حدیث نمبر: 961
«استووا ولا تختلفوا فتختلف قلوبكم وليلني منكم أولو الأحلام والنهي ثم الذين يلونهم ثم الذين يلونهم»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”(نماز کی صفوں میں) سیدھے کھڑے ہو اور آگے پیچھے نہ کھڑے ہو، ورنہ تمہارے دلوں میں اختلاف پیدا ہو جائے گا، اور تم میں سے جو بالغ اور سمجھدار ہیں انہیں میرے قریب کھڑا ہونا چاہیے، پھر ان کو جو ان کے بعد ہیں، پھر ان کو جو ان کے بعد ہیں۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 961
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم م ن] عن أبي مسعود. صحيح أبي داود ٦٧٨، د، ابن ماجه، هق، الطيالسي.