صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 897
«ارحموا ترحموا واغفروا يغفر لكم، ويل لأقماع القول ويل للمصرين الذين يصرون على ما فعلوا وهم يعلمون»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”(لوگوں پر) رحم کرو تم پر (بھی) رحم کیا جائے گا، اور معاف کرو تمہیں (بھی) معاف کیا جائے گا۔ تباہی ہے بات کو محض سن کر نکال دینے والوں کے لیے، اور ہلاکت ہے ان اڑ جانے والوں (ضد کرنے والوں) کے لیے جو اپنے کیے (گناہوں) پر جان بوجھ کر اصرار کرتے ہیں۔“