حدیث نمبر: 935
«استحيوا من الله تعالى حق الحياء من استحيا من الله حق الحياء فليحفظ الرأس وما وعى وليحفظ البطن وما حوى وليذكر الموت والبلا ومن أراد الآخرة ترك زينة الحياة الدنيا فمن فعل ذلك فقد استحيا من الله حق الحياء»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اللہ تعالیٰ سے اس طرح حیا کرو جیسا کہ اس سے حیا کرنے کا حق ہے۔ جو شخص اللہ سے حیا کرنے کا حق ادا کرنا چاہے تو وہ سر اور جو کچھ اس میں ہے (یعنی آنکھ، کان، زبان وغیرہ) کی حفاظت کرے، اور پیٹ اور جو کچھ اس میں بھرا ہوا ہے اس کی حفاظت کرے، اور موت اور (قبر میں جسم کے) بوسیدہ ہونے کو یاد رکھے، اور جو شخص آخرت کا ارادہ رکھتا ہے وہ دنیاوی زندگی کی زینت کو ترک کر دیتا ہے۔ پس جس نے یہ کام کر لیے، تحقیق اس نے اللہ سے حیا کرنے کا حق ادا کر دیا۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 935
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن
تخریج حدیث [حم ت ك هب] عن ابن مسعود. الروض النضير ٦٠١، المشكاة ١٦٠٨.