صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 895
«أرحم أمتي بأمتي أبو بكر وأشدهم في أمر الله عمر وأصدقهم حياء عثمان وأقرؤهم لكتاب الله أبي بن كعب وأفرضهم زيد بن ثابت وأعلمهم بالحلال والحرام معاذ بن جبل ولكل أمة أمين وأمين هذه الأمة أبو عبيدة بن الجراح»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”میری امت کے حق میں میری امت کے سب سے زیادہ مہربان شخص ابوبکر ہیں، اللہ کے معاملے (دین) میں ان میں سب سے زیادہ سخت (مضبوط) عمر ہیں، ان میں سب سے سچی حیا والے عثمان ہیں، ان میں کتاب اللہ کے سب سے بہترین قاری ابی بن کعب ہیں، علمِ فرائض (وراثت) کے سب سے بڑے ماہر زید بن ثابت ہیں اور حلال و حرام کے سب سے بڑے عالم معاذ بن جبل ہیں۔ اور ہر امت کا ایک امین ہوتا ہے اور اس امت کے امین ابوعبیدہ بن جراح ہیں۔“