حدیث نمبر: 915
«أريتك في المنام مرتين يحملك الملك في سرقة من حرير فيقول: هذه امرأتك فأكشف عنها فإذا أنت هي فأقول: إن يكن هذا من عند الله يمضه»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”مجھے تم دو مرتبہ خواب میں دکھائی گئی ہو۔ ایک فرشتہ تمہیں ریشم کے ایک ٹکڑے میں اٹھا کر لاتا اور کہتا کہ یہ آپ کی بیوی ہیں۔ جب میں اس سے پردہ ہٹاتا تو وہ تم ہی ہوتیں۔ اس پر میں کہتا کہ اگر یہ (خواب) اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے تو وہ اسے ضرور پورا فرمائے گا۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 915
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم ق] عن عائشة. مختصر مسلم ١٦٥٨.