دو گے تو وہ ٹیڑھی ہی رہے گی، لہٰذا عورتوں کے بارے میں بھلائی کی وصیت قبول کرو۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 960
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [ق] عن أبي هريرة.